Damadam.pk
Dil...Deewana's posts | Damadam

★ Dil...Deewana's posts:

Dil...Deewana
 ★ 

جب تک ہو مجھ سے اس کی حفاظت کروں گا میں
مجھ کو تمہاری یاد کا ملبہ پسند ہے
پتھر تو پل میں ڈوب کے مرتا ہے سو مجھے
روئی کے ڈوبنے کا طریقہ پسند ہے
میں تجھ کو لکھ رہا ہوں سنہرے حروف میں
یوں بھی کہ تجھ کو رنگ سنہرا پسند ہے

Dil...Deewana
 ★ 

تجھ سے جڑا ہر ایک حوالہ پسند ہے
دل بھی عجیب چیز ہے، کیا کیا پسند ہے
اِس کے تمام تلخ نتائج کے باوجود
اک شخص ہے جسے مرا غصہ پسند ہے
لوگوں کا کیا ہے لوگ تو باتیں بنائیں گے
لوگوں کو میری جان تماشا پسند ہے
کیسے بنے گی بات ہماری.. بتائیے
میں دھوپ، اور جناب کو سایہ پسند ہے
منہ پر منافقوں کو منافق کہوں گا میں
منہ پھیر لے یہاں جو کنایہ پسند، ہے

Dil...Deewana
 ★ 

اک مقام ایسا بھی آتا ہے مری وحشت میں
خود کو جنجھوڑنا پڑتا ہے کہ زندہ ہوں میں
تم جو چاہو تو مجھے پیڑ کا حصّہ کر دو
ورنہ پیروں تلے روندا ہوا پتّا ہوں میں
چند لمحوں کا دُھواں عکس میں تبدیل ہوا
اور میں جھوم کے کہنے لگا دیکھا! ہوں میں
سخت بیماری میں رکھتا ہوں خیال آپ اپنا
خود سے خود پوچھتا رہتا ہوں کہ کیسا ہوں میں؟

Dil...Deewana
 ★ 

ٹھیک ہے ان دنوں خود پر ذرا غصّہ ہوں میں
لیکن اپنی سبھی حرکات کو تکتا ہوں میں
آنکھ کی میز پہ رکھا ہے مرا خوابِ سفر
اور بستر پہ شکن ڈال کے سویا ہوں میں
مصلحت ڈھونڈتے پھرتے ہو سبھی کاموں میں
تم کو بیمار نہیں لگتا تو اچھا ہوں میں ؟

Dil...Deewana
 ★ 

غلط ہی لوگ کہتے ہیں بھلائی کر بھلا ہوگا
ہمیں تو دکھ دیا اس نے جسے دکھ سے نکالا ہے
تماشا دیکھنے آئے ہیں ہم اپنی تباہی کا
بتا اے زندگی اب اور کیا کیا ہونے والا ہے

Dil...Deewana
 ★ 

ہمارے واسطے ہر آرزو کانٹوں کی مالا ہے
ہمیں تو زندگی دے کر خدا نے مار ڈالا ہے
ادھر قسمت ہے جو ہر دم نیا غم ہم کو دیتی ہے
ادھر ہم ہیں کہ ہر غم کو ہمیشہ دل میں پالا ہے
ابھی تک اک کھٹک سی ہے ابھی تک اک چبھن سی ہے
اگرچہ ہم نے اپنے دل سے ہر کانٹا نکالا ہے

Dil...Deewana
 ★ 

روز ہوگی تِری کمی لیکن
بیت جائیگی زندگی لیکن
💔💔
💞💞

Dil...Deewana
 ★ 

ادرک کـی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مہـک اوڑھے
الائچی کی خوشبوؤں سے سجی
کیتلی کی دہلیز سے نکل کر
پیالی کی ڈولی میں بیٹھی
ان بھـاگتے ہوئے لمحـوں پر
کیسـے لگـام لگــــائی جائے
اے وقــت۔۔۔۔۔۔آ بیٹھ تجھے
ایـک کپ چائے پلائـی جائے
*🔥*

Dil...Deewana
 ★ 

ندامت کے چراغوں سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
اندھیری رات کے آنسوں خدا سے بات کرتے ہیں

Dil...Deewana
 ★ 

وہ کون لوگ تھے گُمنامیوں سے نالاں تھے۔۔۔
ہمیں تو مار گئی ہیں یہ شُہرتیں مُرشِد
کسی کو ٹُوٹ کے چاہیں کسی کو یاد کریں۔۔۔
ہمارے پاس کہاں اِتنی فُرصتیں مُرشِد
کوئی تو ہوتا جو چُنتا وجود کے ریزے۔۔۔
تمام عُمر رہی ہیں یہ حسرتیں مُرشِد
کوئی وظیفہ کوئی وِرد کوئی اِسم پڑھیں۔۔۔
کہ ختم ہونے لگی ہیں اذّیتیں مُرشِد ___!!

Dil...Deewana
 ★ 

کہاں کا عشق کہاں کی محبتیں مُرشِد۔۔۔
تمام عُمر ہی جھیلی ہیں وحشتیں مُرشِد
ہم ایسے لوگ کہاں راس آ سکے سب کو۔۔۔
کہ جن پہ بار ہیں اپنی طبیعتیں مُرشِد
سَروں کی خاک ہمیں کھینچ لائی ہے ورنہ۔۔۔
کہاں کا ہِجر کہاں کی یہ ہِجرتیں مُرشِد

Dil...Deewana
 ★ 

میں کسی غیر مُکمل سی مُحبت کی طرح
ساتھ ھوں سب کے مگر یاد کسی کو نہیں

Dil...Deewana
 ★ 

حاکم سمجھ رہا تھا کہ لالچ میں آئے گا
میں اُٹھ کے چل پڑا تب حکومت پہ تھوک کر
ہم سر پھروں سے کوئی توقع نہ کیجیے
غصے میں چل پڑیں گے محبت پہ تھوک کر
تُو نے تو ساتھ رہنے کے وعدے کیے مگر
تُو بھی چلا گیا میری غُربت پہ تھوک کر

Dil...Deewana
 ★ 

جیسے قیدی کو حوالات میں رکھا جاۓ
دل کو اچھا ھے کہ اوقات میں رکھا جاۓ

Dil...Deewana
 ★ 

کورا کورا__ خالی خالی جہاں
دھوپ ہی دھوپ چھاؤں کہاں
رک جاؤں ________گزر جاؤں
جی چاہے________ بکھر جاؤں
اڑنے کو ہے ______تھوڑا آسماں

D  ★ : aesa q hota? -