Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

تم جہاں ہو ، میں وہیں ہوں، تم سمجھتے کیوں نہیں
میں اکیلا کچھ نہیں ہوں ، تم سمجھتے کیوں نہیں
ایک ہو سکتے نہیں ، ہم سامنے رہتے ہوئے
تم فلک ہو ، میں زمیں ہوں ، تم سمجھتے کیوں نہیں
ساتھ ہوں دونوں تو رشتوں کا مزہ کچھ اور ہے
تم کہیں ہو ، میں کہیں ہوں ، تم سمجھتے کیوں نہیں
کیوں بھٹکتے پھر رہے ہو مجھ کو پانے کے لیے
دل ٹٹولو ، میں وہیں ہوں ، تم سمجھتے کیوں نہیں
یہ جو مجھ پر نور ہے ، یہ نور ہے ایمان کا
میں کہاں اتنا حسیں ہوں ، تم سمجھتے کیوں نہیں ۔۔

DarK_PrincE
 

ھو سکتا ھے مجھے لکھ ہی دے تیرے مقدر میں
تو کاتبِ تقدیر سے ــــــــــ ذرا اِصرار تو کر

DarK_PrincE
 

وہ نرم سے لہجے میں 'جی' کہتی ہے تو میں
شکایات رکھ کر محبت اٹھا لیتا ہوں۔

DarK_PrincE
 

ہم تمہیں کہہ نہ سکے چلو آج وضاحت سے اقرار کرتے ہیں
جسےتم روز دیکھتے ہو آئینے میں اُسے ہم بہت پیار کرتے ہیں

DarK_PrincE
 

#گلِ حسین تیرے #واسطے سبھی #موسم
قطار باندھے کھڑے ھیں کہ تُو میّسر ھو

DarK_PrincE
 

نیند آتی ہے مجھے رات۔۔۔
بڑی مشکل سے ___
پھر کوئی خواب میری آنکھ میں __
آ لگتا ہے ___کب تلک لوٹ کے آؤ گے ۔۔۔۔
بچھڑنے والو۔۔۔۔
خالی رستے پہ کھڑا شخص برا لگتا ہے___

DarK_PrincE
 

تجھ سے ناراض نہیں زندگی..
حیران ہوں میں..
نئی پوسٹ نہیں مل رہی پریشان ہوں میں.

DarK_PrincE
 

تیری یادوں میں گزر جاتی ہے
وہ جسے لوگ رات کہتے ہیں

DarK_PrincE
 

یکطرفہ محبت بھی بڑا جرم ہے لیکن ،
وہ کیا کرے جس شخص کا پتھر کا صنم ہو.

DarK_PrincE
 

تجھے پکار کے پہلے بھی مان ٹوٹا تھا
سو اب کے دل ہی نہ مانا کہ پھر صدا دیتے
شگفتگی ہے ہمارے مزاج میں ورنہ
پلٹ کے اتنی سناتے اُسے رلا دیتے

DarK_PrincE
 

بس ہاتھ تیرا ہاتھ میں آنے کی دیر تھی
سب مہر و ماہ و ارض و سما ہم نے پا لیئے

DarK_PrincE
 

تمہارے علاوه اِیسی کوئی دلیل نہیں
جو مجھے قائل کر سکے کہ زندگی خوبصورت ہے...

DarK_PrincE
 

ٹوٹ سا گیا ہے میری چاہتوں کا وجود
اب کوئی اچھا بھی لگے تو ہم اظہار نہیں کرتے

DarK_PrincE
 

کالی راتوں کو بھی رنگین کہا تھا میں نے
تیری ہر بات پے آمین کہا تھا میں نے

DarK_PrincE
 

نئی کہاں یہ روایت بہُت پرانی ہے
یہ صبر تو میرے اجداد کی نشانی ہے
تمہارے پاس تو سب کچھ ہے ، یعنی ہم بھی ہیں
ہمارے پاس فقط رنجِ رائیگانی ہے

DarK_PrincE
 

ملے جو کوئی ہم سا تو تھام کے رکھنا
ہم بھی تو دیکھیں۔۔۔۔۔ مدِ مقابل اپنا

DarK_PrincE
 

مشکل کام بہترین لوگوں کے ــــــــــ حصے میں آتے
کیونکہ وہ انہیں حل کرنے کی ــــــــ صلاحیت رکھتے ہیں

DarK_PrincE
 

خیریت پُوچھتے ہو۔۔۔؟؟
خیر تو ہے۔۔۔؟؟
اِس طرح دیکھتے ہو۔۔۔!!
خیر تو ہے۔۔۔؟؟
اِتنی مُدَّت بعد شِدَّت سے مُجھے ڈُھونڈتے ہو۔۔۔!!
خیر تو ہے۔۔۔؟؟

DarK_PrincE
 

دل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
بات وہ آدھی رات کی رات وہ پورے چاند کی۔۔۔۔۔
چاند بھی عین چیت کا اس پہ تیرا جمال بھی۔۔۔۔۔
سب سے نظر بچا کے وہ مجھ کو کچھ ایسے دیکھتا
ایک دفعہ تو رک گئی گردش _____ ماہ و سال بھی
اس کو نہ پا سکے تھے جب دل کا عجیب حال تھا
اب جو پلٹ کے دیکھیے بات تھی کچھ محال بھی
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا _____سوال بھی

DarK_PrincE
 

تـو نے سمجھـا ھی نہیں شـوق کا عالم ورنہ.
ھم دِل و جاں سـے تیــرا صدقـہ اُتارا کـرتـے