مرحلے شوق کے دُشوار ہُوا کرتے ہیں
سائے بھی راہ کی دیوار ہُوا کرتے ہیں
وہ جو سچ بولتے رہنے کی قسم کھاتے ہیں
وہ عدالت میں گُنہگار ہُوا کرتے ہیں
صرف ہاتھوں کو نہ دیکھو کبھی آنکھیں بھی پڑھو
کچھ سوالی بڑے خودار ہُوا کرتے ہیں
وہ جو پتھر یونہی رستے میں پڑے رہتے ہیں
اُن کے سینے میں بھی شہکار ہُوا کرتے ہیں
صبح کی پہلی کرن جن کو رُلا دیتی ہے،
وہ ستاروں کے عزادار ہُوا کرتے ہیں
جن کی آنکھوں میں سدا پیاس کے صحرا چمکیں
در حقیقت وہی فنکار ہُوا کرتے ہیں
شرم آتی ہے کہ دُشمن کِسے سمجھیں محسن
دُشمنی کے بھی تو معیار ہُوا کرتے ہیں
محسن نقوی
(عذابِ دید)
mujhe pasand hai zameen pe parne wali barish ki pahli boondein aur unme se nikalne wali mitti ki khushbu...
mujhe pasand hai sham ke pahar mein sokhy huy darakht pe betha akela koi parinda...
mujhe pasand hai badalon mein chand ka chup jana aur zahir hona...
mujhe pasand hai khizaaon mein urte huy sookhy paty...
and mujhe pasand hai rat ke pahar mein s ka online hona...
from dairy of "Dil...Deewana"
دل میں ہم ایک ہی جذبے کو سموئیں کیسے ،
اب تجھے پا کے یہ الجھن ہے کے کھوئیں کیسے ،
ذہن چھلنی جو کیا ہے ، تو یہ مجبوری ہے ،
جتنے کانٹے ہیں ، وہ تلووں میں پروئیں کیسے ،
ہم نے مانا کے بہت دیر ہے حشر آنے تک ،
چار جانب تیری آہٹ ہو تو سوئیں کیسے ،
کتنی حسرت تھی ، تجھے پاس بٹھا کر روتے ،
اب یہ یہ مشکل ہے ، تیرے سامنے روئیں کیسے . . .
احمد ندیم قاسمی
اس عورت کی قربت تلاش کریں
جو زندگی سے بھرپور گفتگو کر سکتی ہو
جو زندگی گزارنے کے اصولوں سے واقف ہو
جو جینا جانتی ہو ، جینا چاہتی ہو
جو آپ کو جینا سکھائے
جو آپ کو اپنے سینے سے لگا کر
ساری رتجگوں کی بے قراریاں سمیٹ لے
تمہیں اپنی بانہوں کے گھیرے میں سمیٹ کر نئے جہاں میں لے جائے
تمہاری پلکوں پہ سجے خوابوں کی تعبیر بتائے
جو آپ سے یہ نہ کہے کہ
جو سمجھنا چاہو سمجھ لو
بلکہ بہت محبت سے کہے
" میں سمجھاتی ہوں نا " 💙
ارسطو اپنے شاگرد سکندر کو کہا کرتا تھا کہ عورتوں سے دور رہا کرو۔
محل کی عورتوں نے ارسطو کے پیچھے ایک خوبصورت لڑکی لگا دی ۔۔تاکہ اسے سبق سکھایا جائے اور وہ ان کے اور سکندر کے بیچ مداخلت نہ کرے
ایک دن اس لڑکی نے ارسطو سے فرمائش کی کہ اسے گھوڑے کی سواری کرنی ہے ، ارسطو گھوڑا بنا اور اس لڑکی نے سواری کی
اسی دوران سکندر کو اطلاع کر دی گئ کہ جو استاد آپ کو ہم سے روکتا ہے اسکی اپنی حالت ملاحظہ کی جائے
جب سکندر وہاں پہنچا اور پوچھا استاد جی یہ کیا ؟؟
ارسطو نے جواب دیا ۔۔اسی لئے تو تمہیں روکتا ہوں کہ یہ عورتیں مجھ جیسے فلسفی کو بھی گدھا بنا دیتی ہیں۔۔
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain