Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

کتنا محروم ہوں میں کتنا میسر ہے مجھے
ذرہ صحرا ہے مجھے، قطرہ سمندر ہے مجھے

DarK_PrincE
 

یہ بھی عجیب دُکھ ہے کے پورے جہان میں
نکلا نا ایک شخص بھی میرے مِزاج کا ۔۔

DarK_PrincE
 

اُترو ہماری آنکھ میں، ڈھونڈو جگہ جگہ ،
خوابوں میں ایک خواب ہے تعبیر کے بغیر_!!

DarK_PrincE
 

ہم بصد ناز دل و جاں میں بسائے بھی گئے
پھر گنوائے بھی گئے اور بُھلائے بھی گئے
ہم سے رُوٹھا بھی گیا، ہم کو منایا بھی گیا
پھر سبھی نقش تعلّق کے مِٹائے بھی گئے.

DarK_PrincE
 

مکمل کس طرح ھو گا تماشہ برق و باراں کا
ترا ھنسنا ضروری ھے مرا رونا ضروری ھے !!

DarK_PrincE
 

گھر بدلتے تو یہی بخت وہاں بھی ہوتے
ہم نے برباد ہی ہونا تھا جہاں بھی ہوتے
لہر در لہر کئی گرہیں لگائیں تم نے
ایک ترتیب سے بہتے تو رواں بھی ہوتے!

DarK_PrincE
 

دائم وہ کیوں نہ وجد میں آٹھوں پہر رہے
جس کے خیال میں رہے رقصاں، خیال یار

DarK_PrincE
 

اے سکون ریز شخص ،
کیسے بھی کرو ،
مگر میرے روبرو آؤ ،
میری اس ڈھیر اداسی کا تم ہی آخری حل ہو_!!

DarK_PrincE
 

جھوٹ کہتے ہیں کہ آواز لگا سکتا ہے
ڈوبنے والا فقط ہاتھ ہلا سکتا ہے
اور پھر چھوڑ گیا وہ جو کہا کرتا تھا
کون بدبخت تجھے چھوڑ کے جا سکتا ہے
راستہ بھولنا عادت ہے پرانی اس کی
یعنی اک روز وہ گھر بھول کے آ سکتا ہے
شرط اتنی ہے کہ تو اس میں فقط میرا ہو
پھر تو اک خواب کئی بار دکھا سکتا ہے
آنکھ بنتی ہے کسی خواب کا تانا بانا
خواب بھی وہ جو مری نیند اڑا سکتا ہے
اس نے کیا سوچ کے سونپا ہے کہانی میں مجھے
ایسا کردار جو پرده بھی گرا سکتا ہے
میرے رزاق سے کرتی ہے مری بھوک سوال
کیا یہیں رزق کے وعدے کو نبھا سکتا ہے
تم نہ مانو گے مگر میرے چلے جانے پر
اک نہ اک روز تمہیں صبر بھی آ سکتا ہے

DarK_PrincE
 

تُو نے دل میں جو درد بویا تھا
اس کی ٹہنی پہ پھول آئے ہیں

DarK_PrincE
 

اپنے بھی تجھ کو اپنوں میں اب گن نہیں رہے,
فقیرا مان جا, اب تیرے دن نہیں رہے.

DarK_PrincE
 

وہ جب یہاں تھا تو ہم دیکھتے نہ تھے اس کو
وہ جا رہا ہے تو ہم کھڑکیاں بدلتے ہیں !

DarK_PrincE
 

وہ شہد اور شفق بھری نیندیں کدھر گئیں
مہتاب سے حسیں وہ مرے خواب کیا ہوئے
زانو تھے جن کے مثل صبا نرم اور خنک
اے موسم بہار وہ احباب کیا ہوئے۔

DarK_PrincE
 

وہ کیا کچھ نہ کرنے والے تھے
بس کوئی دم میں مرنے والے تھے
وہ جو آتا تو اس کی خوشبو میں
آج ہم رنگ بھرنے والے تھے
یوں تو مرنا ہے ایک بار مگر
ہم کئی بار مرنے والے تھے

DarK_PrincE
 

رونقِ بزمِ زندگی طُرفہ ہیں تیرے لوگ بھی
اک تو کبھی نہ آئے تھےگئے تو رُوٹھ کر گئے
خوش نفسانِ بےنوا بے خبرانِ خوش ادا
تیرہ نصیب تھے مگر شہر میں نام کر گئے
آپ میں جون ایلیا سوچئے اب دھرا ہے کیا
آپ بھی اب سدھاریے آپ کے چارہ گر گئے

DarK_PrincE
 

ماس ناخن سے الگ کر کے دکھایا میں نے ،
اس نے پوچھے تھے جدائی کے معانی مجھ سے_!!

DarK_PrincE
 

سِوائے صَبر، ہَمارے کُچھ اَور بَس میں نہ تھا،
سَو جِتنا ہو سَکا، پَروَردِگار! ہَم نے کِیا_!!

DarK_PrincE
 

اے میرے لفظوں کے ہمنوا تجھے لفظوں
کی تاثیر لکھوں
یا خود پہ ہوا اک سحر لکھوں ؟
تیری محبت کہ قفس میں خود کو قید لکھوں
یا آزاد محبت لکھوں !!!
بتا! تجھے پیکرِ محبت لکھوں
یا محبت کا سمندر لکھوں
تجھے محبت کا سرورق لکھوں
یا بابِ زندگی کا حسیں عنواں لکھوں
اگر الفاظ میرے بس میں ہوں تو نہ جانے کیا لکھوں
تجھ ہی کو ابتدا لکھوں
تجھ ہی کو انتہا لکھوں

DarK_PrincE
 

کہیں وہ میری محبت میں ، گُھل رھا ھی نہ ھو
خُدا کرے ، اُسے یہ تجربہ ھُوا ھی نہ ھو
سپردگی میرا معیار تو نہیں ، لیکن
میں سوچتا ھُوں ، تیرے رُوپ میں خُدا ھی نہ ھو۔

DarK_PrincE
 

مطمٸن ہوں تیرے جانے سے بظاہر لیکن
کھا گیا ہے مجھے اندر سے اسی بات کا دکھ