فوٹو : آن لائناسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان سے 51 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری واپس چلی گئی۔ مرکزی بینک نے پیر کو سرمایہ کاری سے متعلق اپریل 2020ء کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل میں غیر سرکاری سطح پر پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 54.1 ملین ڈالر (5 کروڑ 41 لاکھ ڈالر) رہا، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 47 فیصد کم ہے جبکہ اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ ماہ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے 79.1 ملین ڈالر پاکستان سے واپس نکال لئے گئے جو اپریل 2019ء میں 1.4 ملین ڈالر تھے۔مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستان کی ڈیٹ سیکیورٹی مارکیٹ سے انفرادی طور پر 565.6 ملین (56 کروڑ 56 لاکھ) ڈالر واپس نکالے گئے، جو موجودہ سطح کے مقابلے میں اپریل 2019ء میں ایک ارب ڈالر یا 43.4 فیصد زیادہ تھا۔
۔ *꧁🌹🍥✰﷽✰🍥🌹꧂ *ـ••┈┈•◈◉❒ 🌙 ❒◉◈•┈┈•• *جب کبھی تمہارا دل بنا کسی وجہ کے بے سکون ہوجائے تو سمجھ لینا کے تمہاری روح کو اللہ کے ذکر کی ضرورت ہے...!!!* *🌹📜دَبـِــــــستَانِ آدَب📜🌹* *┄┄┅┅✪❂✵🔵✵❂✪┅┅┄┄*۔ ۔ *۔۔۔⊱ ✥ೊೈ❥❀❥ಓೊೖ✥⊰۔۔۔* 🌷☘🌺🌹🌼🌹🌺☘🌷ـ
امریکی فضائیہ نے ایک اٹلس فائیو راکٹ کو کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا ہے جس میں ایک خفیہ مشن سرانجام دینے کے لیے ایکس 37 بی خلائی طیارہ بھی شامل ہے۔ یہ راکٹ کیپ کیناویرال کے خلائی اڈے سے سنیچر کو لانچ کیا جانا تھا تاہم خراب موسم کے باعث اسے اتوار کو لانچ کیا گیا۔ آربیٹل ٹیسٹ وہیکل (او ٹی وی) کہلانے والا طیارہ ایک سیارچے کو مدار میں چھوڑے گا اور پاور بیمنگ ٹیکنالوجی یعنی لہروں کے ذریعے توانائی کی منتقلی کی بھی آزمائش کرے گا۔ یہ اس طیارے کا خلا میں چھٹا مشن ہو گا۔اس مشن کی لانچنگ کو کورونا کے خلاف صفِ اول پر لڑنے والے کارکنوں اور اس سے متاثر ہونے والوں کے نام کیا گیا تھا۔ایکس 37 بی ایک خفیہ پروگرام ہے اور اس کے بارے میں بہت کم معلومات دستیاب ہیں۔ پینٹاگون نے اس ڈرون کے مشنز اور اس کی صلاحیتوں کے بارے میں ماضی میں بہت کم معلومات جاری کی ہیں۔
ٹورنٹو: (18 مئی 2020) کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی حوصلہ افزائی کرنے کے دوران طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی حوصلہ افزائی کرنے والا طیارہ گھر پر گر کر حادثے کا شکار ہوا۔حادثے میں خاتون کپتان ہلاک اورایک ساتھی زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 مئی سے 30 مئی تک معیاری ضابطہ کار (ایس اوپیز) کے ساتھ ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کل پشاور میں انتظامات دیکھوں گا اور پھر پرسوں گرین لائن کوروانہ کروں گا،کسی ڈویڑن میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوئی تو ڈویڑن ہیڈ کےخلاف کارروائی کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 31 مئی تک حالات ٹھیک رہے تو تمام ٹرینیں یکم جون سے کھول دیں گے، لوگ ضابطہ کار پرعمل کرتے ہیں تو سب ٹھیک ہے، شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کسی صوبے سے کوئی اختلاف نہیں ہے،ریلوے چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، ٹرین میں سواری آدھی کر دی ہے، ریٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا جب کہ ریلوے کا عملہ بڑھا دیا ہے۔
لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے بعد ہفتے میں پہلے دن ہی مارکیٹوں میں ایس اوپیز کی دھجیاں اُڑا دی گئیں، دکانداروں اور شہریوں دونوں نے ہی ایس اوپیز کی پرواہ تک نہ کی، بازاروں میں احتیاطی تدابیرپرعمل بھی نظرنہ آیا،بچے اوربزرگ بھی خواتین کے شانہ بشانہ نظر آئے۔لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے ہفتے میں پہلے دن ہی مارکیٹوں میں ایس اوپیز کی دھجیاں اُڑادی گئیں، بازار تو کھلے مگر نہ تو دکانداروں نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں نہ شہری ایس اوپیز کوخاطر میں لائے۔رش کایہ عالم تھا کہ کاندھے سے کاندھا ٹکراتارہا،شہریوں کے درمیان سماجی فاصلے سمٹ کررہ گئے، دکانداروں کی اکثریت نے ماسک لگائے نہ ہاتھ سینی ٹائز کیے اورنہ ہی گلوز پہنے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آجمعتدل ہیٹ ویو کا پہلا روز ہے جس کے باعث امکان ہے درجہ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ شمال مغربی علاقوں سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی جس کی وجہ سے شہر قائد کا موسم آج گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابقدن کے اوقات میں سمندری ہوائیں معطل رہیں گی جب کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔ہیٹ اسٹروک اُس وقت ہوتا ہے جب انسانی جسم اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کے لیے تیزی سے پسینہ خارج کرتا ہے تاکہ جسم کو باہر سے ٹھنڈک پہنچائی جا سکے۔لیکن پسینے کے اخراج کی صورت میں پیدا ہونے والی پانی کی اندرونی کمی کو فوراً پورا نہ کیا جائے تو پانی اور نمکیات کی کمی کے باعث جسم کا قدرتی کولنگ سسٹم ناکارہ ہوجاتا ہے
تصویر: سماء ڈیجیٹلاسلامی فتوحات پرمبنی تاریخی تُرک ڈرامہ سیریل ’’ ارطغرل غازی ‘‘ کی اداکاراؤں ایسرا بالجیک اور گلثوم نے پاکستانی عوام کی محبت اوران کی جانب سے بے انتہا پزیرائی کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کااظہارکیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کی خواہش پریکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ یہ سیریل نشر ہوتے ہی مقبولیت کی انتہاؤں کو چھونے لگا، سوشل میڈیا صارفین ڈرامے کے مرکزی کرداروں ارطغرل غازی (انجن التان ) اورحلیمہ سلطان ( ایسرا بالجیک ) کے اکاآنٹس کو فالو کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھنے کے علاوہ پاکستان آنے کی دعوت بھی دے رہے ہیں۔انسٹا گرام پرایسسرا نے پاکستانی مداحوں کے تعریفی تبصروں کے جوابات دیتے ہوئے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی اپن مداحوں سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئ
کراچی میں زینب مارکیٹ، گل پلاز، انٹرنیشل، وکٹوریہ اور سٹی شاپنگ سینٹر سمیت دیگر سیل مارکیٹس کھول دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی موجودگی میں زینب مارکیٹ ڈی سیل کی اور تاجروں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی۔اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ بتول کہتی ہیں کہ تاجروں کو ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی کیونکہ دوبارہ خلاف ورزی کی گئی تو ایکشن ہوگا۔عاصمہ بتول کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ سندھ حکومت نے جو وقت مقرر کیا ہے اس پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ دکاندار اور شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس کو سیل کیا گیا تھا۔
فوٹو: اے ایف پیاسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بھارتی کارگو طیارے کی جانب سے ہنگامی ٹیکنیکل لینڈنگ کی گئی۔کولکتہ سے اڑان بھرنے والے کارگو طیارے کے کپتان نے فیول کم ہونے پر ائر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا جس پر اے ٹی سی سے اجازت ملنے پر طیارے نے لینڈنگ کی۔ری فیولنگ کے بعد کارگو طیارہ جارجیا کےلیے روانہ ہوگیا۔
بھارت میں بچوں کی تجارت عام ہو گئی، آٹھ منٹ میں اپنوں کے ہاتھوں ایک بچے کا اغوا ہونے لگا، بچوں کو بھیک مانگنے، لیبر کے کاموں پر لگایا جانے لگا۔ کئی کو جسم فروشی پر بھی مجبور کیا جاتا ہے۔ ماو¿ں کی آنکھیں نم، ایک سال میں ستر ہزار بچوں کا اغوا مودی سرکار کے ماتھے پر کلنک کا داغ ہے۔بھارت بچوں کیلئے خطرناک ملک بن گیا، فروخت کا مکروہ کاروبار بڑھ گیا۔ ہر آٹھ منٹ میں اپنوں کے ہاتھوں ایک بچہ اغوا ہو رہا ہے جس کی وجہ غربت ہے، بچوں کے غائب ہونے پر والدین بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، کوئی پرسان حال نہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی ڈاکیومنٹری میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ اغوا ہونیوالے بچوں کو جبری مشقت، بھیک مانگنے اور جسم فروشی پر لگایا جاتا ہے۔ زیادہ تر ان کے اپنے رشتہ دار، والدین کو سہانے خواب دکھا کر دوسرے شہروں میں لے جاتے اور فروخت کرتے ہیں۔