*جس کی خواہش ہے کہ صحرا میں سمندر دیکھے،*__
*اک نظر آ کے وہ میری آنکھ کے اندر دیکھے !!*
*♥♥Dil...Deewana♥♥*
مست ان کو گماں میں رہنے دے
خانہ برباد ہیں گماں ان کے۔۔۔
کتنی سرسبز تھی زمیں ان کی
کتنے نیلے تھے آسماں ان کے
جون ایلیاء 📖
بس عارضی لگن تھی اُسے میرے ساتھ بھی!
دل پر کسی بھی طور پہ کندہ نہیں تھا میں!!
وہ مجھ میں ڈھونڈتا تھا کسی اور کے نقوش!
یعنی کہ اُس کی چاہ کے جیسا نہیں تھا میں!!
اب پُوچھتے ہو دل کو حزیں کر کے خیریت!
جب بات کر رہے تھے تو چیخا نہیں تھا میں؟
میں ہجرزاد تھا سو جُدائی بھی کی قبول!
اِک وصل کے سوا کبھی ڈرتا نہیں تھا میں!!
ہو جائے کُچھ بلند صدا بےوفائی پر!
ایسا شروع دِن سے ہی کرتا نہیں تھا میں!!
جب جا رہے تھے چُھو کے ہی اِک بار دیکھتے!
صدمے سے سرد تھا کوئی مردہ نہیں تھا میں!!
میں نے خوشی سے مان لیے سب ہی فیصلے!
دیکھی فقط خوشی تری ہارا نہیں تھا میں!!
سب لوگ مانتے تھے کہ زندہ نہیں تھا میں!
اِک دور تھا کہ ہو کے بھی ہوتا نہیں تھا میں!!
اِک یاد شال اوڑھ کے آ بیٹھتی تھی پاس!
تکتا تھا رات بھر اُسے سوتا نہیں تھا میں!!
کیوں سسکیوں سے ڈر کے نہیں بیٹھتے تھے پاس؟
سینے میں شور برپا تھا روتا نہیں تھا میں!!
صد شکر میرے واہمے سچ ہو گئے ہیں دوست!
ورنہ تو اپنی بات بھی سُنتا نہیں تھا میں!!
ﺑﮩﺖ ﻟﻤﺒﯽ ﮔﻔﺘﮕﻮ.......ﮐﺮﻧﯽ ﮨﮯ ﺗﻢ
ﺳﮯ
❤Dil...Deewana❤
ﺗﻢ ﺁﻧﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺎﺱ، ﭘﻮﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻟﮯ
ﮐﺮ
صرف ایک بہانے کی تلاش میں ہوتا ہے نبھانے والا بھی جانے والا بھی
میری پلکوں پہ سُلگتی ھُوئی ، صدیوں کے نجُوم تیری زلفوں سے مہکتی ھُوئی ، اِک شام کے نام
سوچتا ہوں مِلوں گا خود سے جب..
کیا کہوں گا؟کہاں __تھا اتنے دن_!!!
Mene dil ky darwaazy pr likha"ander aana mna hai.....
Ishq muskrata huwa bola"maaf karna me andhaa hun.......
اللہ اللہ یہ کِس کی گلی ہے
اُٹھتے اُٹھتے قدم رہ گئے ہیں
کائناتِ جفا و وفا میں
ایک تُم ایک ہم رہ گئے ہیں
دیکھ کر اُن کے منگتوں کی غیرت
دنگ اہلِ کرم رہ گئے ہیں
ہم سے اللہ والے کہاں اب
آپ جیسے صنم رہ گئے ہیں
دو قدم چَل کے راہِ وفا میں
تھک گئے تُم کے ہم رہ گئے ہیں
بَن کے تصویرِ غم رہ گئے ہیں
کھوئے کھوئے سے ہم رہ گئے ہیں
کیجیئے جو سِتم رہ گئے ہیں
جان دینے کو ہم رہ گئے ہیں
بانٹ لیں سب نے آپس میں خوشیاں
میرے حصے میں غم رہ گئے ہیں
قافلے والے منزل پہ پہنچے
یہ نہ دیکھا کہ ہم رہ گئے ہیں
صبح کے اجالے میں دل ڈھونڈتا ہے تعبیریں دل کو کون سمجھائے خواب خواب ہی ہوتا ہے
یک طرفہ محبت کو ہم پھر بھی نبھا لیتے تم جھوٹ ہی کہہ دیتے ہم خواب سجا لیتے تم دور کے باسی ہو میلوں کی مسافت ہے اک قدم بڑھاتے تم ہم دوڑ کے آ لیتے آنکھوں کے تقدس میں اشکوں کو تمہارے ہم گرنے ہی نہیں دیتے پلکوں میں سما لیتے,
ایک ھِی شخص ، مصیبت میں مِرے ساتھ رھَا
اور وہ شخص کوئی اور نہیں تھا ، میں تھا
عشق دعا ھے تو۔۔۔۔۔؟
کیوں لوگ مانگنے سے ڈرتے ہیں
عشق ہمسفر ھے تو۔۔۔۔۔۔؟
کیوں پھر راہی بدل جاتے ہیں
عشق راستہ ھے تو ۔۔۔۔۔؟
کیوں پھر منزل نہیں ملتی
عشق آس ھے تو۔۔۔۔۔۔؟
کیوں ہر روز ٹوٹ جاتی ھے۔
عشق تسکین ھے تو۔۔۔۔۔۔۔؟
کیوں رات بھر نیند نہیں آتی
عشق مظلوم ھے تو ،،؟؟
پھر ظالم کون ہیں
عشق عبادت ھے تو۔۔۔۔۔؟
کیوں معبود بدل جاتے ہیں
عشق مسیحا ھے تو ۔۔۔۔؟
کیوں روز دیوانے مرتے ہیں
عشق دوا ھے تو۔۔۔۔۔۔؟
ھاتھ میں زہر کا پیالہ کیوں
شکایتوں کی بھی عزت ہوتی ہے
یہ ہر کسی سے نہیں کی جاتیں.
اس سے پہلے کہ تجھے اور سہارا نہ ملے
میں ترے ساتھ ہوں جب تک مرے جیسا نہ ملے
کم سے کم بدلے میں جنت اسے دے دی جائے
جس محبت کے گرفتار کو صحرا نہ ملے
مجھ کو اک رنگ عطا کر تا کہ پہچان رہے
کل کلاں یہ نہ ہو تجھ کو مرا چہرہ نہ ملے
عجیب ضد پہ اڑے ہو کہ وہ بدل جائیں
کبھی سنا ہے کہ پتھر ہوں اور پگھل جائیں؟
تمھارا حق ہے چمن کو لگاؤ آگ تمھی
گلاب تم سے جو جلتے ہیں آج جل جائیں
نئی عنائتیں کرنے میں کچھ توقف کر
پرانے درد و الم تو ذرا سنبھل جائیں
وہ دیکھ حد نظر تک تو گندگی ہے یہاں
نہ دلدلوں میں کھلیں تو کدھر کنول جائیں؟
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain