لحاظِ عشق نہ ہوتا تو تجھ سے رنجشیں ہوتی۔🥀
شکایات صرف اتنی ہے کہ تو سمجھا نہیں مجھ کو🥀
چلو اب ایسا کرتے ہیں ستارے بانٹ لیتے ہیں
ضرورت کے مطابق ہم سہارے بانٹ لیتے ہیں
محبت کرنے والوں کی تجارت بھی انوکھی ھے
منافع چھوڑ دیتے ہیں خسارے بانٹ لیتے ہیں 🧡فیض احمد فیض
*_؎٫٫مجھے پھول بہت پسند ہیں....🌹🌺،،؎_*
*_؎٫٫ڈالنے آو گی نا میری قبر پر...🥀🌛🥺٫٫؎_*
منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی بے رُخی کے ساتھ
یوں تو مَیں ہنس پڑا ہُوں تمہارے لیے مگر
کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اِک ہنسی کے ساتھ
فرصت مِلے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے
اے دوست یوں نہ کھیل میری بے بسی کے ساتھ
مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مئے کہاں
ہم نے پِیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ
چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ
اتنا بُرا سلوک میری سادگی کے ساتھ؟
اِک سجدۂ خلوص کی قیمت فضائے خلد؟
یاربّ نہ کر مذاق میری بندگی کے ساتھ
محسن کرم بھی ہو جس میں خلوص بھی
مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دشمنی کے ساتھ
وہ آئینے کو بھی حیرت میں ڈال دیتا ہے
کسی کسی کو خدا یہ کمال دیتا ہے!!!!!
عجیب شخص ہے ملتا ہے کچھ نہیں کہتا
جواب سب کو مگر حسبِ حال دیتا ہے!!!
برائے نام بھی جس کو وفا نہیں آتی
وہ سب کو اپنی وفا کی مثال دیتا ہے!!
جنون عشق کے ہوتے ہیں مختلف آداب
کسی کو ہجر کسی کو وصال دیتا ہے
یہ وہ ہنر ہے جو ہر شخص کو نہیں آتا
وہ آنسوؤں کو تبسم میں ڈال دیتا ہے
گلاب آنکھیں ، شراب آنکھیں
یہی تو ہیں ، لا جواب آنکھیں
انہیں میں الفت ، انہیں میں نفرت
ثواب آنکھیں ، عذاب انکھیں
کبھی نظر میں بلا کی شوخی
کبھی سراپہ حجاب آنکھیں
کبھی چھپاتی ہیں راز دل کے
کبھی ہیں دل کی کتاب آنکھیں
کسی نے دیکھی تو جھیل جیسی
کسی نے پائی سراب آنکھیں
وہ آئے تو لوگ مجھ سے بولے
حضور! آنکھیں جناب ! آنکھیں
عجیب تھا ، گفتگو کا عالم
سوال کوئی ، جواب آنکھیں
ہزاروں ان پہ قتل ہوئے
خدا کے بندے ، سنبھال آنکھی
ں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain