یہ وصال ھے کہ فراق ھے، دلِ مبتلا کو پتہ رھے
یہ پھول ھے تو کِھلا رھے، یہ چراغ ھے تو جَلا رھے
کتنے اچھے تھے ھم دونوں
دُھن کے پکے تھے ھم دونوں
مخلص مخلص ، پاگل پاگل
ایک ھی جیسے تھے ھم دونوں
مِل جاتے تو پُورے ھوتے
آدھے آدھے تھے ھم دونوں
واپس آنا تھا نا ممکن
گزرے لمحے تھے ھم دونوں
خشک ھُوئے صحرا کی صُورت
جھیل سے گہرے تھے ھم دونوں
سلب کیا حالات نے ھم کو
خود رو پودے تھے ھم دونوں
یاد کرو اِس پیار کی خاطر
سو دُکھ سہتے تھے ھم دونوں
کیوں اتنے بے دید ھُوئے ھیں ؟؟
دید کے پیاسے تھے ھم دونوں
لوگ بہت عیار تھے فاتح
بھولے بھالے تھے ھم دونوں
یقیناًوه مجهے________ بهول گیا هو گا
یاد رکهتا تو____________سلسلے رکهتا_______!!!
میری غزلیں و نظمیں بیکار ہوئیں سب.
وہ ہر ایرے غیرے کو______لاجواب کہتا ہے..
اگر تلاش کروں ،،، کوئی مل ھی جائے گا
مگر کون تمہاری طرح مجھ کو چاھے گا
تمہیں ضرور کوئی چاھتوں سے دیکھے گا
مگر وہ ،،، آنکھیں هماری کہاں سے لائے گا
بجھتے ہوۓ دیۓ کی دْعا کام کر گئ
اک شب کی گود کتنے ستاروں سے بھر گئ
ماں کو تلاشِ رزق نے رستہ بْھلا دیا
بچّی ٹھٹھر کے رات کے ساۓ میں مر گئ
خود بارِ خستگی سے گِری چھت مکان کی
تہمت مگر بھٹکتی ہواؤں کے سر گئ
جوق در جوق تمناؤں کے دھوکے کھا کر
دل اگر اب بھی دھڑکتا ہے تو حد کرتا ہے
خوشی کا تعلق انسان کے باطن سے ہے اگر دل چراغ بن جائے تو دنیا روشن ہو جاتی ہے ۔
چاہتیں دیکھ کے لگتا تھا کہ کبھی بچھڑنا ہی نہیں
اور اب دیکھ کے لگتا ہے کہ کبھی تعلق تھا ہی نہیں
جیسے ننگے پاؤں اور
پھٹے پرانے کپڑوں والے بچے..
اپنی خالی جیبوں کا احساس لئے
دل کو اچھی لگنے والی
مہنگی چیزیں..
کسی دکان کے بند شیشوں سے
پہروں لگ کر تکتے ہیں نا...
میں بھی تم کو یونہی جاناں
اکثر تکتا رہتا ہوں..
اُجڑ اُجڑ کے سنورتی ھے ، تیرے ھجر کی شام
نہ پُوچھ ، کیسے گزرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام
یہ برگ برگ اُداسی ، بکھر رھی ھے میری
کہ شاخ شاخ اُترتی ھے ، تیرے ھجر کی شام
اُجاڑ گھر میں ، کوئی چاند کب اُترتا ھے
سوال مجھ سے یہ کرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام
میرے سفر میں ، ایک ایسا بھی موڑ آتا ھے
جب اپنے آپ سے ڈرتی ھے ، تیرے ھجر کی شام
اک تِری ہی نِگاہ میں، نہ جَچے....................!!!!!!!!!!!!!
شہر میں ورنہ! آبرُو تھی بُہت
اے گرد باد! لوٹ کے آنا ہے پھر مجھے
رکھنا مِرے سفر کی اذِیّت سنْبھال کر
ادھر سیاہ شام ہے، ہزار انتظام ہے......................!!!!!!!!!!!!!!!!
اُدھر ہیں دشمنانِ دیں اِدھر فقط امام ہے!!!!!!!!!!!!!
مگر عجیب شان ہے، غضب کی آن بان ہے!!!!!!!!!!!!!!!!!
کہ جس طرف اُٹھی ہے تیغ بس خدا کا نام ہے!!!!!!!!!
یہ بالیقیں حسین ہے، نبی کا نورِ عین ہے
تم جو چاہو تمہیں وہ مل جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!
روز دیتے ہیں بد دعا خود کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!!!!!!!
ایک سسکی مجھے شب بھر نہیں سونے دیتی
میں نے ایک کونج سے پوچھا تھا کہ 'ہجرت کیا ہے؟'
خدا سے میں یہ کہوں گا کہ رحم کر مالک!!!
میں تیرے ماننے والوں کو جھیل آیا ہوں!!!
انگلیاں پھیر میرے بالوں میں میرے سر سے درد نہیں جاتا
ایسے پڑI
ہوں تیری یادوں میں جیسے کوئی مر نہیں جاتا
نبض کاٹی تو خون سرخ ھی نکلا
سوچا تھا یہ بھی سب کی طرح بدل گیا ھوگا۔۔۔۔۔
تیرے خیال سے میرے حال تک💕
جو ربط ہے بس سوال تک
تیری چاہ سے میری آہ تک
چاہتوں کے زوال تک
میرا چاند محو گمان ہے
تیری دید کے شوال تک
مجھےاپنے روپ کی دھوپ دے
اسی عمر میں سو سال تک
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain