Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

تم سوزِ تمنّا کیا جانو...؟؟؟
تم دردِ محبت کیا سمجھو..؟؟؟
تم دل کا تڑپنا کیاجانو...؟؟؟
تم دور کھڑے تکتے ہی رہے
اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے
تم لذت دریا کیا جانو...؟؟؟
سو بار اگر تم روٹھ گئے
ہم تم کومنا ہی لیں گے مگر
اک بار اگر ہم روٹھ گئے....
تم ہم کو منانا کیا جانو...؟؟؟
دنیائے رفاقت میں شاید۔۔۔
تم پہلے پہلے آئے ہو۔۔۔
تم ڈوبتی نبضیں کیا سمجھو...؟؟؟
تم دل کا دھڑکنا کیا جانو...؟؟؟

DarK_PrincE
 

منایا نہیں گیا مجھ سے اس بار ..!
اسکی نارضگی میں آباد کوئی اورتھا..!!

DarK_PrincE
 

اس قدر آپ پر فدا ہوں میں
آپ بس آپ سے خفا ہوں میں
سوچتا ہوں ترے ہی بارے میں
خود غرض کتنا ہو گیا ہوں میں
آپ کا دل ہی بھر گیا ورنہ
اب تلک قابلِ سزا ہوں میں
تیسرا میں ہی تھا مثلث میں
میں سمجھتا تھا دوسرا ہوں میں

DarK_PrincE
 

آے ہیں وہ مزار پے گھونگٹ اتار کے ۔۔۔!!
مجھ سے نصیب اچھے ہیں میرے مزار کے

DarK_PrincE
 

غمِ زندگی تیری راہ میں، شبِ آرزو تیری چاہ میں
جو اجڑ گیا وہ بسا نہیں، جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں...!!

DarK_PrincE
 

... وہ بُھولتا ہے ___ نہ دِل میں اُتارتا ہے مُجھے
ہمَیشہ مَار مُحبّت کی مَارتا ہے مُجھے ...
... مَیں اُس کا لَمحہءِ موجُود ہُوں مَگر وہ شَخص ،،،
فُضول وَقت سمَجھ کر گُزارتا ہے مُجھے ...
... بظَاہر اَیسا نہیں پیڑ اِس حَویلی کا ،،،
ہوَا چلے ___ تو بُہت پُھول مَارتا ہے مُجھے ...
... مَیں اُس کے ہَاتھ میں جاتا ہُوں مَال و زَر کی طَرح
وہ روز قَرض سمَجھ کر اُتارتا ہے مُجھے ...

DarK_PrincE
 

ﺍﮎِ ﮨﯽ ﺗﻮ ﻋﺎﺩﺕ ﮨﮯ ۔۔۔۔۔ ﺻﺒﺢ ﻭ ﺷﺎﻡ ﻟﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ !!!
ﺗﻤﮭﯿﮟ ﻣﺤﺴﻦ، ﺗﻤﮭﯿﮟ ﺩﻟﺒﺮ ﺗﻤﮭﯿﮟ ﮔﻠﻔﺎﻡ ﻟﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﻣﯿﮟ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﭘﺮ، ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﭘﺮ، ﺩﺭﺧﺘﻮﮞ ﭘﺮ، ﺩﯾﻮﺍﺭﻭﮞ ﭘﺮ
ﺟﮩﺎﮞ ﻟﮑﮭﻮﮞ، ﺟﺐ ﻟﮑﮭﻮﮞ، تیرﺍ ﮨﯽ ﻧﺎﻡ ﻟﮑﮭﺘﺎ ﮨﻮﮞ !!
#

DarK_PrincE
 

وہ کسی اور کو میسّر ھے
میرا یہ صدمہ خُدا جانتا ھے۔

DarK_PrincE
 

ممکن ہے چشمِ نم تیری تیرا غرور ہو
ممکن ہے کہ یہ آگ پانی سے دُور ہو
ممکن ہے سرایت کرے زہر رگوں میں
ممکن ہے اس زہر کا اثر دُور دُور ہو
ممکن ہے ممکن نہ ہو یوں میرا پلٹنا
ممکن ہے اضطراب میں بھی کچھ سُرور ہو
ممکن ہے آ بھی جاؤ تم میرے خیال میں...

DarK_PrincE
 

ہجوم لاکھ سہی زندگی کے میلے میں،
میرے وجود میں اک آدمی اکیلا ھے..!

DarK_PrincE
 

کل تک ہم سے اچھا نہیں تھا کوئی ،
جناب
آج ہم ہی ان کے قابل نہ ٹھہرے ۔

DarK_PrincE
 

گزرتے گزرتے گزر ہی جائیں گے
یہ دن نہیں تو ہم ہی سہی

DarK_PrincE
 

تجھ کو بھی علم ہو کہ روانی ہے کیا بلا
اب میرے ساتھ چل تجھے دریا بناؤں میں
آئینے! اس طرح مجھے تکتا ہے کس لیئے
پہچان بھی لیا کہ تعارف کراؤں میں
مقدور بھر خیال تو رکھتا ہوں اے حیات
اب اور کیا کروں؟ تجھے سر پر بٹھاؤں میں

DarK_PrincE
 

کِس کِس طرح سے اُسکو جٙلاتے ہیں رٙات دِن
وہ جٙانتے ہیں دٙاغ ہے ہم پر مِٹا ہوا۔۔۔!!!!

DarK_PrincE
 

Good night and good luck...

DarK_PrincE
 

آج تک اس بات کی سمجھ نہیں آی کے لوگ "سر" کی ہی قسم کیوں کھاتے ہیں "مس "کی بھی تو کھا سکتے ہیں ۔!!

DarK_PrincE
 

جام ایسا تیری آنکھوں سے عطا ہو جاۓ
ہوش موجود رہیں اور نشہ ہو جاۓ---۔!!
اس طرح میری طرف میر ا مسیحا دیکھے
درد دل ہی میں رہےاور دوا ہو جا ۓ۔۔۔ !!

DarK_PrincE
 

Same 2 you

DarK_PrincE
 

رنگوں میں اتنے رنگ کہاں۔۔۔صاحب
.
جتنے رنگ لوگ بدلتے ھیں

DarK_PrincE
 

فٹے منہ ایسے فیس بک پر جہاں
مجھے ایک جانو نہیں مل رہی.