Damadam.pk
Dia_Shah's posts | Damadam

Dia_Shah's posts:

Dia_Shah
 

#
میرا یہ ایمان ہے وائرس بھی ایک اللّٰہ کی مخلوق ہےاور اس کے حکم کی پابند ہےاور اسی کے حکم سے پھیل رہا ہے۔اور اسی کے حکم سے علاج بھی دریافت ہو گا
غور کرنے کی بات ہے کرونا وائرس سے متاثرہ100 افراد میں سے 2.5 لوگ فوت ہوئے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق تو جب دنیا میں اسکا علاج ہی ممکن نہیں تو باقی کے 97.5 لوگوں کو صحت کون دے رہا ہے ۔ہم الحمدللّٰہ مسلمان ہیں اور ہمیں اللّٰہ پر بھروسہ ہونا چاہیے اور اسی سے مدد مانگیں ۔پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور اللّٰہ پاک سے ڈریں ۔کوئی بھی وائرس آپ تک نہیں آے گا
زندگی بہت تھوڑی ہے اس کو بامقصد بنائیں۔⁦❤️⁩
شکریہ۔

Dia_Shah
 

اصل میں ہم لوگوں پر آزمائش آتی ہے اور اسے عذاب ہم خود بناتے ہیں۔
سوشل میڈیا نے لوگوں کا دماغ خراب کیا ہوا ہےاور لوگوں کو دہشت زدہ کیا جارہا ہے۔ہر چینل کریڈٹ لینے کے چکر میں سنسی پھیلا رہا ہے۔
ہمیں وائرس سے نہیں خود سے خطرات لاحق ہیں۔کیا تباہ ہونے کے لیے کسی وائرس کی ضرورت ہے۔خدارا اس وائرس کو خود پر مسلط نہ ہونے دیں۔اس جہاں سے مائیگریشن تک بھر پور جیئں۔کیونکہ موت نے اپنے مقرر وقت پہ لازمی آنی ہے چاہے بہانہ کسی وائرس کا ہو یا جنگ کا۔
اللّٰہ پاک پاکستان کو اپنے حفظ وامان میں رکھے اور انسانیت کو انسانوں سے لاحق خطرات سے محفوظ رکھے آمین

Dia_Shah
 

اگر پاکستان میں کرونا وائرس کے کیس سامنے آیا ہے تو شور مچانے اور لوگوں کے اندر خوف پیدا کرنے سے الٹا لوگوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔اور اس وائرس کو اگر سارے پاکستانیوں میں انجیکٹ کیا جائے تو بھی اموات کی شرح صفر یا ایک فی صد سے اوپر نہیں جائے گی۔
اگر لوگوں میں خوف ہراس پھیلا رہے ہیں تو ہم ملک کی معیشت کو مزید کمزور کر یں گے۔یہ ایک بائیو ویپن ہے جس کے ذریعے ملکی معیشت کو تباہ کیا جا رہا ہے ۔بارڈر بند ہونے کی وجہ سے تمام ممالک کی معیشت تباہ ہو گئی ۔چائنا ایک ترقی یافتہ ممالک میں سے ہے جس کی معیشت کو کافی نقصان ہوا۔اب اگر یہی صورت حال پاکستان میں بنائی جائے تو ہماری معیشت مزید کمزور ہو گی۔اور ہم قوم بھی اتنی غیرت مند ہیں کہ فیس ماسک کی قیمتیں دس گناہ بڑھا دی ہے۔یہ ہے ہم لوگوں میں احساس ۔

Dia_Shah
 

وہ شخص جس نے ڈیڑھ سو سال کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی ۔جو ننگے پاؤں زمین پر نہیں چلتا تھا۔جس کے گھر میں دن میں چار دفعہ جراثیم کش اسپرے کیے جاتے وہ شخص پچاس سال کی عمر میں تیس منٹ کے اندر انتقال کر گیا۔
اب آتے ہیں کرونا وائرس کی طرف
کورنا وائرس کو لے کر یہ میری پہلی تحریر ہے جو اب تک گوگل سے لی گئی معلومات پر انحصار کرتی ہے۔اس وائرس سے اموات اب تک 2 فی صد بتائی جا رہی ہے لیکن اس کے متعلق خوف وہراس ایسے پھیلایا جا رہا ہے جیسے یہ قیامت ہو۔

Dia_Shah
 

اب اس کی آخری خواہش کی باری تھی وہ رات کو آکسیجن ٹینٹ میں سوتا تھا۔وہ جراثیم وائرس اور بیماریوں کے اثرات سے بچنے کے لئے دستانے پہن کر لوگوں سے ملتا تھا وہ لوگوں میں جانے سے پہلے ماسک چڑھا لیتا تھا اس نے مستقل بارہ ڈاکڑ رکھے ہوئے تھے جو روزانہ اس کی خوراک اور جسم کا معائنہ کرتے۔اسے یقین تھا کہ وہ ڈیڑھ سو سال تک ضرور زندہ رہے گا۔
لیکن پھر 25 جون کی رات آئی اسے سانس لینے کی دشواری پیش آئی ڈاکٹرز کی بھر پور کوشش کے باوجود وہ اسے نہ بچا سکے۔

