مرد نے جب بھی قلم اٹھایا عورت کو نرم، نازک، حسین اور خوبصورت لکھا،
لیکن عورت نے جب بھی لکھا مرد کو ہمیشہ دھوکے باز، فریبی ، مکار اور ظالم لکھا🥀




too hai meri kiran...
nice song na? 




دو چار باتیں وہ لوگ بھی سُنا کر گئے ہم کو
جن کی قمیضوں پر اپنا گریبان تھا ہی نہیں
اتنے پارساؤں میں پھر دم نہ گُھٹتا تو کیا ہوتا
جو بھی ملا فرشتہ ہی ملا انسان تھا ہی نہیں
____________

کچھ روگ بڑے مبارک ہوتے ہیں!
لگ جائیں تو آپ کو پہلے سے مختلف انسان بنا دیتے ہیں, آپ تخلیقی اور تعمیری بن جاتے ہیں
کچھ ٹھوکریں بھی بڑی معتبر ہوتی ہیں سیدھا
اس کے دربار میں سر کے بل لاکھڑا کرتی ہیں
کچھ بے توجہیاں بھی بڑی انمول ہوتی ہیں
آپ کی توجہ اور دھیان کا ارتکاز چہروں کے ہجوم سے نکال کر قطب نما کی طرح ایک ذات کی طرف مبذول کردیتی ہیں✨
ایسے ہردرد، ہر ٹھوکر، ہر روگ
ہر خلش،
ہر بے بسی ،
ہر بے اعتنائی
ہر بے رخی،
ہر بے توجہی کو سلام
جس نے آپ کو پہلے سے بہتر انسان بنایا ہو
اور صاحبِ کن فیکون سے جا ملوایا ہو،


*
محبت محسوس کرنے کا نام ہے۔ کسی کی بے چینی سے۔
کسی کے رونے سے۔
کسی کے غصے سے۔
کسی کے لہجے کی تپِش سے۔
کسی کے ہر طرح کے حالات کے باوجود بھی آپ سے جُڑے رہنے سے۔
کسی کے آپ سے بات کرنے کے طریقے سے۔
محبت مختلف انداز میں محسوس کرنے کا نام ہے صرف کہنے سے محسوس نہیں ہوتی۔❤🩹
ایک مدت کی ریاضت سے کمائے ہوئے لوگ.!!
کیسے بچھڑے ہیں مرے دل میں سمائے ہوئے لوگ
تلخ گوئی سے ہماری تُو پریشان نہ ہو.!
ہم ہیں دنیا کے مصائب کے ستائے ہوئے لوگ
اس زمانے میں مرے یار کہاں ملتے ہیں .!
اپنے دامن میں محبت کو بسائے ہوئے لوگ
تجھ کو اے شخص کبھی زیست کی تنہائی میں
یاد آئیں گے ہم عجلت میں گنوائے ہوئے لوگ .!!
اُن کے رستے میں بچھا دیتے ہیں پلکیں اپنی .!!!!
جب بھی ملتے ہیں ترے شہر سے آئے ہوئے لوگ
یہ غنیمت ہیں جو آزاد نظر آتے ہیں.!!
خواب پلکوں کے دریچوں میں سجائے ہوئے لوگ

چیزیں جو خوف زدہ کر دیتی ہیں...!!
اونچی آواز ،
ڈھلتی شامیں ،
طوفانی راتیں ،
احساس سے عاری پتھر نما دل ،
مغلظات بکتی زبانیں ،
سخت آزمائش کے دن ،
اور...
منافقت میں لپٹے یقین کا قصیدہ پڑھتے انسان...!!!
بعض اوقات
کسی شخص کی محبت ہمارے دل کو تھکا دیتی ہے۔
جب دل مکمل تھک جائے، تو روح تھکنے لگتی ہے!
اور دل و روح مکمل تھک جائیں، تو جسم ٹوٹنے پھوٹنے لگتا ہے،
روح بھی بیمار ہو جاتی ہے۔
کوئی کہتا ہے
علاج کروا لو!
کوئی کہتا ہے دم کروا لو!
دعا کرا لو۔۔!
اور محبت میں تھکے ہوئے اس انسان کی بس اتنی سی تمنا ہوتی ہے
کہ کوئی اس کے مسیحا سے کہہ دے کہ اسکی فکر کر لے
بس۔۔۔۔۔
اور وہ اتنے میں ہی آرام پا کر مکمل صحتیاب ہو جائے۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain