منا بھی لوں گا، گَلے بھی لگاؤں گا میں
ابھی تو دیکھ رہا ہوں اُسے خفا کر کے
🦋
آگ لگا دی آج اس کتاب کو میں نے
جس میں لکھا تھا محبت اگر سچی ہو تو ملتی ضرور ہے
کوئی شکوہ نہیں تم سے، اگر ہو بھی تو کیا حاصل... وہی رسمی سا ایک جُملہ میری مجبوریاں سمجھو...
وہ ایک دن ہمیں دیوانہ وار ڈھونڈے گا
اسے کہو کہ ابھی ہیں تو آس پاس رہیں
جِس حال میں تُم رکھو ٫ وھی حال مُبارک
ھَم اَھلِ مُحبت کو ٫ نیا سال مُبارک
یَخ بستہ شَبِ ھِجر کی ٫ برفیلی ھَوا میں
مُجھ کو تیرا غم ، تُجھ کو تیری شال مُبارک
*✍️ رَحمٰن فارِس*🦋
مجھ کو اکثر اداس کرتی ہے
ایک تصویر مسکراتی ہوئی
اب ان حدود میں لایا ہے انتظار مجھے
وہ آ بھی جائیں تو آئے نہ اعتبار مجھے
کبھی رونا کبھی ہنسنا کبھی حیران ہو جانا
محبت کیا بھلے چنگے کو دیوانہ بناتی ہے
وہ ٹوٹتے ہوئے رشتوں کا حسن آخر تھا
کہ چپ سی لگ گئی دونوں کو بات کرتے ہوئے
اب زمانہ ہے بے وفائی کا
سیکھ لیں ہم بھی یہ ہنر شاید
اک چبھن ہے کہ جو بے چین کیے رہتی ہے
ایسا لگتا ہے کہ کچھ ٹوٹ گیا ہے مجھ میں
کبھی اس راہ سے گزرے وہ شاید
گلی کے موڑ پر تنہا کھڑا ہوں
تیرے آنے کی کیا امید مگر
کیسے کہہ دوں کہ انتظار نہیں
اُس نے الفاظ ہی ایسے کہے کے
پھر نفرت ہو گئی خود سے مجھے
اس نے یہ فاصلہ اس واسطے رکھا ہوگا
پاس آ کر مرے بیٹھے گا تو چرچا ہوگا
آج پھر اس نے مجھے یاد کیا ہے شاید
دل نے یوں ہی تو نہیں شور مچایا ہوگا
دیکھنا لوگ محبت کی مثالیں دیں گے
نام آئے گا مرا ذکر تمہارا ہوگا
درد بے چینی تڑپ رنج و الم تنہائی
ہم نے سوچا ہی نہیں اتنا خسارہ ہوگا
جس کو دن رات دعاؤں میں ہے مانگا ہم نے
وقت آئے گا کسی دن وہ ہمارا ہوگا
ہجر اس واسطے منظور کیا ہے میں نے
تیرا ہر زخم مجھے دل سے گوارا ہوگا
اس کی بے چینی بتاتی ہے کہ عادل راہیؔ
بھولا بسرا ہی کوئی یاد تو آتا ہوگا
عادل راہی
کتنی اذیت ہے اس خیال میں
مجھے تم سے ملے بنا ہی مر جانا ہے
ہم نے ایک عمر گزار دی تیرے چاہت میں
کتنا خوش ہوں گے تجھے مفت میں پانے والے
عشق تجھ سے ہوا تخیل میں
تو مری پارسا محبت ہے
🫵
:میں ایک شہر بساؤں گا جس کے ماتھے پر
یہ لکھا ہوگا یہاں پر وفا ضروری ہے۔۔۔۔
خدا کو بھول گیا تھا تیری محبت میں
بچھڑ کے تو نے بتایا خدا ضروری ہے
دونوں کا یہـی مــان تھا, مجـــھ کو منائــے وہ
دونوں کـے اسی مــان ســے قصـــہ تمـام شُـــد
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain