Damadam.pk
Dill_se_dosti's posts | Damadam

Dill_se_dosti's posts:

Dill_se_dosti
 

لیکن میرا بھی ایک شوہر ہے جس سے میں خیانت نہيں کرنا چاہتی کیونکہ میری نظر میں مجھ پر فقط میرے شوہر کا حق ہے اور میں اس حق میں خیانت نہیں کروں گی. اگر اس عہد میں وفا کرتی ہوں تو میرا شوہر بھی مجھ سے کبھی خیانت نہیں کرے گا اور کسی خاتون کی جانب نظریں اٹھا کر نہیں دیکھے گا👁
لیکن تم جیسی عورتوں نے کہ جنکے گھروں کی حفاظت ہم اپنے حجاب سے کرتی ہیں، اپنے جسموں کی نمائش کرکے مردوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور اپنے حسن کی طرف لبھاتی ہیں. مردوں کی ایک ایک نظر کی بھیک مانگتی ہیں

Dill_se_dosti
 

کہ وہ تمہارے علاوہ کسی اور خاتون کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھے گا کبھی تم سے بے وفائی نہ کرے گا اور میری طرف متوجہ نہ ہوگا🙏
کبھی میرے حسن کی طرف مائل ہوکر اسکا دل تم سے اچاٹ نہ ہو اور تمہاری ازدواجی زندگی خراب نہ ہو. اسکی توجہ فقط تمہاری ذات تک محدود رہے اس لئے ميں نے اپنے اوپر سختی کرکے تمہارے گھر کو محفوظ کیا ہوا ہے🥀
میں گرمی کی شدت میں بھی اپنے جسم کی نمائش نہیں کرتی، تاکہ کوئی مرد اپنے گھر کی خواتین سے خیانت نہ کرے🌷
اور يہ مت بھولو کہ میں بھی تمہاری طرح عورت ہوں. میرا بھی دل کرتا ہے کہ لوگ میری تعریف کریں اور جب تک میں نظروں سے اوجھل نہ ہو جاؤں لوگ میرے حسن کی مدح کریں🔥

Dill_se_dosti
 

می میں کیسا لباس پہنا🙏🏻*
ایکـــــــ باحجاب خـــــــاتون میٹرو میں سوار ہوئی دروازے سے گزرتے ہوئے اسکی چادر ایک جگہ اٹک گئی جس سے خاتون لڑکھڑائی🧕
ایک خاتون جس نے نامناسب اور تنگ لباس پہنا ہوا تھا چيخ کر بولی يہ کيا کررہی ہو اور کیسا لباس پہنا ہوا ہے اس گرمی میں؟
میٹرو میں بيٹھے بقیہ افراد بھی متوجہ ہوئے لیکن اس باحجاب خاتون نے جلدی سے خود کو سمیٹا اور اسی خاتون کے ساتھ جا کر بيٹھ گئی🙇♂️
جب میٹرو چل پڑی تو اس باحجاب خاتون نے اس خاتون کو کان میں کہا کہ يہ چادر میں نے تمہاری خاطر پہن رکھی ہے👏
يہ سن کر اس خاتون نے کہا کہ ميری خاطر؟ میں نے تمہیں کب کہا کہ میری خاطر تم چادر پہنو اور اس گرمی میں پسینے سے شرابور ہو؟
اس نے کہا بالکل! میں نے يہ لباس تمہاری خاطر پہنا ہے تاکہ اگر ایک دن تمہارا شوہر! جس نے تم سے نکاح کیا ہے اور عہد کیا ہے

Dill_se_dosti
 

🌸اسلام علیکم 🌸
’ زندگی کا سب سے قمیتی حصّہ وہ ہے جو خُدا کی خوشنُودی کے لیے صرف کیا جائے‘‘
------------- 🌸🌷🌸 --------------
’’ زندگی دریا ہے آخرت اس کا ساحل اور تقویٰ اس کی کشتی‘‘
ہروقت اللہ تعالٰی کی رحمت کو پکارو ۔
-------------- 🌸🌷🌸--------------
حدیثِ قُدسی ہے ’’ رَحْمَتِیْ وَسِعَتْ غَضَبِیْ‘‘ ترجمعہ: ’’میری رحمت میرے غضب پر بھاری ہے ‘‘
-------------- 🌸🌷🌸 ---------------
بےشک اللہ بہت غفورورحیم ہے ہروقت اپنے رب سے رحم مانگیں اللہ ہم سب پر اپنی رحمت کی بارشیں برساتا رہے
------------- 🌸🌷🌸--------------
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور نظر بد سے محفوظ فرماے۔
🌸«آمیـــــــــــــن یارب العالمین»🌸
....................
Bint E Sajawal ❤️
°°°°°°°°°°°°°°°°°°°°

Dill_se_dosti
 

*لوگ کہتے ہیں!!*
*سات ارب کی آبادی میں*
*ایک شخص اچھا لگے۔۔۔*
*اور وہ بھی نہ ملے!!*
*خالق! شکوا تو بنتا ہے۔۔*🍁
*میں کہتا ہوں!!*
*کہ سات ارب کی آبادی میں اس کی خدائی کے جلوے دیکھ کر۔۔۔*
*تو خالق کو چھوڑ کے۔۔۔*
*مخلوق کی جستجو کرے!!!*
*خالق کا شکوا تو بنتا ہے۔۔*
....
....
....
....
Bint E Sajawal ❤️

Dill_se_dosti
 

"مومن ایسا تو نہیں ہوتا" مومن راز رکھنے والا ہوتا ہے، ایک انسان سے باتیں سن کر دوسرے تک پہنچانے والا نہیں ہوتا۔۔۔ وہ سمندر کی سی وسعت رکھتا ہے، جس کے اندر جو ڈالا جائے وہ پی جاتا ہے، سہہہ جاتا ہے، سب کچھ اچھال کر باہر نہیں پھینک دیتا۔۔۔ ہمارے معاشرے میں، گھروں میں یہ بات عام ہے، ایک جگہ پر ہوتے ہیں تو انھی کے خیرخواہ بن بیٹھتے ہیں، بس وہاں سے نکلتے ہی خیرخواہی اور محبتیں ختم کسی دوسرے کے گھر جا کر وہی باتیں دہراتے ہیں، اور گھروں میں رشتوں میں اختلافات، بدگمانیاں ڈالتے ہیں۔۔۔۔ یہ ایک مومن کا رویہ نہیں ہوتا، یہ منافقت ہے، چغل خوری ہے کہ باتیں ادھر ادھر کی جائیں۔۔۔۔ اور چغل خور کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا"
🖤
Bint E Sajawal ❤️

Dill_se_dosti
 

ایک المیہ یہ بھی ہے کہ
اچھی کتابیں اور اچھے دل
ہر کسی کی سمجھ میں نہیں آتے۔
یہی وجہ ہے کہ
اچھی کتابیں اکثر گرد
اور اچھے دل اکثر
ٹھوکروں کی زد میں رہتے ہیں____!
Bint E Sajawal ❤️

Dill_se_dosti
 

*رشتے وہی خوبصورت ہوتے ہیــــــــں ...
جن میــــــــں إحساســــں کا جذبہ ہو ...
کیونکہ ہمدردی تو ہر کوئی کر لیتا ہے ...
مگر إحساســــں کوئی کوئی کرتا ہے ...
اور یہ إحساســــں ...
لفظوں سے ظاہر نہیـــــــــں ہوتا ...
بلکہ انسانوں کے رویئے ...
اور برتاؤ سے پتہ چلتا ہے ...
کہ وہ آپ کے ساتھ ...
کتنے مخلص ہیــــــــں .........!!!*
Bint E Sajawal ❤️

Dill_se_dosti
 

*لوگوں کو ان کے حق سے ... زیادہ مت دیا کریں ... کثرتِ سیرابی سے ... تو پھول بھی مر جاتے ہیــــــــں ........!!!*
💞
Bint E Sajawal ❤️

Dill_se_dosti
 

_ سب سے بڑی دولت ھے یقین۔ اللّه نظر نہیں آتا لیکن اسکے ہونے کا اسکی قدرت کا اسکے اختیار کا اسکی محبت کا اسکے سب سننے کا اسکے سن کر سمجھ لینے کا اسکے دینے کا یقین۔۔
اللّه کو یقین سے بھرے دل والے بہت محبوب ہیں۔۔۔ جو ہر غم میں کہتے ہیں۔
لاتحزن ان اللہ معنا
" غم نہ کرو اللّه ہمارے ساتھ ھے "
❤️بنت سجاول خان ❤

Dill_se_dosti
 

"خلوص" اور "اچھائی"
اپنے الفاظ میں نہیں اپنی نیت اور طبیعت
میں پیدا کریں
تاکہ ۔ ۔ ۔
آپ لوگوں کے عیب نہیں خوبیاں دیکھ سكیں ،
بیشک یہ عمل آپکی عزت اور بخشش کا ذریعہ ہے.
ﺣﺎﺻﻞ" ﺍﻭﺭ "ﻻﺣﺎﺻﻞ
ﮐﮯ ﺩﺍﺋﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﮔﮭﻮﻡ ﺭﮨﮯ ہیں
ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ "ﻧﺎﻗﺪﺭﯼ" ﺍﻭﺭ
ﻻ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ"ﺣﺴﺮﺕ"
ﺧﺘﻢ ہی نہیں ہوتی.
زندگی کے سفر میں کبھی کبھی
محنت اور ڈگریاں ہار جاتی ہیں ۔
قسمت اور دعائیں جیت جاتی ہیں
زمین والےتمہارا کچھ نہیں بگاڑسکتےاگر تمہاراتعلق آسمان والےسے پختہ ھوجاۓاورجب سجدے طویل ھوجائیں تو مشکلیں
قلیل ھوجاتی ھیں۔...
اللہ تعالیٰ آسانیاں عطا فرمائے
اورحاجات پوری فرماۓ🤲
آمین ثمہ آمین یا ربـــــ العالمیـــــن
بنت سجاول خان ❤

Dill_se_dosti
 

اور پتہ ہے جب انسان سب کچھ اپنے رب پر چھوڑتا ہے تو وہ رب بھی اپنے بندے کے یقین کو قائم رکھتا ہے، ہاں کچھ آزمائش بھی لیتا ہے کہ دیکھوں میرا بندہ مجھ سے خفا تو نہیں ہوگا، مگر جب ہم اس سے راضی ہی رہتے ہیں تو وہ ہمارے صبر کا پھل ہمیں دیتا ہے، تو یقین رکھیں دعائیں رایئگاں نہیں جاتیں

Dill_se_dosti
 

Assalam o alikum
Kasy Hain ap Sab ?

Dill_se_dosti
 

*زندگی پرفیکٹ ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ہمارے پاس ہماری ساری چاہتوں کا سامان ہو. پرفیکشن تو اسے کہتے ہیں کہ چاہے ہم زندگی کے کسی بھی مرحلے میں ہوں ہمارا تعلق ﷲﷻ سے ہمیشہ مضبوط رہے اور یہ کہ سب حاصل ہونے کے باوجود بھی ہمیں ﷲﷻ کا شُکر ادا کرنے کی توفیق ہو...!*

Dill_se_dosti
 

آج کی رات کو ضائع نہ کجیے گا۔ آج طاق رات ہے اور جمعہ بھی۔ دو مبارک دن۔جو آج کی رات سے محروم رہا وہ ہر بھلائی سے محروم ہو گیا۔۔ ہر کوشش اپنی آج لگا دیں رب کے سامنے۔
وہ رب آپ کے اجر کو ضائع نہیں کرے گا🤍 آج دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیں تو مجھے بھی اپنی انمول دعاؤں میں یاد رکھئیے گا جزاک اللہ خیرا

