Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

رو رہے ہو ؟ اے مرے پہ ہنسنے والے
اب تو سمجھے ہو نا یہ درد کہاں ہوتا ہے؟
اب تو "ہنسنے" پہ بھی اشعار نہیں کہتا میں
ایسا کرنے سے بھی وحشت کا زیاں ہوتا ہے
آپ کے سر کی قسم میں نہیں پیتا سگریٹ
دل سلگتا ہے تو کمرے میں دھواں ہوتا ہے

DarK_PrincE
 

کچھ بھی کیا ہو ہم نے ، کہیں بھی گئے ہوں ہم
حد سے تمہاری یاد کی باہر گئے ہیں کیا.

DarK_PrincE
 

"جن دریچوں میں ہوا تک نہیں آتی، اُن میں...!!
مجھکو حیرت ہے کہ تیری یاد چلی آتی ہے..."

DarK_PrincE
 

گلے ملنا نہ ملنا تو تیری مرضی ہے لیکن
تیرے چہرے سے لگتا ہے تیرا دل کررہا ہے

DarK_PrincE
 

سربازار لاش کے دو ٹکڑے پڑے تھے۔۔۔
سر ادھر پڑا تھا دھڑ ادھر پڑا تھا۔۔۔
تازہ خون جو اس لاش سے بہہ رھا تھا۔۔
زمین کا وہ حصہ خون سے ترپڑا تھا۔۔۔
کسی نے پوچھا کون کمبخت ہے یہ اور کیا جرم کر بیٹھا ہے۔۔
قاتل پاس کھڑا تھا اور بولا۔۔
عشق ھوں میں اور یہ مجھ سے لڑ پڑا تھا۔۔۔

DarK_PrincE
 

اس کی محبت کا سلسلہ بھی کیا عجیب تھا
اپنا بھی نہ بنایا اور کسی کا ہونے بھی نہیں دیا

DarK_PrincE
 

کم از کم اتنی تو 'سنی' جائے
کہ نظر ہم سے لڑائی جائے!!
اک مدت سے 'اداس' ہے دل
ذرا اس پر مہربانی کی جائے!!

DarK_PrincE
 

بہت ہمت والا ہوں
پر کبھی کبھی ہار جاتا ہوں
کچھ باتیں سن کر
کچھ لہجے دیکھ کر

DarK_PrincE
 

اب جو بھی یہ در کھٹکائے اس کو در کھٹکانے دو
اور جو دل سے جانا چاہے اس کو فوراًجانے دو
اپنی محبت سولہ آنے تھی سو اب تک باقی ہے
اس کی محبت کے کیا کہنے جس کی قیمت آنے دو
تم نے ہم کو چھوڑ دیا تو اب کیوں پیچھا کرتے ہو
جتنی تھی بربادی ہوگئی اب ہم کو پچھتانے دو

DarK_PrincE
 

کوئی پاگل ہی نوازے گا محبت سے مجھے،
آپ تو خیر_______سمجھدار نظر آتے ہیں !

DarK_PrincE
 

بیعت کر ہمارے ہاتھوں پہ اے عشق
تڑپنا کسے کہتے ہیں یہ اب ہم بتائیں گے

DarK_PrincE
 

درد پیا، ہمدرد پیا
سب لوگ یہاں بے درد پیا
ہم آنکھیں بھی نا کھول سکیں
یہاں ہر سُو غم کی گرد پیا
یہ آنگن تجھ بن سُونا ہے
تُو میرے دل کا فرد پیا
میں تیرے بن بے جان بہت
مری تجھ بن سانسیں سرد پیا

DarK_PrincE
 

بچھڑتے وقت ساری برائیاں گِنوائی اس نے
سوچ رھا ہوں
جب ملےتھےکیا ہنر تھا مجھ میں.!!

DarK_PrincE
 

جب مری قبر پہ وہ پُھول چڑھانے آئے
موت کی نیند کے ماتوں کو جگانے آئے
کوئی اُس وعدہ فراموش سے اتنا کہتا
آپ اب کس لئے رُوٹھوں کو منانے آئے
آ بسے شہرِ خموشاں میں، مِلے خاک میں ہم
آپ کیوں خاک کو پُھولوں سے بسانے آئے

DarK_PrincE
 

میری بے چین آنکھوں میں جب وہ تشریف لاتے ہیں....
تصور ان کے دامن سے لپٹ کر رقص کرتا ہے.....

DarK_PrincE
 

لے دے کے اب تو ایک تمنا بچی ہے بس
مرنے کے بعد چہرے پہ افسردگی نہ ہو

DarK_PrincE
 

تیرے ہجر میں گزرے ہوئے سالوں سے محبت
یہ حال کے پاؤں کے بھی چھالوں سے محبت
جو تجھ سے ہو وابستہ اُس ہر چیز سے ہے عشق
تیرے نام سے تیرے ذکر سے حوالوں سے محبت

DarK_PrincE
 

غیروں کو کیا پڑی ہے کہ رسوا کریں مجھے
ان سازشوں میں ہاتھ کسی آشنا کا ہے

DarK_PrincE
 

لازم نہیں ہے سب پہ کہ غش کھا کے گِر پڑیں
چل ہم بھی دیکھتے ہیں چمک کوہِ طُور کی
آئے ہیں مے کدے میں تیری خیر ساقیا
ہم کو بھی کر عطاء کوئی بوتل سرُور کی
واعظ یہ کہہ رہا ہے کہ جنت میں مے بھی ہے
یعنی کہ سوچ رکھی ہے اُسنے بھی دُور کی
واللّٰہ مجھے تو شیخ سے کوٸی بچاٸیو
آٸی ہے خُلد سے یہ صدا ایک حُور کی
کچھ بھی نہیں تھاوصل میں قِصّہ سُنائیں کیا
پر ہاں لبُوں سے ایک شرارت ضرُور کی

DarK_PrincE
 

دکھ تو ایسا ہے کہ دل آنکھ سے کٹ کٹ کے بہے
ایک وعدہ ہے جو رونے نہیں دیتا مجھکو🍁