Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

تو جو چاہو تو بن جاؤں میں پارساؤں کی امام ۔۔۔۔۔
تم جو چاہو تو ہو جاؤں گنہگار بلا کی میں ۔۔۔۔۔۔

DarK_PrincE
 

تجھ سے بچھڑے ہیں مگر عشق کہاں ختم ہوا ہے
یہ وہ جیتی ہوئی بازی ہے---------جو ہاری نہ گئی
تو ہے وہ خواب--....---جو آنکھوں سے اتارا نہ گیا
تو ہے وہ خواہش------------جو ہم سے ماری نہ گئی

DarK_PrincE
 

اس درد کی تحویل میں رہتے ہوئے ہم کو،
چپ چاپ بکھـرنا ہــے تماشـا نہیں کـرنا_!!

DarK_PrincE
 

"کیا لوگ کہیں گے" کا گُماں کِس لیۓ ہر وقت
کُچھ دیر زمانے کو بُھلا کیوں نہیں دیتے۔۔۔!

DarK_PrincE
 

اتنی کاوش بھی نہ کر میری اسیری کے لیے..
تو کہیں میرا گرفتار نہ سمجھا جائے...

DarK_PrincE
 

خیال کتنے بھی ہوں میں سوچتا تمھی کو ہوں
بھیڑ کتنی بھی ہو میں ڈھونڈتا تمھی کو ہوں
تیرے عشق کا جانے کیسا اثر ہوا ہے مجھ پر
ضرورتیں کتنی بھی ہوں میں مانگتا تمھی کو ہوں

DarK_PrincE
 

یہاں بڑا ہجوم تھا ، یہیں کہیں تھیں رونقیں،
وقت کھا گیا سبھی ، وہ دوستیاں وہ رابطے_!!

DarK_PrincE
 

جذبے تمام کھو جاتے ہیں لمحوں کی دھول میں
دل میں بس دھڑکنوں کے سوا کچھ نہیں رہتا!

DarK_PrincE
 

کٹ رہی ہے ان دنوں یہ زندگانی جس طرح
میں کسی میلے میں ہوں اور جیب میں پیسے نہیں".

DarK_PrincE
 

ہمارا تعلق ۔۔۔۔ آسمانی ہے
میں جتنی شدت سے
محبت کے وجود سے انکاری تھا
اتنی شدت سے ہی محبت مجھ پر حملہ آور ہوئی
آپکــــو دیکھ کر دل آپکا اسیر ہوا
اور میں پہلی نظر کی محبت پر ایمان لے آیا
آپ سے مل کر لگا ۔۔۔ یہ سلسلہ روحانی ہے
ہمارا تعلق تو ۔۔۔۔ آسمانی ہے

DarK_PrincE
 

میری تصویر بناؤ تو سب رنگ بھرنا محبت کے
مگر جب آنکھیں بناؤ تو آنسو رواں رکھنا

DarK_PrincE
 

جوشِ جنوں میں لطف تصور نہ پوچھیٸے___
پھرتے ہیں ساتھ ساتھ انہیں ہم لیٸے ہوٸے___

DarK_PrincE
 

ترے قدموں کے نیچے یہ زمیں اچھی نہیں لگتی،
میں اپنا دل بچھاوں گا زمانہ خوب دیکھے گا_!!

DarK_PrincE
 

الاماں آنکھوں کی نیم افســردہ سی افسوں گری
ایک دھندلا ســــا تبسم اک تھکی سی دلبـــری

DarK_PrincE
 

ہم تیرے بعد گرے خستہ مکانوں کی طرح
کہیں کھڑکی ،کہیں کنڈی ،کہیں در چھوڑ گئے

DarK_PrincE
 

اس نے مجھ کو یوں بھی چھوڑ ہی دینا تھا
مجھ کو کون سا میٹھی باتیں آتی تھیں

DarK_PrincE
 

بے خبر کو بھی تو اِک روز یہ خبر ہوگی
کہ تتلیوں کو کیوں اچھے گلاب لگتے ہیں

DarK_PrincE
 

یہ حقیقت ہے کہ ہوتا ہے اثر باتوں میں
تم بھی کھل جاؤ گے دو چار ملاقاتوں میں
تم سے صدیوں کی وفاؤں کا کوئی ناطہ تھا
تم سے ملنے کی لکیریں تھی مرے ہاتھوں میں
تیرے وعدوں نے ہمیں گھر سے نکلنے نہ دیا
لوگ موسم کا مزہ لے گئے برساتوں میں
اب نہ سورج نہ ستارہ ہے نہ شمع ہے نہ چاند
اپنے زخموں کا اجالا ہے گھنی راتوں میں
سعید راہی

DarK_PrincE
 

دھیان میں رَکھی ہی نہیں اچھائی" بُرائی
ہم نے چاہا تُجھےخیر و شَر سے مُبرا ہو کر

DarK_PrincE
 

میں کہتی تھی بُھلا دو گے، مگر تم روز کہتے تھے
مرے جتنے مراسم ہوں میں تم کو کھو نہیں سکتا
کسی کو اس سے بڑھ کر اور بھی کوئی سزا ہوگی؟
اسے جتنا بھی رونا ہو وہ کھل کر رو نہیں سکتا
بھلے جتنی کرو کوشش کہ جتنی بھی صدائیں دو
جسے اوروں کا ہونا ہے، تمہارا ہو نہیں سکتا...!