Damadam.pk
FirstLove's posts | Damadam

FirstLove's posts:

FirstLove
 

لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے بند ٹرین آپریشن 56 روز بعد بحال کر دیا گیا۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر آج اپ اور ڈاون کی 22 ٹرینوں سے مسافر روانہ ہوں گے۔ لاہور سے مسافر ملتان، سکھر، روہٹری، کراچی، کوئٹہ، پشاور کے لیے روانہ ہوں گے۔لاہور سے پہلی ٹرین سبک رفتار صبح ساڑھے سات بجے راولپنڈی روانہ ہوگئی جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 9 بجے کراچی سے لاہور پہنچے گی۔راولپنڈی سے سبک رفتار ٹرین دوپہر 12 بجے لاہور پہنچے گی اسی طرح علامہ اقبال ایکسپریس 12 بج کر 15 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہو گی اور شاہ حسنین ٹرین 2 بجکر 30 منٹ پر کراچی سے لاہور آئے گی۔گرین لائن ٹرین 3 بجکر 15 منٹ پر کراچی سے لاہور پہنچے گی اور عوام ایکسپریس 4 بجکر 45 منٹ پر کراچی سے لاہور پہنچے گی جبکہ تیز گام ٹرین 12 بجکر 45 منٹ پر کراچی سے لاہور پہنچے گی۔

FirstLove
 

لاہور: صوبہ پنجاب میں فوڈ کورٹ، سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ عیدالفطر کے بعد کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کیساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت صوبائی پر کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، سول افسران اور کور ہیڈ کوارٹرز سے اعلیٰ عسکری حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے دنوں میں فوڈ کورٹ، سٹالز، ریسٹورنٹس اور پلے رائیڈ وغیرہ نہیں کھولے جائیں گے جبکہ تمام کاروبار، دکانیں، بازار، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں صبح 9 بجے سے شام5 تک کھولی جائیں گی۔ کورونا: پاکستان میں 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر کورونا: پاکستان میں 985 اموات، 45 ہزار 898 افراد متاثر صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا

FirstLove
 

مسجد اقصیٰ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسجد اقصیٰ کو عید کی تعطیلات کے بعد کھول دیا جائے گا، کرونا کے باعث مسجد 2 ماہ سے بند تھی۔مسجد انتظامیہ کے مطابق تعداد پر پابندی نہیں ہے، حتمی فیصلہ گورننگ باڈی کرے گی۔واضح رہے کہ یروشلم اور دیگر نواحی علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، ایک لمبے عرصے کی چھٹیوں کے بعدمسجد اقصی بھی نمازیوں کے لیے کھول دی جائے گی۔یاد رہے کہ یہ چھٹیاں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے دی گئیں تھیں۔اسرائیلی اور فلسطینی حکومت نے جوڈین کنسیڈر شپ کے تحت سعودی عرب اور دیگر ممالک کو دیکھتے ہوئے مسجد اقصی بند کی تھی۔اسرائیلی اور فلسطینی حکومت کا کہنا تھا کہ مسجد اقصی کوعید الفطر کے بعد بھی کھولنے کے لیے فیصلہ وائرس کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

FirstLove
 

اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم سمندری ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج کراچی کا درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو روز میں موسم گرم رہا لیکن ہیٹ ویو کے امکانات دم توڑ گئے ہیں۔گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم کچھ اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختو نخوا کے علاقے کاکول میں 11 ملی میٹر، دیر میں 05 ملی میٹر، میرکھانی اور مالم جبہ میں 02 ملی میٹر، چترال، لوئر دیر اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

FirstLove
 

پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ترک ڈرامے ” ارطغرل غازی “ نے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو لیاہے تاہم اس ڈرامے میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ” انجین التان دوزیتان“ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔وزیراعظم عمران خان کی خواہش پریکم رمضان المبارک سے پی ٹی وی پراردو ڈبنگ کے ساتھ یہ سیریل نشر ہوتے ہی مقبولیت کی انتہاؤں کو چھونے لگا، سوشل میڈیا صارفین ڈرامے کے مرکزی کرداروں ارطغرل غازی (انجن التان ) اورحلیمہ سلطان ( ایسرا بالجیک ) کے اکاآنٹس کو فالو کرتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پل باندھنے کے علاوہ پاکستان آنے کی دعوت بھی دے رہے ہیں۔

FirstLove
 

کراچی ( 92 نیوز) چیئرمین رویت ہلال کمیٹیمفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مرکزی رویتہلال کمیٹی کا اجلاس 29 رمضان کو ہوگا، جو بھی صورتحال ہو گی اس کے مطابق اتفاقرائے سے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔چینل 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان واحد ملک ہے جس کی مساجد ایک روز کے لیے بھی بند نہ ہوئیں اور آباد رہیں، رمضان المبارک میں بھی عبادات کا سلسلہ جاری رہا، اس حوالے سے حکومت کے ساتھ 20نکاتی معاہدہ ہوا۔مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ نماز عید گھر پر ادا نہیں کی جاسکتی، یہ مسلمانوں کی شوکت کا اظہار ہے، نماز عید کھلے میدانوں میں پڑھی جانی چاہئے، پاکستان کے شہروں میں جہاں جہاں میدان موجود ہیں حکومت وہاں عید کی نمازوں کے لیے انتظام کرے۔

FirstLove
 

ﺧُﺪﺍ ﻧﮯ ﺻﺒﺮ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻣﺠﮭﮯ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺑﺨﺸﯽ
ﺍﺭﮮ! ﺟﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﮯ ﺗﮍﭘﺎﺅ ﺷﮑﺎﯾﺖ ﮐﻮﻥ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ 💔💔

