Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

اور کیا حال پوچھتے ہو میرا؟
بس یہی ہے کہ سانس چلتی ہے

FirstLove
 

ایک ہلکی سی مسکراہٹ نے
میرا ۔۔۔۔۔خانہ خراب کر ڈالا

FirstLove
 

فانی دنیا عارضی بسیرا
سب خدا کا کچھ نہیں میرا
♥️🥀

FirstLove
 

اس لفظ نے کتنوں کو تباہ کیا ہو گا۔ 🔥
میں صرف تمہارا ہوں۔😓

FirstLove
 

کس قدر خوش دکھائی دیتا ہوں🔥
کیسا فنکار ہو گیا ہوں میں. 👤

FirstLove
 

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے کورونا وائرس زیادہ مہلک ثابت ہوسکتا ہے لہٰذا فشار خون کے مریض سخت احتیاط کریں۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ریاض میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بلڈ پریشر کا مرض ان امراض میں سے ایک ہے جو کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے خطرہ ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے کی صورت میں بلڈ پریشر کے مریضوں میں علامتیں شدت اختیار کر جاتی ہیں، بلڈ پریشر کے مریض سوچ سمجھ کر کام لیں اور وزارت صحت کی ہدایات کی سختی پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ انہوں نے بلڈ پریشر کے مریضوں کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقررہ دواؤں کی پابندی کریں، تناؤ والی سرگرمیوں اور باتوں سے دور رہیں اور اطمینان کے لئے بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں، صحت بخش غذا کی پابندی کریں۔

FirstLove
 

ریلوےانتظامیہ نے بدھ سے چلنے والی ٹرینوں کی تفصیلات بتادی ہیں۔ محدود ٹرین آپریشن میں 15 اپ اور15 ڈاؤن کی ٹرینیں شامل ہوں گی۔ ریلوےانتظامیہ کےمطابق پشاورسےکراچی اورکراچی سےپشاورخیبرمیل اورعوام ایکسپریس چلےگی۔ کوئٹہ سےپشاورجانیوالی اورپشاورسےکوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین آپریشن میں شامل ہوگی۔ کراچی سےراولپنڈی اورراولپنڈی سےکراچی جانیوالی تیزگام،گرین لائن اورپاکستان ایکسپریس بھی ٹرین آپریشن میں شامل ہیں۔ راولپنڈی سےملتان اورملتان سےراولپنڈی مہرایکسپریس،راولپنڈی سےلاہوراورلاہورسےراولپنڈی کےلیےسبک رفتار اوراسلام آبادایکسپریس چلےگی۔ آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام، امریکی کمپنی کا کامیابی کا دعویٰ آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام، امریکی کمپنی کا کامیابی کا دعویٰ اس کے علاوہ کراچی سےلاہوراورلاہورسےکراچی پاک بزنس،

FirstLove
 

اسلام آباد: عالمی بینک پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، رقم میں 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں صحت عامہ کے پراجیکٹس پر خرچ ہوں گے، جبکہ رقم میں سے 17 کروڑ ڈالر خیبر پختون خوا میں زرعی شعبے کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔ اسلام آباد میں سیکریٹری اقتصادی امور نور احمد اور عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹر ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ورلڈ بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کیلئے 371 ملین ڈالر فنڈنگ فراہم کرے گا۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بحتیار نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خسرو بحتیار کا سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔ آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام، امریکی کمپنی کا کامیابی کا دعویٰ آکسفورڈ میں کورونا ویکسین کی آزمائش ناکام،

FirstLove
 

شوبز سے کنارہ کشی کرکے مذہبی راہ اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ہر لڑکی حلیمہ سلطان اور رابی پیرزادہ سے زیادہ خوبصورت ہے۔رابی نے یہ بات ایک مداح کی جانب سے پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ دکھائے جانے اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریل “ارطغرل غازی” کی مرکزی کردار حلیمہ سلطان (ایسرابالجیک) کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے پر کہی۔دراصل حال ہی میں رابی کے ایک فالوور نے ان کا اور ایسرا بالجیک کا کولاج شیئر کرتے ہوئے دونوں کی خوبصورتی کا موازنہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ” اگر حلیمہ سلطان ترکی کی خوبصورت ترین لڑکی ہے تو ہمارے پاس دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہے”۔مداح نے اپنی پوسٹ میں حلیمہ کو صرف ایک اداکارہ قرار دیتے ہوئے لکھاکہ رابی اسلام کی شہزادی ہیں۔

FirstLove
 

سمندری طوفان امپھان رواں ہفتے بھارت اور بنگلہ دیش کے ساحل سے ٹکرائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش کو سمندری طوفان کا سامنا ہے۔ امپھان نامی طوفان 150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ان ملکوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔سمندری طوفان سے بھارت اور بنگلہ دیش میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلنے کا خدشہ ہے۔ بھارت نے مشرقی ساحلی علاقوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا۔بھارت کے محکمہ موسمیات کے مطابق طوفام کے اثر سے آندھرا پردیش میں امراوتی، شمالی ساحلی علاقوں اور یانام میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش کے ساحل پر ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹے تک رہ سکتی ہے۔طوفان امپھان کے اثرات ساحلی اور شمالی ساحلی آندھراپردیش میں پہلے ہی نظر آنے لگے ہیں۔اُڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں آج معتدل سے تیز بارش ہونے کا امکان ہے

