Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

لے کر جنوں کے دشت میں اب رات بھر چراغ
میں اس کو ڈھونڈتی ہوں، جو موجود ہی نہیں

DarK_PrincE
 

گھٹن کے دائرے کھینچے گئے ہمارے گرد۔۔۔
لحد میں رکھا گیا ہمیں لحد کے بغیر۔۔۔

DarK_PrincE
 

شاموں میں بہتریں ہے تیری گفتگو کی شام
صبحوں میں معتبر تیری صبحوں کا ذکر ہے
تو آخری خیال ہے سونے سے پیشتر
اور جاگنے کے بعد میری پہلی فکر ہے۔

DarK_PrincE
 

تری شان ِ تغافل پر میری بربادیاں صدقے
جو برباد ِ تمنا ہو ، اسے برباد رہنے دے
نہ صحرا میں بہلتا ہے نہ کوئے یار میں ٹہرے
کہیں تو چین سے مجھ کو دل ِ ناشاد رہنے دے

DarK_PrincE
 

خطائیں دونوں کی یکساں تھیں پر تعجب ہے
کسی کو داد ملی اور کسی کو رسوائی

DarK_PrincE
 

٭ہم نے بھی فاتحہ پڑھ دی اپنے خوابوں پر
جا عشق تجھے بھی جہنم نصیب ہو

DarK_PrincE
 

ہنس کر گزار دیتی ہوں میں دن اپنا
خود سے میں شام کے بعد ملتی ہوں

DarK_PrincE
 

ریزہ ریزہ ہے"خواب" آنکھوں میں
کیسےکہہ دوں کہ "غم"
نہیں ہوتا
کوئی "شکوہ" نہیں مگر مولا
کیاکروں۔۔۔۔۔۔
"درد " کم نہیں ہوتا

DarK_PrincE
 

ملے نہ تم تو تہی دامنی کھلی مجھ پر
میں سوچتا تھا زمانہ مری گرفت میں ہے

DarK_PrincE
 

تم بھی میرے فسوں میں مت آنا
آج کل سخت دل نشیں ہوں میں

DarK_PrincE
 

دھندلا چکے ہیں شہر کے جلتے ہوئے چراغ
اے نیند آ بھی جا کہ بہت رات ہو چکی.

DarK_PrincE
 

اپنی چاہت کی مٹھاس ملا دیجئے
آج تھکاوٹ بہت ھے کافی کا کپ پلا دیجئے۔

DarK_PrincE
 

تُو چاہتا ہے تیرا ساتھ بھی نبھاؤں میں
میرے عزیز! تجھے آئینہ دکھاؤں میں؟
وہ لڑکھڑا کے سبھی کو یہی بتاتا تھا
حرام بات جو بولوں تو لڑ کھڑاؤں میں
مزاج کی میں بری تھی مگر یہ کوشش تھی
تمھارے ساتھ محبت سے پیش آؤں میں

DarK_PrincE
 

بعد آنکھوں کے میرا دل بھی نکلا اس نے
اس کو شک تھا کہ مجھے اب بھی نظر آتا ہے

DarK_PrincE
 

تیرے جانے پہ حقیقت یہ کھلی ہے مجھ پر
اپنے دکھتے ہیں یہاں لوگ مگر ہوتے نہیں ہیں

DarK_PrincE
 

نہ حریف جاں
۔۔۔۔۔۔۔ نہ شریک غم
شب انتظار کوئی تو ہو
کسے بزم شوق
میں ۔۔۔۔۔۔۔۔ لائیں ہم
دل بے قرار کوئی تو ہو

DarK_PrincE
 

ہوتی کہاں ہے دل سے جُدا دل کی آرزو
جاتا کہاں ہے شمع کو پروانہ چھوڑ کر

DarK_PrincE
 

اے دوست اب سہاروں کی عادت نہیں رہی
تیری تو کیا کسی کی ضرورت نہیں رہی
اب کے ہماری جنگ ہے خود اپنے آپ سے
یعنی کہ جیت ہار کی وقعت نہیں رہی
اک بات پوچھنی ہے خدا سے بروزِ حشر
کیا آپ کو بھی ہم سے محبت نہیں رہی
عادت اکیلے پن کی جو پہلے عذاب تھی
اب لطف بن گئی ہے اذیت نہیں رہی

DarK_PrincE
 

ہر شخص چاہتا ہے اخلاص سراسر........ !
ہر ایک کو درکار ہے، یکطرفہ مخلصی

DarK_PrincE
 

میں تیری ایسی نوازش کے تصدق پیارے
تو نے مجھے اپنا تو سمجھ کے برباد کیا ـــــــــ!!!