Dia_Shah
 

مائیکل جیکسن کی زندگی ان چار خواہشوں کی تکمیل میں گزری۔
اس نے 1982 میں اپنا دوسرا البم "تھرلر "لانچ کیا۔یہ دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والا البم تھا۔ایک ماہ میں اس البم کی ساڑھ چھ کروڑ کاپیاں فروخت ہوئی۔اور یہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن گیا۔مائیکل جیکسن دنیا کا مشہور گلوکار بن گیا اس نے گمنامی کو شکست دے دی۔
مائیکل نے اس کے بعد اپنی سیاہ رنگت کو شکست دینے کا فیصلہ کیا اور پلاسٹک سرجری شروع کروادی1987 تک مائیکل جیکسن کی ساری شکل و صورت،جلد نقوش بدل گئے اور اس نے اپنی سیاہ رنگت کو شکت دے دی۔
اس نے اپنے ماضی کو ختم کرنے کے لیے اپنے پرانے دوستوں اور خاندان سے قطعے تعلق کر لیا اور خود کو مشہور کرنے کے لیے ایلوس پریسلے کی بیٹی "لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی لہذا اس نے ماضی سے بھی چھٹکارا حاصل کر لیا۔

Dia_Shah
 

اسے اپنے سیاہ رنگ سے نفرت تھی ۔
#اسے گمنامی سے نفرت تھی
#اسے اپنے ماضی سے نفرت تھی
#اسے عام لوگوں کی طرح ستر ،اسی برس میں مر جانے سے نفرت تھی وہ ڈیڑھ سو سال تک زندہ رہنا چاہتا تھا۔وہ ایک ایسا گلوکار بننا چاہتا تھا جو ایک سو پچاس سال کی عمر میں لاکھوں لوگوں کے سامنے ڈانس کرے اور کڑروں مداحین کی موجودگی میں دنیا سے رخصت ہو جائے۔

Dia_Shah
 

کرونا وائرس میں گھرا پاکستان
پاپ کی دنیا کا بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن جس کے گانوں سے کئی شوقین مزاج لوگوں کی پلے لسٹ بھری ہوتی ہے۔ایک ایسا انسان تھا جو نظام فطرت کو شکست دینا چاہتا تھا ،اسے چار چیزوں سے سخت نفرت تھی۔

Dia_Shah
 

کوٸ غیروں پہ اعتبار کرتا ہے
کوٸ اتنا بھی ❤پیار کرتا ہے
کوٸ کیا سمجھے کسی کے دل
کوٸ کتنا 💔💔دکھا رہا ہے

Dia_Shah
 

تیری اداسی جان لیوا ہے
میری جان خوش رہو نہ
Zar

Dia_Shah
 

ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برے تھے ہم
آپ نے بھی کوٸ اچھا نہیں کیا

Dia_Shah
 

جب توقع ہی اٹھ گٸ غالب
کیوں کسی کا گلہ کرے کوٸ
😊😊😊

Dia_Shah
 

قسمت ہی خراب تھی
وہ جو خانہ خراب ملے

Dia_Shah
 

ago
جتنی سنجیدگی اور حساسیت ہمارے اربابِ اختیار *کرونا وائرس* کے خلاف دکھا رہے ہیں اگر اتنی سنجیدگی ملک میں پھیلتی *فحاشی و عریانی وائرس* اور مزاروں پر شرک کو ختم کرنے کے خلاف دکھائی جاتی اور قوم و ملک کو اس بیماری سے بچا لیا جاتا تو آج ہم اللّہ کی حفاظت میں ہوتے اور *کرونا* کی وجہ سے *رونا* نہ ہوتا لیکن افسوس کہ ہم *جان* کو اہم اور *ایمان* کو غیر اہم سمجھتے ہیں۔ اللّہ کے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس قوم میں بے حیائی پھیل جائے اس قوم میں ایسی بیماریاں جنم لیتی ہیں جن کا نام انہوں نے پہلے کبھی نہ سنا ہوگا۔

Dia_Shah
 

: اے دنیا کیا اے لوکی کیا
ساڈا اپنڑاں خدا ساڈے نال اے

Dia_Shah
 

ساڈا درد ونڈھاونڑ اوکھا ہے
تو سمجھ ونجیں تاں کافی ہے

Dia_Shah
 

وہ سجدوں کے شوقین غازی کہاں ہیں
زمیں پوچھتی ہے نمازی کہاں ہیں
😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭😭

Dia_Shah
 

تم اس کا ہاتھ جھٹک کر یہ کیوں نہیں کہتیں
تو جانور ہے جو عورت پر ہاتھ اٹھاتا ہے؟

D  : 📙📙📙الحَمْدُ ِلله📙📙📙 - 
Dia_Shah
 

*آئینہ کے سامنے نماز پڑھنے کا حکم*
نماز کے دوران نگاہ آئینہ پر نہ جاتی ہو تو آئینہ سامنے ہونے کی صورت میں بھی نماز پڑھنا بلاکراہت جائز ہے۔
اور اگر نماز کے دوران نگاہ آئینہ پر پڑتی ہو اور توجہ بٹتی ہو تو نماز کراہت کے ساتھ جائز ہے۔
واللہ اعلم بالصواب