Dill_se_dosti
 

*ﺍﺱ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﺟﯿﻨﮯ کے ﻟﯿﮯ ﺳﺨﺖ ﻭﻗﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﯾﻘﯿﻦ ﮐﺮﯾﮟ ﺍﮔﺮ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﻧﮯ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﻟﯿﮯ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺁﭖ ﻧﮯ ﺯﻧﺪﮔﯽ جیـے ہی ﻧﮩﯿـــﮟ ﮨﮯ.*
*ﻭﻗﺖ ﺟﺘﻨﺎ ﺁﺯﻣﺎﺋﺶ ﺑﮭﺮﺍ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺧﺘﺘﺎﻡ ﺍﺗﻨﺎ ﮨﯽ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﺲ ﺻﺒﺮ ﮐﺎ ﺩﺍﻣﻦ ﺗﮭﺎﻣﮯ ﺭﮐﮭﯿـﮟ...!!!

Dill_se_dosti
 

آج رات یہ دعا ضرور مانگیں۔
یہ دعا بہت پیاری ہے اِسے سکون سے پڑھیں اور دل میں آمین کہیں اور اسے دوسروں تک پہنچائیں. ھو سکتا ہے کہ دوسرے لوگوں کی آمین سے اپنی دعا قبول ھو جائے(آمین)😰😭
⚡اے اللہ رب العزت
💧اے ساری کائنات کے شہنشاہ
💧اے ساری مخلوق کے پالنے والے
💧اے زندگی موت کا فیصلہ کرنےوالے
💧اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک
💧اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک
💧اے انسانوں اور جناتوں کے معبود
💧اے عرشِ اعظم کے مالک
💧اے فرشتوں کے معبود
💧اے عزت اور ذلت کے مالک
💧اے بیماروں کو شِفا دینے والے
💧اے بادشاہوں کے بادشاہ
💧اے اللہ ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
💧تیرے خطاکار بندے ہیں
💦ہمارے گناہوں کو معاف فرما🙏🙏
💦ہماری خطاؤں کو معاف فرما🙏
💦اے اللہ ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے

Dill_se_dosti
 

"ليلةٌ وِتريَّة أو ليلةٌ زوجيّة المُحِبُّ لا يتركَ بابَ حبيبه" ❤️ "رات طاق ہو یا رات جفت ہو محبت کرنے والا اپنے محبوب کا در نہیں چھوڑتا"❤️
Bint E Sajawal ❤️

Dill_se_dosti
 

Ramadan Mubarak ❣️

Dill_se_dosti
 

جیسے کہ شب برات آرہی ہے اور بہت سے لوگوں نے سٹیٹس پر معافی نامہ لگایا ہے کیا ایسے معافی مل جاتی ہے کیا ؟؟؟؟؟
اپنے رب سے معافی مانگے جو سب سے زیادہ حق دار ہے ہم نے اپنے نفس کے پیچھے اپنے رب کی بہت نافرمانی کی ہے وہ رب بہت رحیم ہے وہ آپ کو معاف بھی کر دے گا
📌 خدارا ان سے معافی مانگے جن کی دل آزاری آپ نے کی ہے ان سے معافی مانگے جو آپ کی وجہ سے پریشان ہےان سے معافی مانگے جن کی زندگی آپ کی وجہ سے برباد ہوئی اور اپنے والدین سے معافی مانگے جن کی نافرمانی آپ کرتے ہے ان اپنوں سے معافی مانگے جو ناراض ہے *سٹیٹس پریا میسج پر معافی نامہ لگنے سے معافی نہیں ملتی ۔۔ سب سے بڑھ کر خود سے معافی مانگے کیونکہ کہ ہم سب سے زیادہ تکلیف خود کو ہی دیتے ہے ہم سب سے زیادہ ظلم خود پر ہی کرتے ہے
سکون خود سے بھی ہوا کرتا ہے
خدارا خود سے بھی معافی مانگ لیں