FirstLove
 

کراچی کی پرائيويٹ اسکولز ايسوسی ايشن بھی ميدان ميں آگئی، مطالبہ کردیا کہ جب سب کھل گيا ہے تو اسکولز بھی کھول ديں۔ ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی۔چيئرمين پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن طارق شاہ نے کہا ہے کہ وزيراعظم نے کرونا کے ساتھ جينے کا کہا ہے، بچوں کا تعلیمی نقصان نہ کيا جائے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایس او پیز کے ساتھ عيد کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت دی جائے، جب سب کھل گيا ہے تو اسکولز بھی کھول ديں۔طارق شاہ کا کہنا ہے کہ عالمی تحقیق کے مطابق 17 سال کی عمر تک کرونا متاثر نہيں کرتا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ايس او پيز پر عمل کرتے ہوئے اسکولز کھولے جاسکتے ہيں۔اس سے قبل اور پنجاب کی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز بھی تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ کرچکی ہیں

FirstLove
 

بیجنگ: (19 مئی 2020) چین میں عشق و محبت کے جھوٹے دعوے کرنے والے لڑکے کو لڑکی نے انوکھی سزا دے ڈالی۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محبت میں دھوکہ دینے پر ’مس ژاؤ‘ نامی خاتون نے اپنے سابق دوست سے انتقام لینے کے لیے حیران کن انداز اپنایا جس نے سوشل میڈیا پر قہقہے بکھیر دیے۔ رپورٹ کے مطابق چین میں لڑکی نے سابق دوست کو تکلیف پہنچانے کے لیے ڈیلیوری کے ذریعے ایک ٹن پیاز لڑکے کے گھر کی دہلیز پر رکھوا دیے۔پیاز کے تھیلے پر ایک تحریری پیغام بھی چسپاں تھی جس پر لکھا تھا ’میں مسلسل تین دن تک روئی ہوں اب تمہاری باری آچکی ہے‘۔ اس انوکھی سزا پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق دوستوں نے محبت کے بندھن میں تقریباً ایک سال گزارا لیکن آہستہ آہستہ دونوں کے رشتوں میں تلخیاں پیدا ہونا شروع ہوگئیں اور بات علیحدگی تک آپہنچی،

FirstLove
 

اس میں ''میں" بہت تھی۔۔
لیکن "میں" کہیں نہیں تھا۔۔

FirstLove
 

کبھی کسی کو اتنا مت چاہو
کہ اسکی چاہت میں اپنی قدر گنوادو
یہاں کوئی کسی کا نہیں رہتا

FirstLove
 

اِتھے کئیاں نوں مان وفاواں دا
تے کئیاں نوں ناز اداواں دا
اسی پیلے پتے درختاں دے
سانوں رہندا خوف ہواواں دا

FirstLove
 

محبت کیتی تے بڑے ٹور نال کیتی
پر افسوس اینا جیہا کہ اونے قبول نہ کیتی

FirstLove
 

چھوڑ کر محبوب پر شہد
کی مکھیاں... 🐝🐝
ہم نے رقصِ یار دیکھا اور
بار بار دیکھا 😂 😂 😂 😜😝

FirstLove
 

فارغ بیٹھنے کا فائدہ😉
کرونا چآئنیز زبان کا لفظ ہے🧐
. . . . . . . . . . . . . . . . . . جس کا مطبل ہے🤔🙄
تشریف کا ٹوکرا گھر پہ ہی رکھو🤭
. . . . . . . میری تحقیق میری مرضی😂🤣✌🏻

FirstLove
 

چارسدہ: (19 مئی 2020) تھانہ بٹگرام کی حدود چورا خیل میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق۔چارسدہ کے تھانہ بٹگرام کی حدود چوراخیل میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹا ہلاک ہو گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں لواحقین کی جانب سے سات افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

FirstLove
 

لاہور: (19 مئی 2020) سمن آباد میں ایک گھر کی لکڑی کی بنی چھت گر گئی۔ واقعے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو اہلکار چھت گرنے کے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔ ملبے تلے دب کر سات افراد زخمی ہو گئے جن میں سے چارزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا،جبکہ زخمی ہونے والی تین خواتین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ گھر ایک کمرے پر مشتمل تھا۔ بالائی منزل نچلی منزل پر گری،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

FirstLove
 

۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗
*📚📜✧ خوبصورت بات ✧📜📚**︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘
```✍🏻وہ انسان دکھ کے ویرانے سے کبھی نہیں نکل سکتا جس نے اپنی خوشی کے لیے کسی کی جھولی میں دکھ بھرے ہوں

FirstLove
 

کراچی: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ شمالی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔بدھ کو بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا کچھ اضلاع میں بارش ہوئی۔ کاکول میں 11 ملی میٹر ، دیر میں 05 ملی میٹر، گوپس میں 03 ملی میٹر، میرکھانی اور مالم جبہ میں 02 ملی میٹر، چترال، لوئر دیر اور سیدو شریف میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی سندھ اور بلوچستان میں رہی۔

FirstLove
 

راولپنڈی: بلوچستان کے دومختلف واقعات میں پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ایف سی کی گاڑی معمول کی پٹرولنگ ڈیوٹی سے واپس آ رہی تھی۔بلوچستان کے علاقےکیچ میں دہشت گردوں سے پاک فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سپاہی شہید ہو گئے۔ دونوں واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں میںنائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد،نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار بھی شہدا میں شامل ہیں۔