Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

کبھی تو
ملن کا......
خُدایا بنے کُچھ
بہانہ.... وسیلہ....
ذریعہ وغیرہ وغیرہ

DarK_PrincE
 

قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
دل وہ بے مہر کہ رونے کے...... بہانے مانگے
ہم نہ ہوتے تو کسی اور کے چرچے ہوتے
خلقتِ شہر تو کہنے کو...... فسانے مانگے
یہی دل تھا کہ ترستا تھا مراسم کے لئے
اب یہی ترکِ تعلق کے........ بہانے مانگے

DarK_PrincE
 

چلو پھر لوٹ جائیں ہم
جہاں پر کچھ نہیں بدلا
نہ ماہ و سال بدلے ہیں
نہ ماضی حال بدلے ہیں
وہاں ہم لوٹ جائیں پھر
جہاں معلوم ہو ہم کو
نہیں کچھ اور ہے بدلا
فقط ہم تم ہی بدلے ہیں
وہی مٹی ، وہی خوشبو
وہی سوندھی فضائیں ہیں ...

DarK_PrincE
 

کبھی یوں بھی آ میری آنکھ میں
کہ میری نظر کو خبر نہ ھو
مجھے ایک رات نواز دے
مگر اس کے بعد سحر نہ ھو
وہ بڑا رحیم و کریم ھے
مجھے یہ صفَت بھی عطا کرے
تجھے بُھولنے کی دعا کروں
تو میری دعا میں اثر نہ ھو
مرے بازوؤں میں تھکی تھکی
ابھی محوِ خواب ھے چاندنی
نہ اٹھے ستاروں کی پالکی
ابھی آھٹوں کا گزر نہ ھو

DarK_PrincE
 

ﺍﻧﺎ ﭘﮧ ﭼﻮﭦ ﭘﮍﮮ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﻮﻥ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ
ﺩُﮬﻮﺍﮞ ﺳﺎ ﺩِﻝ ﺳﮯ ﺍُﭨﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﻮﻥ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ
ﻣﺮﮮ ﻟﯿﮯ ﮐﺒﮭﯽ ﻣﭩّﯽ ﭘﮧ ﺳﺮﺩﯾﻮﮞ ﮐﯽ ﮨَﻮﺍ !
ﺗﻤﮩﺎﺭﺍ ﻧﺎﻡ ﻟﮑﮭﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﻮﻥ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ
ﺍُﺟﺎﮌ ﮔﮭﺮ ﮐﮯ ﮐﺴﯽ ﺑﮯ ﺻَﺪﺍ ﺩﺭﯾﭽﮯ ﻣﯿﮟ،
ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺮﺍﻍ ﺟَﻠﮯ ﺑﮭﯽ ﺗﻮ ﮐﻮﻥ ﺩﯾﮑﮭﺘﺎ ﮨﮯ

DarK_PrincE
 

عشق میں مائل درگاہ نہیں ہو سکتے
مر بھی جائیں تو تری "چاہ" نہیں ہو سکتے
سب کو کنگن سے محبت نہیں ہوتی ، پاگل !
سارے شاعر تو وصی شاہ نہیں ہوسکتے
کون آتا ہے زمانے کی گھڑی باتوں میں
چاہنے والے تو گمراہ نہیں ہو سکتے

DarK_PrincE
 

میں اپنے دکھ کہاں___بانٹتا پھروں محسنؔ
میں اپنی چیزیں فقط اپنے پاس رکھتا ہوں

DarK_PrincE
 

ڈُھونڈتا پِھرتا ہُوں اِک شہرِ تخّیُل میں تُجھے
اور میرے پاس تیرے گھر کی نِشانی بھی نہیں...

DarK_PrincE
 

ڈُھونڈتا پِھرتا ہُوں اِک شہرِ تخّیُل میں تُجھے
اور میرے پاس تیرے گھر کی نِشانی بھی نہیں...

DarK_PrincE
 

ﮐﺒﮭﯽ ﮐﺒﮭﺎﺭ ﻣﺤﺒﺖ ﻣﺎﻧﮕﻨﺎ ﺑﮭﯿﮏ ﻣﺎﻧﮕﻨﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ
ﺟﯿﺴﮯ ﺁﭖ ﻧﮯ ﮐﺸﮑﻮﻝ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﮐﯿﺎ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺁﭖ ﮐﯽ ﻋﺰﺕ ﻧﻔﺲ ﺍﮈﮬﯿﺮ ﮐﺮ ﮨﺎﺗﮫ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﻤﺎ ﺩﮮ

DarK_PrincE
 

تمھارا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
میں دل کسی سے لگا لوں اگر اجازت ہو
تھکا دیا ہے تمھارے فراق نے مجھ کو
کہیں میں خود کو گرا لوں اگر اجازت ہو

DarK_PrincE
 

ہنسی آتی ہے اپنی ہی اداکاری پہ خود ھم کو
بنے پھرتے ہیں یوسف اور زلیخا چھوڑ آئے ہیں

DarK_PrincE
 

وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں
آدمی بے نظیر ہوتے ہیں
تیری محفل میں بیٹھنے والے
کتنے روشن ضمیر ہوتے ہیں
پھول دامن میں چند رکھ لیجئے
راستے میں فقیر ہوتے ہیں
زندگی کے حسین ترکش میں
کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں
وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں
سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں
اے عدم احتیاط لوگوں سے
لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں

DarK_PrincE
 

سو چاند بھی چمکیں تو کیا بات بنیگی،
تم آؤ جس رات میں بس وہ رات بنیگی..!

DarK_PrincE
 

کاش تعبیر بھی آ جائے کسی روز نظر
آئے دن خواب یہ آتے ہیں کہ وہ آتے ہیں
عجب_تقاضے_ہیں_چاہتوں_کے

DarK_PrincE
 

پہلے آ جاتی تھی قابُو میں اُداسی پر اب.
ایسی وحشت ہے کہ لُوں سانس تو دِل دُکھتا ہے.

DarK_PrincE
 

میں ترے ہجر کے لمحات گنا کرتی ہوں
دیکھ نا پڑ گئے ہیں ہاتھ میں چھالے کتنے.

DarK_PrincE
 

تم پہ گزرے تو "آہ"
ہم پہ گزرے تو "واہ"...

DarK_PrincE
 

بڑھاپا خوب صورت ہے!!!
جنہیں دیکھیں تو آنکھوں میں
ستارے جگمگا اُٹھیں!
جنہیں چُومیں تو ہونٹوں پر
دُعائیں جھلمِلا اُٹھیں!
جواں رشتوں کی دولت سے
اگر دامن بھرا ہو تو!
رفیقِ دل، شریکِ جاں برابر
میں کھڑا ہو تو!
بُڑھاپا خوب صورت ہے!!!

DarK_PrincE
 

بُڑھاپا خوبصورت ہے اگر
زرا سا لڑکھڑائیں تو
سہارے دوڑ کر آئیں!
نئے اخبار لاکر دیں
،پُرانے گیت سُنوائیں!
بصارت کی رسائی میں
پسندیدہ کتابیں ہوں!
مہکتے سبز موسم ہوں،
پرندے ہوں،شجر ہوں تو!...