FirstLove
 

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہو گا جس کا6 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس میں کابینہ کو علاقائی امن،خطے کی صورتحال اورعالمی امور پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی صورتحال،معاشی مشکلات اور پارلیمانی معاملات پر بات کرے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کوقومی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں پر بریفنگ دی جائے گی اور وفاقی کابینہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لے گی

FirstLove
 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپے کے بدلے 4 اور دے گی۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق کہا ہے کہ وہ گزشتہ روز احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کیٹیگری 4 کے مستحقین سے ملا۔انہوں نے کہا کہ ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کو کورونا ریلیف فنڈ سے امداد دی۔ حکومت عطیہ کیے گئے ہر روپیہ کے بدلے 4 اور دے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ فنڈز کی تقسیم میں احساس ڈیٹا اور شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

FirstLove
 

کراچی (ویب ڈیسک)ابتدائی نام کوسٹل پورٹ تجویز کیا گیا،23 بلین لاگت سے بننے والی کفلٹن اور چائنہ برتھ سے متصل یہ بندرگاہ سی پیک کا حصہ ہوگی،اس طرح کراچی بھی سی پیک کا براہ راست حصہ بننے کے ساتھ ایشیا میں تین بندرگاہوں کا شہر بن جائیگا ،چینی سفیر نے یہ پیشکش وزیر جہاز رانی سے ملاقات میں کی ‘ یہ ایک پیشکش ہے‘ پی ٹی آئی حکومت غور کریگی، علی زیدی

FirstLove
 

اسلام آباد: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک بارپھربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ججوٹ گاؤں کا شہری زخمی ہو گیا۔زخمی شہری کو طبی امداد کیلئے قریبی صحت مرکز منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فورسز نے کھوئی رٹا سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

FirstLove
 

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا خصوصی طیارہ چین کے شہر ووہان سے 274 پاکستانی طلبہ کو لے کر وطن پہنچ گیا، نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر آنیوالے طلبہ کی مکمل طبی جانچ کی گئی۔کرونا وائرس سے سب سے پہلے چین کے متاثرہ صوبہ ہوبے میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو لے کر پہلا خصوصی طیارہ وطن پہنچ گیا، جس کے ذریعے 274 طلبہ کو لایا گیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 8872 چین کے شہر ہوبے سے پاکستانی طلبہ کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچی، جہاں پاکستانی طلبہ کا مکمل طبی معائنہ اور چین میں کئے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق چین سے آنیوالے طلبہ کو مختص ہوٹلز کے قرنطینہ مرکز منتقل کردیا گیا، ان کے کرونا وائرس کے دوبارہ ٹیسٹ کئے جائیں گے، ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر طلبہ کو گھروں کو جانے کی اجازت ہوگی۔

FirstLove
 

فوٹو: سماء ڈیجیٹلبلدیہ عظمیٰ کراچی کے ملازمین کیلئے خوشی کی خبر آگئی، کے ایم سی ملازمين کی تنخواہوں ميں 15 فيصد اضافے کی منظوری دیدی گئی، رواں ماہ کی تنخواہ اضافے کے ساتھ دی جائے گی۔ميئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کے ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ میں کئے گئے 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی گئی ہے، کے ایم سی کے تمام ملازمین کی مئی کی تنخواہوں میں یہ اضافہ شامل ہوگا، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ کے ایم سی ملازمین کی تنخواہیں عید سے قبل 15 فیصد اضافے کے ساتھ ادا کردی جائیں، تمام محکمہ جاتی سربراہان منگل کے روز تک تنخواہوں کے بل پیرول میں جمع کرادیں۔

FirstLove
 

کراچی: بھائی نے بھائی کو فیس واش استعمال کرنے پرہونے والی تکرار کے نتیجے میں قتل کردیا۔ کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق سرکار کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ درج مقدمہ میں قتل کی دفعہ 302 لگائی گئی ہے۔پولیس کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق سگے بھائی نے اپنے بھائی کو صرف اس لیے قتل کیا کہ اس نے فیس واش استعمال کرلیا تھا جس کے بعد تکرار ہوئی تھی۔ہم نیوز کے مطابق پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا ہے کہ ملزم نے بھائی کو چھری اور ڈنڈے سے قتل کیا ہے۔چار مئی 2020 کو صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں معمولی تکرار پر بہن اور بھائی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا تھا کہ قصور صرف یہ تھا کہ افطاری کے شربت میں چینی زیادہ ڈال دی گئی تھی۔

FirstLove
 

عید کے چا ند کہیں اور اُ جالے لے جا
میرا ویران بسیرا ہی مجھے کافی ہے۔

FirstLove
 

اپنے لٹ جانے کا الزام کسی کو کیا دوں
میں ہی تھا راہنما، میں ہی تھا راہزن اپنا

FirstLove
 

فاتحہ پڑھنے بھی کوئی قبر پر آتا نہیں
مر گیا میں کیا کہ سب میری طرف سے مر گئے