لذت غم بڑھا دیجئے
آپ پھر مسکرا دیجئے
چاند کب تک گہن میں رہے
اب تو زلفیں ہٹا دیجئے
میرا دامن بہت صاف ہے
کوئی تہمت لگا دیجئے
قیمت دل بتا دیجئے
خاک لے کر اڑا دیجئے
آپ اندھیرے میں کب تک رہیں
پھر کوئی گھر جلا دیجئے
اک سمندر نے آواز دی
مجھ کو پانی پلا دیجئے
راز الٰہ آبادی
Yes, a lots of emotions 😕I need a hug❣️
ہم نے مالی کی مشقت کا بھرم رکھنا تھا
سو جہاں کوئی نہ مہکا تو وہاں ہم مہکے۔۔۔❤
آج روٹھے ہوئے ساجن کو بہت یاد کیا
اپنے اجڑے ہوئے گلشن کو بہت یاد کیا
جب کبھی گردشِ تقدیر نے گھیرا ہے ہمیں
گیسوئے یار کی الجھن کو بہت یاد کیا
شمع کی جوت پہ جلتے ہوئے پروانوں نے
اک ترے شعلہ دامن کو بہت یاد کیا
جس کے ماتھے پہ نئی صبح کا جھومر ہو گا
ہم نے اس وقت کی دلہن کو بہت یاد کیا
آج ٹوٹے ہوئے سپنوں کی بہت یاد آئی ہے
آج بیتے ہوئے ساون کو بہت یاد کیا
ہم سر طور بھی مایوس تجلی ہی رہے
اس در یار کی چلمن کو بہت یاد کیا
مطمئن ہو ہی گئے دام و قفس میں ساغر
ہم اسیروں نے نشیمن کو بہت یاد کیا
(ساغر صدیقی)
ساری برائی مجھ میں ہی سہی، آپ بتائیں جنت کی چابی محفوظ ہے نا؟
ایک تم ہی نہ مل سکے ورنہ
ملنے والے بچھڑ بچھڑ کے ملے🔥
دل پر ایسے عذابوں کو اترتے دیکھا🍂
ہم نے چپ چاپ اسے خود سےبچھڑتے دیکھا
دل پر ایسے عذابوں کو اترتے دیکھا🍂
ہم نے چپ چاپ اسے خود سےبچھڑتے دیکھا
بہت اندر کہیں اِس دُکھ میں آدھا ہو رہا ہے وہ
ضرورت کس کی ہے ، کس کو مہیا ہو رہا ہے وہ...!!💔💔
ایک طرف خوابوں کا شوق ایک تیری یاد کا مزا
تو ھی بتا سو کر تیرا دیدار کروں یا! جاگ کر تجھے یاد...💔💔💔💔😢😢😢😢😢😢
کیا خبر کے ہم تیری آرزو میں ہی
خاک چھانتے ہوۓ خاک ہو جاٸیں
" اس کو چھوڑ کر ہنستے ہوئے گھر آ کر"
"اتنا روئے تھے کہ آنکھوں نے شکایت کی تھی"
مری دھڑکنوں کے قریب تھے ،مری چاہ تھے ،مرا خواب تھے
وہ جو روز و شب مرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
دل پہ ایسے بھی عذابوں کو اترتے دیکھا
ہم نے چپ چاپ اسے خود سے بچھڑتے دیکھا
آئینہ ہی سب کو فریب دے رہا ہے
ہر شخص کو کہتا ہے تم بے مثال ہو
جب سے بازو ہٹا لیئے تم نے
سر کے نیچے سوال رکھے ہیں 😑💔
اگر ایک شاعر آپ سے پیار کرتا ہے تو
یقین مانیں آپ کبھی مر نہیں سکتے- 💞
وہ اتفاق سے مل جائے راستے میں کہیں
مجھے یہ شوق مسلسل سفر میں رکھتا ھے💌💌💌💌💔💔💔💔
بات لطیفوں سے وظیفوں تک آ پہنچی ہے،
زندگی ہمیں کہاں سے کہاں لے آئی ہے😔💔
اب تیری وضاحت میں صداقت نہیں لگتی...
اب اپنی محبت کی صفائی نہ دیا کر......!!💔💔💔💔💔💔❣❣❣
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain