Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

چین بہت پھرنا ، گھبرائے ھُوئے رھنا
اِک آگ سی جذبوں کی ، دھکائے ھُوئے رھنا
چھلکائے ھُوئے چلنا ، خوشبو لبِ لعلیں کی
اِک باغ سا ساتھ اپنے ، مہکائے ھُوئے رھنا
اُس حسن کا شیوہ ھے ، جب عشق نظر آئے
پردے میں چلے جانا ، شرمائے ھُوئے رھنا
اِک شام سی کر رکھنا ، کاجل کے کرشمے سے
اِک چاند سا آنکھوں میں ، چمکائے ھُوئے رھنا
عادت ھی بنا لی ھے ، تم نے تو منیر اپنی
جس شہر میں بھی رھنا ، اُکتائے ھُوئے رھنا

DarK_PrincE
 

غم کسی کا بھی ہو جگہ دیتے ہیں پہلو میں !!
دل بڑا رکھتے ہیں ناکام محبت والے !!

DarK_PrincE
 

تمہیں لگتا ہے وہ شخص تمھارا اپنا ہے؟
جس کو چیخ چیخ کر دکھ بتانا پڑتا ہے؟'

DarK_PrincE
 

Good night and good luck...

DarK_PrincE
 

لڑکا ہونے کا ایک فایدہ یہ بھی ہے جب بےعزتی ہونے لگے
تو چپ چاپ گھر سے نکل جاؤ
بچاری لڑکیوں کو پوری قوالی سننی پڑتی ہے😂😂😂😜

DarK_PrincE
 

کوئی وِرد بتاؤ لوگو محوِ گفتگو یار جب ہو
وقت تھم جائے ٹھہر جائے ھائے رُک جائے...

DarK_PrincE
 

بیویاں اولاد سے زیادہ شوہروں سے محبت کرتی ہیــــــــں ... اس بات کی واحد دلیل یہ ہے ... کہ وہ گھر سے جاتے وقت بچوں کو تو ہمسائی کے پــــاســــں چھوڑ کے جا سکتی ہیــــــــں ... لیکن شوہر کو نہیـــــــــں ......!!!

DarK_PrincE
 

زرخیز زمینیں کبھی بنجر نہیں ہوتیں
دریا ہی بدل لیتے ہیں رستہ اسے کہنا

DarK_PrincE
 

مجھے رابطوں سے الجھن ہے،
مجھ سے نا ملا کرے کوئی۔!

DarK_PrincE
 

بارش کی برستی بوندوں نے
جب دستک دی دروازے پر
محسوس ہوا، تم آۓ ہو
انداز تمھارے جیسا تھا
ہوا کے ہلکے جھونکے کی
جب آہٹ پائی کھڑکی پر
محسوس ہوا، تم گزرے ہو
احساس تمھارے جیسا تھا

DarK_PrincE
 

ﺁﭖ ﺩﻝ ﺟﻮﺋﯽ ﮐﯽ ﺯﺣﻤﺖ ﻧﮧ ﺍﭨﮭﺎﺋﯿﮟ ، ﺟﺎﺋﯿﮟ
رﻭ ﮐﮯ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﮞ ﻧﮧ ﺍﺏ ﺍﻭﺭ ﺭُﻻﺋﯿﮟ ، ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﮐﯿﺎ ﻣﻠﻨﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺩ ﺳﮯ ﺟﺪﺍ ﺑﯿﭩﮭﺎ ﮨﻮﮞ
ﺁﭖ ﺁ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﺠﮫ ﺳﮯ ﻣﻼﺋﯿﮟ ، ﺟﺎﺋﯿﮟ
ﺣﺠﺮﮦ ﺀ ﭼﺸﻢ ﺗﻮ ﺍﻭﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﻟﯿﮱ ﺑﻨﺪ ﮐﯿﺎ
آﭖ ﺗﻮ ﻣﺎﻟﮏ ﻭ ﻣﺨﺘﺎﺭ ﮨﯿﮟ ﺁﺋﯿﮟ ﺟﺎﺋﯿﮟ

