پہلی نظر میں پیار ہونا پتا ہے کیا ہوتا ہے؟؟ جب آپ اپنی اولاد کو پہلی بار گود میں اٹھا کر اسے دیکھتے ہو تو آپ کو اپنی اس اولاد سے جو پیار ہو جاتا ہے وہی اصلی پہلی نظر میں پیار ہونا کہلاتا ہے۔۔
فلائٹ دبئی جا رہی تھی، ابھی ابھی اُڑی ہی تھی کہ اچانک پائلٹ نے کاک پٹ سے زور سے چیخ کر کہا: “اوہ میرے خدا! اوہ میرے خدا!” پورے جہاز میں سناٹا چھا گیا۔ مسافر خوفزدہ ہو گئے اور ایک دوسرے کی طرف دیکھنے لگے۔ سب کے چہرے کا رنگ اُڑ چکا تھا۔ تھوڑی دیر بعد پائلٹ نے مائیک پر آ کر معذرت کی: “محترم مسافرو، مجھے معاف کر دیجئے…” “دراصل، بہت گرم کافی میری پتلون پر گر گئی ہے، اسی لیے میں زور سے چلّایا۔ مائیک آن تھا، اور آپ سب نے میری چیخیں سُن لیں۔ اگر یقین نہ آئے، تو آ کر میری پتلون دیکھ سکتے ہیں!” یہ سُن کر ایک مسافر بول پڑا: “بھائی… آ کر ہماری پتلونیں بھی دیکھ لو
مشتاق احمد یوسفی لکھتے ہیں جب لندن میں BCCI نے اپنا کاروبار بند کیا اس وقت میں اس بنک میں ڈائریکٹر تھا ۔ بنک نے الوداعی تقریب ایک شاندار ہوٹل میں کی اور تمام ڈائریکٹرز کی بیواؤں کو ایک ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان ہوا ، جب بیواؤں کو باری باری ایک ایک کروڑ دینے کے لئے بلایا جانے لگا تو میں نے زندگی میں پہلی بار سہاگنوں کو بیواؤں پر رشک کرتے ہوئے دیکھا ۔ میری زوجہ محترمہ جو میرے ساتھ ہی بیٹھی تھیں انتہائی ناگواری سے میری طرف دیکھتے ہوئے گویا کہہ رہی ہوں کہ"کمبخت تم سے اتنا بھی نہ ہو پایا"