Damadam.pk
Dil...Deewana's posts | Damadam

★ Dil...Deewana's posts:

Dil...Deewana
 ★ 

mera dard na tum samajh saky...mujhe sakht iska malaal hai...phir soch kar tum jawaab do...meri zindagi ka sawaal hai... my fvrt song...
https://youtu.be/pReOvxDkjRk

Dil...Deewana
 ★ 

آنکھ جو آج پھر تری نم ہے،
یہ میں ہوں یا کوئی نیا غم ہے..
زخم اب تک ہیں کیوں ہرے تیرے،
تم تو کہتے تھے وقت مرہم ہے..

Dil...Deewana
 ★ 

سنو
زیادہ پاس مت آنا!
میں وہ تہہ خانہ ہوں..
جس میں شکستہ خواہشوں کے
ان گنت آسیب بستے ہیں..
جو آدھی شب تو روتے ہیں!
پھر آدھی شب وہ ہنستے ہیں!

مرشد ہمارے واسطے اب آپ کچھ زہر لائیے 
مرشد تمھارے شہر میں ٹھرنا اب ممکن نہیں رہا
D  ★ : مرشد ہمارے واسطے اب آپ کچھ زہر لائیے مرشد تمھارے شہر میں ٹھرنا اب ممکن - 
Social media post
D  ★ : post by dil... - 
Dil...Deewana
D  ★ : Dil...Deewana - 
mein aesa hi hon...
D  ★ : mein aesa hi hon... - 
my realty...
D  ★ : my realty... - 
ek tarfa piyaar...
D  ★ : ek tarfa piyaar... - 
Dil...Deewana
 ★ 

اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا
اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا
تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں
میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا
مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفر
راستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا
ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفا
اک ترے کہنے سے کیا میں بے وفا ہو جاؤں گا

Dil...Deewana
 ★ 

اَشکِ ناداں سے کہو بعد میں پچھتائیں گے
آپ گِر کر میری آنکھوں سے کدھر جائیں گے
اپنے لفظوں کو تَکلُم سے گِرا کر جانا
اپنے لہجے کی تھکاوٹ میں بِکھر جائیں گے
تُم سے لے جائیں گے ہم چھین کے وعدے اپنے
ہم تو قسموں کی صداقت سے بھی ڈر جائیں گے
اِک تیرا گھر تھا میری حدِ مُسافت لیکن
اب یہ سوچا ہے کہ ہم حد سے گُزر جائیں گے
اپنے افکار جلا ڈالیں گے کاغذ کاغذ
سوچ مَر جاۓ گی تو ہم آپ بھی مَر جائیں گے
اِس سے پہلے کہ جدائی کی خبر تُم سے ملے
ہم نے سوچا ہے کہ ہم تُم سے بچھڑ جائیں گے

D  ★ : great teacher... - 
Dil...Deewana
 ★ 

خیـــر محبــت تــو رہـــی دور کـــی بــات
ہمـــارا تــو, تعلــق بھــــی مـــذاق نــکـلا

Dil...Deewana
 ★ 

چُن دے کبھی دیوار میں اک روز مجھے بھی
مُدت سے تیری راہ میں پتھر سا پڑا ہوں

D  ★ : asal waja... - 
D  ★ : sirf aik dikhaa do... - 
D  ★ : munaafiq log... - 
Dil...Deewana
 ★ 

تمہاری انجمن سے اٹھ کے دیوانے کہاں جاتے
جو وابستہ ہوئے تم سے وہ افسانے کہاں جاتے
نکل کر دیر و کعبہ سے اگر ملتا نہ مے خانہ
تو ٹھکرائے ہوئے انساں خدا جانے کہاں جاتے
تمہاری بے رخی نے لاج رکھ لی بادہ خانے کی
تم آنکھوں سے پلا دیتے تو پیمانے کہاں جاتے
چلو اچھا ہوا کام آ گئی دیوانگی اپنی
وگرنہ ہم زمانے بھر کو سمجھانے کہاں جاتے
قتیلؔ اپنا مقدر غم سے بیگانہ اگر ہوتا
تو پھر اپنے پرائے ہم سے پہچانے کہاں جاتے

Dil...Deewana
 ★ 

منافقت کے ڈسے ہوئے پهر
خلوص پر بهی یقین نہیں رکهتے....

Dil...Deewana
 ★ 

*جس کی خواہش ہے کہ صحرا میں سمندر دیکھے،*__
*اک نظر آ کے وہ میری آنکھ کے اندر دیکھے !!*
*♥♥Dil...Deewana♥♥*