DarK_PrincE
 

عجب طرح کی اُداسی ہے بدسلیقے ہیں
بہت دنوں سے محبت کے رنگ پھیکے ہیں
ہماری ذات پہ کیچڑ اُچھالنے والے
مخالفت کے کئی اور بھی طریقے ہیں
ہمارے ہونٹوں پہ آئی ہنسی اُدھاری ہے
ہماری آنکھ میں آنسو بھی اب کسی کے ہیں
کسی کی گالی بھی اب تو بری نہیں لگتی
یہ طور ہم نے بڑی مشکلوں سے سیکھے ہیں
حضور آپ میں کچھ تو الگ ہے دنیا سے
کہ رنگ اوروں سے ہٹ کر یہ شاعری کے ہیں

DarK_PrincE
 

. ﺍِﮎ ﺟﮭﻠﮏ ﺩﯾﮑــــﮭﻨﺎ ﮨﯽ ﺍﺏ ﮐﺎﻓﯽ نہیں
ﺗﻮ ﻣﺠﻬﮯ ﺭُﻭﺑﺮﻭ، ﮨُﻮ ﺑﮩﻮ، ﺟﺎﺑﺠﺎ ﭼﺎﮨﯿﺌـــﮯ

DarK_PrincE
 

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
ڈرے کیوں میرا قاتل؟ کیا رہے گا اس کی گردن پر
وہ خوں ، جو چشم تر سے عمر بھر یوں دم بہ دم نکلے؟
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن
بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کا
اگر اس طرۂ پرپیچ و خم کا پیچ و خم نکلے

DarK_PrincE
 

محاذِ عشق سے آئے ہو لوٹ کر غازی۔۔۔!!!
سلامِ حُسن ہے عاشق ، تمہاری جرات کو۔۔۔!!!

DarK_PrincE
 

مُجھے مان لے مُرشد اور مٙان لے ہار
یا دے کوئی دلیل اور کر مجھے مُرید

DarK_PrincE
 

چل نکلتی ہیں غم یار سے باتیں کیا کیا
ہم نے بھی کیں در و دیوار سے باتیں کیا کیا
بات بن آئی ہے پھر سے کہ مرے بارے میں
اس نے پوچھیں مرے غم خوار سے باتیں کیا کیا
لوگ لب بستہ اگر ہوں تو نکل آتی ہیں
چپ کے پیرایۂ اظہار سے باتیں کیا کیا
کسی سودائی کا قصہ کسی ہرجائی کی بات
لوگ لے آتے ہیں بازار سے باتیں کیا کیا

DarK_PrincE
 

چارہ سازوں کی چارہ سازی سے درد بدنام تو نہیں ھوگا
ہاں! دوا دو مگر یہ بتلا دو، مجھے آرام تو نہیں ھو گا

DarK_PrincE
 

اتنے بے جان سہارے تو نہیں ہوتے ناں
درد دریا کے کنارے تو نہیں ہوتے ناں
رنجشیں ہجر کا معیار گھٹا دیتی ہیں
روٹھ جانے سے گزارے تو نہیں ہوتے ناں
راس رہتی ہے محبت بھی کئی لوگوں کو
وہ بھی عرشوں سے اتارے تو نہیں ہوتے ناں
ہونٹ سینے سے کہاں بات چھپی رہتی ہے
بند آنکھوں سے اشارے تو نہیں ہوتے ناں
ہجر تو اور محبت کو بڑھا دیتا ہے
اب محبت میں خسارے تو نہیں ہوتے ناں
زین اک شخص ہی ہوتا ہے متاعِ جاں بھی
دل میں اب لوگ بھی سارے تو نہیں ہوتے ناں

DarK_PrincE
 

تم سوزِ تمنّا کیا جانو...؟؟؟
تم دردِ محبت کیا سمجھو..؟؟؟
تم دل کا تڑپنا کیاجانو...؟؟؟
تم دور کھڑے تکتے ہی رہے
اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے
تم لذت دریا کیا جانو...؟؟؟
سو بار اگر تم روٹھ گئے
ہم تم کومنا ہی لیں گے مگر
اک بار اگر ہم روٹھ گئے....
تم ہم کو منانا کیا جانو...؟؟؟
دنیائے رفاقت میں شاید۔۔۔
تم پہلے پہلے آئے ہو۔۔۔
تم ڈوبتی نبضیں کیا سمجھو...؟؟؟
تم دل کا دھڑکنا کیا جانو...؟؟؟