میں نے زندگی کو آسان بنا لیا ظرف کو وسیع کر لیا جو ساتھ چلتا رہا اسکو روکا نہیں جو رک گیا اسے ساتھ چلنے کو کہا نہیں شکوے شکایتیں کم کردیں، جس نے ہاتھ بڑھایا اسے تھام لیا اور جس نے دامن چھڑایا اسے خدا حافظ کہا اس سے وجہ نہ پوچھی لوگوں سے امیدیں لگانا چھوڑ دی، ملنا جلنا کم کر دیا خواہشیں مختصر ہو گئی اور اس طرح زندگی آسان ہو گئی.
خود کو بےکار کبھی مت سمجھنا کیونکہ میرے اللہ نے کبھی کوئی چیز بےکار بنائی ہی نہیں جو آپ کو اللہ نے بنایا ہے وہ کسی اور کو نئ بنایا یہ سوچنا چھوڑ دوو کہ میں کچھ نئ یا میں کچھ نئ کرسکتا اٹھو اور اپنی قدر کرو اور اپنی اک علیحدہ پہچان بناو
افق پر اسرار ، وحشت کی خامشی، دھوکہ دیتے راستے ہم کہاں کہاں سے گزر گئے اے زندگی تیرے واسطے حیات بھی اپنے مزاج میں بس بیزار سی رہی میری روح تک اتر گئے کچھ بے سبب سے حادثے (ڈاکٹر علی ساحر)
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتا کہیں زمین تو کہیں آسمان نہیں ملتا جسے بھی دیکھئے وہ اپنے آپ میں گم ہے زبان ملی ہے مگر ہم زبان نہیں ملتا بجھا سکا ہے بھلا کون وقت کے شعلے یہ ایسی آگ ہے جس میں دھواں نہیں ملتا تیرے جہاں میں ایسا نہیں کے پیار نہ ہو جہاں امید ہو اس کی،وہاں نہیں ملتا