Damadam.pk
DarK_PrincE's posts | Damadam

DarK_PrincE's posts:

DarK_PrincE
 

تُم اور میں... !!
اُن مکینوں کی طرح ہیں،
جن کے راستے مِلتے ہیں،
دِل ملتے ہیں،
پر وہ خود عمر بھر نہیں مِلتے

DarK_PrincE
 

يا تو تیرا وجود هی ميرا وجود ھے
يا پهر ميرا وجود بنایا نہیں گیا۔۔۔

DarK_PrincE
 

دل کی مسند پہ اسے میں نے بٹھایا لیکن
اس کو آیا ہی نہیں مجھ پہ حکومت کرنا..

DarK_PrincE
 

ظاہر نہ ہو کہ مجھ سے تیرا واسطہ بھی ہے
سب کی نظر ہے تجھ پر میری جان دیکھ کر

DarK_PrincE
 

ہمیں ہر وقت یہ احساس دامن گیر رہتا ہے
پڑے ہیں ڈھیر سارے کام اور مہلت زرا سی ہے

DarK_PrincE
 

اک بات کہوں گر سنتے ہو
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو
کچھ چنچل سے کچھ چپ چپ سے
کچھ پا گل پاگل لگتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
یوں بات بات پہ کھو جانا
کچھ کہتے کہتے رک جانا
کیا بات ہے ہم سے کہہ ڈالو
یہ کس الجھن میں رہتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
ہیں چاہنے والے اور بہت
پر تم میں ہے اک بات بہت
تم اپنے اپنے لگتے ہو
اک بات کہوں گر سنتے ہو
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو

DarK_PrincE
 

جاں کو آفات نہ آفات کو جاں چھوڑتی ہے
مجھ کو اب بھی تیری اُمید کہاں چھوڑتی ہے
آؤ دیکھو میرے چہرے کے خدوخال کو اب
مان جاؤ گے محبت بھی نِشاں چھوڑتی ہے

DarK_PrincE
 

اس کے لفظوں کی کرامات بتاؤں تم کو
دل پہ لگتے تھے تو آنکھوں سے نکل آتے تھے.

DarK_PrincE
 

کام آ کر بھی تو ہر شخص کے تنہا ہونا
میں نہ کہتا تھا کہ اچھا نہیں اچھا ہونا
ٹال دیتا ہوں بہانے سے سبھی لوگوں کو
مجھ کو آیا نہ ترے بعد کسی کا ہونا
تیرے حصے کی محبت تو تجھے ملنی تھی
میرے ذمے تھا فقط اس کا وسیلہ ہونا
ہائے کس کرب سے کہتی تھیں وہ خالی آنکھیں
تم تو سمجھو گے مجھے تم تو مسیحا ہو نا
لاکھ بہتر ہے زمانے کی خبر رکھنے سے
ایک ہی شخص کے ہر دکھ سے شناسا ہونا

DarK_PrincE
 

تیری یادوں کے سوا عُمر کے اس حصے میں
دل کا لگنا بھی کہیں یار، بڑا مشکل ھے _

DarK_PrincE
 

ملال یہ ہے کہ ہم چاہ کے بھی نہ بنا سکے.
تمھارے ساتھ کسی شام چائے کا منظر.

DarK_PrincE
 

کہاں سے وضاحت کروں میں اپنے غم محبت کی
بس اتنا جان جاؤ کہ دیمک لگی ہوئی ہے مجھے

DarK_PrincE
 

اور جن سے محبت کی جائے انہیں حاصل نہ کرنے کے بعد انکا برا نہیں سوچا کرتے کیونکہ یہ محبت کی توہین ہے۔

DarK_PrincE
 

مشروط تیرے وصل سے میرا وصال هے
یعنی تُو میرے ہاتھ جو آیا ، تو میں گیا
اس بار زندگی کا تصادم هے جاں سے
اِس بار اپنی جاں کو بچایا ، تو میں گیا

DarK_PrincE
 

جو وقت کی دھارا کا نہ سمجھے ہے اشارا
ایسوں کو سدا موت نے پھر گھیر کے مارا
فرعون نما جتنے بھی جس وقت بھی آۓ
قدرت نے کبھی جلد کبھی ٹہر کے مارا

DarK_PrincE
 

نور ہی نور سے مکھڑے پہ وہ نوری آنکھیں
اس کے انجیل سے چہرے پہ زبوری آنکھیں
چھوڑ آیا ہوں کسی آنکھ میں بینائی کو
اور بچا لایا ہوں چہرے پہ ادھوری آنکھیں
ایک جادو ہے سبھی کا کئی منتر، لیکن
سبز گوں ہیں کہی نیلی کہی بھوری آنکھیں
اسے پہلو میں بیٹھا کر اسے تکنے کا نشہ

DarK_PrincE
 

حالت بگاڑ ، شور مچا ، توڑ کوئی شئے.
جیسے بھی تجھ کو ٹھیک لگے ، دکھ بیان کر.

DarK_PrincE
 

اے مُحبت کی طرف کِھینچتے پیارے لوگو
ہم نے چھوڑی ہے یہ پوشاک پُرانی کر کے۔

DarK_PrincE
 

دھـــرا ہی کیا ہے میـــرے پاس نذر کرنے کو
تیرے حُـضور میــری جـان، میری جـان کے بـــعد۔

DarK_PrincE
 

دل اس کے تغافل پہ بھی صدقے جائے
اس پہ جچتا هے میری ذات کا منکر ہونا "!