ﺍﮎ ﻋﻤﺮ ﺍﺟﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ
ﺗﻌﺎﻗﺐ ﻣﯿﮟ ﮔﻨﻮﺍ ﮐﺮ،،،
ﮨﻢ ﺷﺎﻡ ﮐﮯ ﻣﻨﻈﺮ ﻣﯿﮟ
ﺳﺤﺮ ﮈﮬﻮﻧﮉﺗﮯ ﺭﮨﮯ...!!🖤🖤
جاگی آنکھوں کے خواب ہوتے ہیں
کچھ تعلق عذاب ہوتے ہیں
ٹوٹنے تک یہ کچھ نہیں ہوتے
ٹوٹ جائیں تو خواب ہوتے ہیں
کچھ مسائل کا مسئلہ یہ ہے
حل کرو تو خراب ہوتے ہیں
وہ بتاتے ہیں انتظار ہے کیا
ہم جنہیں دستیاب ہوتے ہیں
کس کی باتوں میں آ ریا ہے تو
آئینے تو سراب ہوتے ہیں
زیست کا پیٹ ہی نہیں بھرتا
خرچ ہم بے حساب ہوتے ہیں
ہم کہ بے کار بس ہیں خود کے لئے
لوگ سب فیض یاب ہوتے ہیں🖤🖤
پہلے تو بس دل ہی اداس ہوا کرتا تھا,
اب تو روح تک بھی اس کا اثر ہونے لگا ہے.🖤🖤
وہ ہی پسند ہے اہل ریا کو دنیا میں
جو پارسا نہ ہو مگر پارسا نظر آئے🖤🖤
دُوسرُوں کے *پَردے* رکھنا سِیکھئے،
اُن کے *عَیبُوں* پر نظر مَت رکھیئے،
کیونکہ!
*گَندگی* پر ہمیشہ مَکّھی بیٹھتی ہے،
*تِــــــــتلِی نہیں.....🖤🖤
چند سانسوں کے تسلسل سے ہے رونق ساری
چند لمحوں کا دل آویز تماشا ہوں میں🖤
ڈھونڈو نہ ہمیں دنیا کی رنگین فضا میں
ھم کسی یاد پرانی میں ملیں گے🖤🖤
آسیبِ جفت سے ہوئے مانوس یوں کہ ہم
ہر دل سے اتر جاتے ہیں، چار دن کے بعد🖤🖤
خواہشیں دل کا ساتھ چھوڑ گئیں
یہ اذیت بڑی اذیت ہے....🖤
بامِ شـــــہرت پہ تو پُوجا مجھے لوگوں نے، مــــــــگر
ســــــاتھ آیا نہ کوئی کــــــــوچہء رســــــــوائی تک۔۔!
وہ تــــــــری آنکھ ہو یا سنگِ ملامت کی چُبــــــــھن
کون پہنــــــــچا ہے مرے زخم کی گــــــــہرائی تک۔۔!
🖤🖤
زِندگی کا کیا پتہ لمحے کی خبر نہیں دِلوں سے بدگمانیاں نکال پھینکیں" مسکرا "کر سب سے ملیں "ناجانے کب کہاں زندگی کا سفر رک جائے ہم آج ہیں کل" تھے" ہو جائیں گے"🖤🖤
سرد موسم سے کُچھ نہیں ہوتا
، سرد لہجے عذاب ہوتے ہیں! ۔ " 🖤🖤
وہـی پسند ہے اہلِ ریا کو دنیا میں
جو پارسا نہ ہو مگر پارسا نظر آئے!🖤🖤
چہرے کے اوپر چہرہ لگایا ہے میں نے
لوگ مجھے اتنا ہی جانتے ہیں
جتنا بتایا ہے میں نے🖤🖤
ہم تیرے بعد خستہ مکانوں کی طرح گر پڑیں گے
کہیں کنڈی،کہیں کھڑکی،کہیں در رہ جاے گا🖤🖤
ہم پلٹتا ہوا دیکھیں گے تمہیں ۔۔ !
ہم چراغوں کو بجھائیں گے نہیں,🖤🖤
دنیا رنگین ہے بہت
اور ہم شدائی سیاہ رنگ کے ۔"🖤
میری منزلوں کو خبر کرو
مجھے راستوں نے تھکا دیا.🖤
تقدیر سے ہوں لاچار اے ذوق تمنا
ہر فن میں ہوں ماہر بس محبت نہیں آتی🖤
وہ سانحے بھی ہوئے شامِ آشیانے کو
پلٹ کے آۓ پرندے تو پیڑ تھے ہی نہیں🖤🖤
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain