کٹ ہی گئ جدائ بھی کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے !!
مستی ﺣﺎﻝ ﮐﺒﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﮐﮧ ﻧﮧ ﺗﮭﯽ ﺑُﮭﻮﻝ ﮔﺌﮯ
ﯾﺎﺩ ﺍﭘﻨﯽ ﮐﻮﺋﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻧﮧ ﺭﮨﯽ ﺑُﮭﻮﻝ ﮔﺌﮯ
جون ایلیاء
کتنی دلکش ہے لاپرواہی اسکی"
میری ساری محبت فضول ہو جیسے"
😌😔
خدا کرے تا عمر تجھے میری کمی رھے ..!!
خدا کرے تیری عمر بہت دراذ ہو____!!

ھم نے کیے گناہ تو دوزخ ملی ھمیں
دوزخ کا کیا گناہ کے دوزخ کو ھم ملے ؟
جون ایلیاء



کب تک ترستے رہیں گے تجھے پانے کی حسرت میں؟
دے کوئی ایسا زخم کہ میری سانس ٹوٹ جائے اور تیری جان چھوٹ جائے

ڈوب کر بھی نہ پڑا فرق گراں جانی میں
میں ہوں پتھر کی طرح بہتے ہوئے پانی میں
یہ محبت تو بہت بعد کا قصہ ہے میاں
میں نے اس ہاتھ کو پکڑا تھا پریشانی میں
رفتگاں تم نے عبث ڈھونگ رچایا ورنہ
عشق کو دخل نہیں موت کی ارزانی میں
یہ محبت بھی ولایت کی طرح رکھتی ہے
حالت حال میں یہ حالت حیرانی میں
اس لیے جل کے کبھی راکھ نہیں ہوتا دل
یہ کبھی آگ میں ہوتا ہے کبھی پانی میں
اک محبت ہی پہ موقوف نہیں ہے تابشؔ
کچھ بڑے فیصلے ہو جاتے ہیں نادانی میں💔
یہ تو بس سر ہی مانگتا ہے میاں
عشق پہ مجھے کربلا کا سایہ لگتا
#جون_ایلیاء
جُھکتا نہیں یہ سر کسی نواب کے آگے😍
ہم اپنی غریبی میں بھی امیری کی ادا رکھتے ہیں ❤
گلے لائی رکھیا تساں غیراں نوں!!
تے ساڈے نال بہانے وائرس دے!
کچھ "خبر" نہیں کے کب "موت" آ جاۓ
تم بھی اک "زخم" دے دو "کہیں" تم رہ نہ جاؤ...😟😟
سُنا تھا ہم نے لوگوں سے
مُحبّت چیز ایسی ہے
چُھپائے چھُپ نہیں سکتی
دبائے دب نہیں سکتی
یہ چہرے سے جھلکتی ہے
یہ لہجہ میں مہکتی ہے
یہ آنکھوں میں چمکتی ہے
یہ راتوں کو جگاتی ہے
یہ آنکھوں کو رُلاتی ہے
مگر یہ سب اگر سچ ہے !
تو اے لوگو ! تُمہیں اللّٰہ سے
بھلا کیسی مُحبّت ہے ،
نہ چہروں سے جھلکتی ہے
نہ لہجوں میں مہکتی ہے
نہ آنکھوں کو رُلاتی ہے
نہ راتوں کو جگاتی ہے
بتاؤ ! یہ تُمہیں اللّٰہ سے
بھلا کیسی مُحبّت ہے
بھلا کیسی مُحبّت ہے ۔۔۔🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹⛰️⛰️⛰️



submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain