Damadam.pk
Detective_bachii's posts | Damadam

Detective_bachii's posts:

Detective_bachii
 

misssing you idiots😔😔😔😿😿😿

Detective_bachii
 

sb kuch khatm 😔😔😔😿😿 angle kahan gai...???

Detective_bachii
 

چلو۔۔!
جنگل سے ہو آئیں
کوئی جگنو پکڑ لائیں
گھنی چپ کے اندھیرے میں
نگاہیں جگمگا جائیں
سنو میلے میں چلتے ہیں
کسی ٹھیلے پہ چلتے ہیں
خریدیں برف کے گولے
جو ہونٹوں پہ پگھلتے ہیں
آؤ پانی بھریں دونوں
کسی دریا پہ جا ٹھریں
کوئی پتھر کا گھر دیکھو
صحن میں بیج بوتے ہیں
کریلوں کو نہیں دیکھو
مجھے وہ زہر لگتے ہیں
نئی بیلیں لگاتے ہیں
یہاں یہ سب بہت مشکل
چلو
ہم چاند پہ جا کر
نیا اک گھر بناتے ہیں۔۔۔!

Detective_bachii
 

for me men ak b post nahi .me jinki follower hon wo kahan gay😔😔😔😿😿😿

Detective_bachii
 

تنگ تھا مجھ سے
میں نے تنگ کرنا ہی چھوڑ دیا

Detective_bachii
 

ختم ہونی ہے زندگی اِک دِن
بس اسی بات کی خوشی ہے مُجھے🖤

Detective_bachii
 

کہیں وفا ہی نہیں تھی ہر ایک سوالی تھا
میرے مزاج کے لوگوں سے شہر خالی تھا🍂

Detective_bachii
 

سمجھ گیا ہوں کہ کوئی نہیں سمجھے گا مجھے_
سو زمانے سے،میں نے گفتگو مختصر کرلی🖤

Detective_bachii
 

میں خوش ہوں کہ روزانہ الارم کی آواز پر اٹھ جاتی ہوں یعنی مجھے ہر روز ایک نئی صبح دیکھنا نصیب ہوتی ہے۔۔۔
ظاہر ہے یہ اللّٰه کا ہی کرم ہے۔
جینے کے اس انمول فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنی بھی اور اپنے سے وابستہ لوگوں کی زندگی پرسکون بنانی چاہیے
"چھوٹی چھوٹی پریشانیوں میں خوشیوں کی تلاش…"
انسان کو ہمیشہ ہر حال میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتے رہنا
چاہئے

Detective_bachii
 

میں خوش ہوں کہ دن ختم ہونے تک میرا part2
تھکن سے برا حال ہوجاتا ہے یعنی میرے اندر دن بھر سخت کام کرنے کی طاقت ہے نا۔۔۔
اور یہ طاقت اور ہمت صرف اللّٰه ہی کے فضل سے ہے۔
میں خوش ہوں کہ روزانہ اپنے گھر کا جھاڑو پونچا کرنا پڑتا ہے اور دروازے کھڑکیاں صاف کرنا پڑتی ہیں شکر ہے میرے پاس گھر تو ہے نا۔۔ جن کے پاس نہیں ان کا کیا حال ہوتا ہوگا۔
اس پر اللّٰه کا شکر ہے۔
میں خوش ہوں کہ کبھی کبھار تھوڑی بیمار ہو جاتی ہوں یعنی میں زیادہ تر صحت مند ہی رہتی ہوں۔۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔
میں خوش ہوں کہ ہر سال عید پر تحفے اور عیدی دینے میں پرس خالی ہو جاتا ہے یعنی میرے پاس چاھنے والے میرے عزیز رشتہ دار دوست احباب ہیں جنہیں تحفہ دے سکوں۔ اگر یہ نہ ہوں تو زندگی کتنی بے رونق ہو۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔
TBC

Detective_bachii
 

خوش رہنے کا عجیب انداز "part a
ایک خاتون کی عادت تھی کہ وہ روزانہ رات کو سونے سے پہلے اپنی دن بھر کی خوشیوں کو ایک کاغذ پر لکھ لیا کرتی تھی۔
ایک شب اس نے لکھا کہ:
میں خوش ہوں کہ میرا شوہر تمام رات زور دار خراٹے لیتا ہےکیونکہ وہ زندہ ہے اور میرے پاس ہے نا۔
یہ اللّٰه کا شکر ہے۔
میں خوش ہوں کہ میرا بیٹا صبح سویرے اس بات پر جھگڑا کرتا ہے کہ رات بھر مچھر،کھٹمل سونے نہیں دیتے یعنی وہ رات گھر پہ ہی گزارتا ہے آوارہ گردی نہیں کرتا۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔
میں خوش ہوں کہ ہر مہینہ بجلی، گیس، پانی،پٹرول وغیرہ کا اچھا خاصا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے یعنی یہ سب چیزیں میرے پاس میرے استعمال میں ہیں نا۔۔ اگر یہ نہ ہوتی تو زندگی کتنی مشکل ہوتی۔
اس پر بھی اللّٰه کا شکر ہے۔
TBC

Detective_bachii
 

دل چاہتا ہے کہیں روپوش ہو جاؤں
میں اچانک یونہی خاموش ہو جاؤں🖤

Detective_bachii
 

مشکل نہیں کہ رونقِ محفل نہ بن سکوں
لیکن میں اپنے رنگِ طبیعت کو کیا کروں
گمنام ہوں، گمنام سہی بزمِ ادب میں
!..یہ کیا کم ہے کہ بدنام نہیں ہوں

Damadam Roasting image
D  : Attention plz Ye hyn miss perfact Azil Jis ne 2 weeks ago ak Ca ki wrong - 
Detective_bachii
 

بات کرتے ہوئے اب ٹہھر جاتی ہوں ،
مجھے اپنے لہجے کی تلخی سے ڈر لگتا ہے🖤

Detective_bachii
 

بیزار بیزار صبحیں، اداس اداس شامیں۔
اے زندگی تو تھکن کے سوا کچھ نہیں🖤

Detective_bachii
 

میں نے تو کئی بار کہا تھا
چل نہیں سکو گے
تھک جاؤ گے
یہ راستہ بڑا کٹھن ہے
نکل جاؤ
اس بے نام تعلق
سے
نکال لو خود کو
بچا لو خود کو
مگر
تمہی کو سوجھی تھی
نبھانے کی
اب کے جو پچھتا رہے ہو
تو یہ پچھتاوا کیسا....؟؟🖤

Detective_bachii
 

اے زندگی__جتنی مرضی تلخیاں بڑھا..
تجھ سے __وعدہ ہے ہنس کے گزاریں گے..🖤

Detective_bachii
 

میں تمہیں کہاں اچھی لگوں گی
میں دھیما ساز سننے والی
رات کو تنہا چلنے والی
گھنٹوں بیٹھ کر سوچنے والی
اندھیروں کے سحر میں ڈوب جانے والی
تنہا رہنے کی خواہشمند
اس دنیا سے بھاگ جانے کی خواہش رکھنے والی
گھنٹوں کتابوں میں سر دئیے مدہوش رہنے والی
جلد اکتا جانے والی
لوگوں سے،مسکراہٹوں سے ، خوشیوں سے، چیزوں سے
اور سب سے بڑھ کر خود سے
ایسی لڑکیوں کو بھی بھلا کوئی پسند کرتا ہے
جن کی الگ ہی دنیا ہو
چند لمحے خاموشی کے ہوں
ایک چھوٹی سی دنیا ہو جہاں دکھاوا نہ ہو بس سادگی ہو!!!🖤

Detective_bachii
 

لوگوں سے فاصلے رکھنے والے شخص کو ضروری نہيں ايٹی ٹیوڈ کا ہی مسلہ ہو، بلکہ کبھی نہ کبھی، کہيں نہ کہيں، کسی کی زندگی ميں کچھ ايسا برا ہو چکا ہوتا ہے، جو انہيں لوگوں سے محتاط رہنے پر مجبور کرتا ہے۔
کسی کے بارے ميں غلط گمان نہ رکھيں...🖤