بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے سَروں کو اتنا بلند کر لیتے ہیں ،کہ پہاڑوں کی چوٹیاں نیچے رہ جاتی ہیں ، لیکن ان کی روحوں کی پیمائش کرو تو تمہیں محسوس ہوگا کہ وہ ابھی تک تاریک غاروں میں رینگ رہے ہیں !! خلیل جبران
عین وقت پر اک پھول دینا۔۔!! آسمان کے سب ستارے دینے سے بہتر ہے جو وقت گزرنے کے بعد دیے جائیں موقع پر اک پیار بھرا بول اس پوری نظم سے بہتر ہے جو جذبات سرد پڑنے کے بعد کہی جاۓ ضرورت میں اک منٹ کی موجودگی پورے سال کے ساتھ سے کہیں بہتر ہے جو دیر سے دیا جاۓ لمحات کو کبھی مت گنواؤ۔
ما لي سوى قَرْعِي لبابِك حِيلةٌ..فلئنْ رَدَدْتَ فأيَّ بابٍ أقرعُ. میرے پاس تیرے در پر دستک دینے کے سوا کچھ نہیں اگر تو جواب نہیں دے گا تو میں کس کا در کھٹکھٹاؤں گی ؟
مجھے میک اپ نہیں چاہیے🙃 بس ناولز لینے کی خواہش کرتی ہوں😊 میں دیر تک ناول گردانی کرتی ہوں 🥰 اور پھر ناول کی دنیا میں گھنٹوں کھو جاتی ہوں ☺️ آنکھوں کے نیچے بےشک گڑے پڑگئے ہیں 😌 پر کیا کروں یہ ناولز کے نشے کی طرح میرے متھے لگ گئے ہیں 🤗
عجب مسئلہ ہے ہم حساس لوگوں کا بظاہر سب ٹھیک ہونے کے باوجود بھی یکدم ہی بےچین ہوجاتے ہیں کبھی اسکی وجہ گرمیوں کی تپتی مگر ویران دوپہریں یا پھر سردیوں کی خاموش شامیں اور کبھی کسی کا سخت جملہ یا کسی بہت ہی اپنے کی خاموشی یا ماضی میں گزرا ہوا سانحہ تو کبھی آنے والے کل کی کوئی بات سو پس یہ اداسی کبھی تنہا نہیں چھوڑتی کہیں نا کہیں سے اپنا راستہ ہم تک بنا ہی لیتی ہے اور احساس دلاتی ہے کہ ہم سب بدل بھی لیں نا تب بھی یہ سراغ پا ہی لے گی ۔۔۔✨
"خوابوں کے لئے محنت کرنا پڑتی ہے- جان مارنی پڑتی ہے- لوگ مسئلوں کا آسان حل مانگتے ہیں، اور جب وہ نہ ملے تو وہ مایوس ہو جاتے ہیں- اللہ تعالٰی کو وکٹم ہڈ بالکل نہیں پسند- ہمارے کچھ مسئلے ایسے ہوتے ہیں جن کو ٹھیک ہونے میں لمبا عرصہ لگنا ہوتا ہے، تو منفی لوگوں کی طرح اس عرصے کو مظلوم بن کے، اپنے دکھوں کی کہانیاں سنانے کے بجائے انسان کو آگے کے بارے میں اچھا سوچنا چاہئے- اسے اتنا مثبت بننا چاہئے کہ اس سے مثبت شعائیں پھوٹنے لگیں- وہ جہاں جائے، ان مثبت، خوشگوار روشنیوں کو بکھیرتا جائے-" #Haalim_Novel
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain