,ھمارے ھاں عزت کے حق دار صرف اپنے گھر کے عورتوں کو سمجھا جاتا ھے۔۔ باقی عورتیں تو ھمارے لیے گوشت کی دکانیں ھیں جن کے باھر ھم کتوں کی طرح زبان لٹکائے کھڑے رہتے ہیں۔ کڑوا سچ
ایک بچے نے سمندر میں اپنا جوتا کھو دیا تو بلکتے ہوئے بچے نے سمندر کے ساحل پر لکھ دیا........ *یہ سمندر چور ہے.....!* کچھ ہی فاصلے پر ایک شکاری نے سمندر میں جال پھینکا اور بہت سی مچھلیوں کا شکار کیا تو خوشی کے عالم میں اس نے ساحل پر لکھ دیا....... *سخاوت کیلئے اسی سمندر کی مثال دی جاتی ہے.....!* ایک غوطہ خور نے سمندر میں غوطہ لگایا اور وہ اس کا آخری غوطہ ثابت ہوا کنارے پر بیٹھی غمزدہ ماں نے ریت پر ٹپکتے آنسوں سے لکھ دیا....... *یہ سمندر قاتل ہے........!* ایک بوڑھے شخص کو سمندر نے قیمتی موتی کا تحفہ دیا تو اس نے خوشی سے لکھ دیا........ *یہ سمندر بڑا کریم اور سخی ہے........!* پھر ایک بہت بڑی لہر آئی اور اس نے سب لکھا ہوا مٹا دیا *لوگوں کی باتوں پر کان مت دھراؤ ہر شخص وہ کہتا ہے جہاں سے وہ دیکھتا ہے*