💞السلام عليكم ورحمة الله وبركاته💞 ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا انسان کا سکون کہاں چھپا ہوا ہے بزرگ نے جواب دیا غفلت ہو جائے تو سجدے میں اور گناہ ہو جائے تو توبہ میں۔۔۔۔ اللہ کے خوف سے گرنے والے آنسو وہ واحد ذریعہ ہیں، جو گرتے باہر ہیں مگر دھو اندرکو جاتے ہیں۔۔۔۔ 🌿سجدوں سے تیرے کیا ہوا صدیاں گزر گئیں ... دنیا تیری بدل دے تو وہ سجدہ تلاش کر ...🌿
مندر سے اِک لاش ملی ہے ماتھے پہ محراب کے اُوپر تِلک لگا ہے ہاتھ میں تسبیح سر پہ پگڑی جیب سے بائبل جھانک رہی ہے آس پڑوس کے لوگ سبھی اِنکاری ہیں سوچ رہے ہیں دفنائیں؟؟ یا گنگا راکھ بہانی ہے؟ شاید رب کو ڈھونڈتا کوئی مندر تک آ پہنچا تھا گیتا یا قرآن کا مالک عیسٰی والا نانک والا کوئی تو آئے لاوارث کی لاش اٹھائے لاش جو تیرے راز کی طرح فاش ملی ہے مندر سے اک لاش ملی ہے !
لوگ مخلـــص لوگوں کو حقیر جان کر انہیں چھوڑ دیتے ہیں پھر دوســرے لوگوں سے دھوکا کھا کر انہیــــں مخلص لوگوں کی یاد آتی ہــے،، تو پلٹ آتے ہیں لیکن وہ لــوگ نہیں جانتـــے کہ مخلص لوگ مخلص تھے، بےوقوف نہیں.
اُس کی تمام عمر کا۔۔۔ ترکہ خرید لے بڑھیا کا دل تھا کوئی تو چرخہ خرید لے بچوں کا رزق دے مجھے قیمت کے طور پر تُو تو میرا خدا ہے نا۔۔۔ سجدہ خرید لے اک بوڑھا ہسپتال میں دیتا تھا یہ صدا ہے کوئی جو غریب کا گُردہ خرید لے ؟ مزدور کی حیات اِسی کوشش میں کٹ گئی اک بار اُس کا بیٹا بھی۔۔۔ بستہ خرید لے ہم سر کٹا کے بیٹھے ہیں مقتل کی خاک پہ دشمن سے کوئی کہہ دے کہ نیزہ خرید لے تُو نے خریدے ہوں گے مؤذن عناد میں گر بس میں ہے تو آ ! میرا لہجہ خرید لے پیاسے کے اطمینان سے لگتا تھا دشت میں چاہے تو مشک بیچ کے۔۔۔ دریا خرید لے جب اُس سے گھر بنانے کے پیسے نہ بن سکے وہ ڈھونڈتا رہا۔۔۔ کوئی نقشہ خرید لے بیٹی کی شادی سر پہ تھی اور دل تھا باپ کا زیور کے ساتھ۔۔۔ چھوٹی سی گڑیا خرید لے
زندگی میں کچھ ہو نہ ہو سکون بہت ضروری ہوتا ہے اور تمناؤں میں بہترین تمنا سکون کی طلب ہے اسلئے سکون مانگا کیجیے کیونکہ یا تو وہ ضرورتوں اور خواہشوں کہ حصول کا ذریعہ بن جائے گا یا اُن سے بے نیازی کا سبب😇
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain