چہ فکر ورتہ اوکم لکہ غشی راوریگی
رسا پہ پیخور کوی گزار ستا بانڑہ
میں کو مٹا کر من نظر آتا ہے
من کو جھکا کر رب نظر آتا ہے
عشق تو سر ہی مانگتا ہے میاں
عشق پر کربلا کا سایہ ہے
زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
اس رونق بہار کی محفل میں بیٹھ کر
کھاتے رہے فریب بڑی سادگی سے ہم
دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے
اور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میں
قاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں
آئے تو یوں کہ جیسے ہمیشہ تھے مہربان
بھولے تو یوں کہ گویا کبھی آشنا نہ تھے
اتنا بھی ناامید دل کم نظر نہ ہو
ممکن نہیں کہ شام الم کی سحر نہ ہو
منٹو اگر ٹک ٹاک دیکھ لیتا تو وہ کبھی
بھی نہ لکھتا کہ عورت مجبوری میں
طوائف بنتی ہے
میں نے پلکوں سے در یار پہ دستک دی ہے
میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میں
لوگ کہتے ہیں کہ ساغر کو خدا یاد نہیں
اس رب نو مناونا اوکھا نہیں
دو نفل پڑھو رب من جاندا
ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہے
عشق کیجئے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہے
ہم لبوں سے کہہ نا پائے اُن سے حالِ دل کبھی
اور وہ سمجھے نہیں یہ خاموشی کیا چیز ہے
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیئے ہوئے
جوش قدح سے بزم چراغاں کیئے ہوئے
کیسے کہہ دوں کہ مجھے چھوڑ دیا ہے اس نے
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
محبت اب نہیں ہوگی
یہ کچھ دن بعد میں ہو گی
خدا پر یقین رکھنا کبھی کبھی وہ بھی مل جاتا
جس کی آس نہیں ہوتی
نت نئے نقش بناتے ہو، مٹا دیتے ہو
جانے کس جرم تمنا کی سزا دیتے ہو
کبھی کنکر کو بنا دیتے ہو ہیرے کی کنی
کبھی ہیروں کو بھی مٹی میں ملا دیتے ہو
زندگی کتنے ہی مُردوں کو عطا کی جس نے
وہ مسیحا بھی صلیبوں پہ سجا دیتے ہو
خواہشِ دید جو کر بیٹھے سرِ طُور کوئی
طُور ہی، بن کے تجلی سے جلا دیتے ہو
نار نمرود میں ڈلواتے ہو خود اپنا خلیلؑ
خود ہی پھر نار کو گلزار بنا دیتے ہو
چاہِ کنعان میں پھینکو کبھی ماہِ کنعاں
نور یعقوبؑ کی آنکھوں کا بجھا دیتے ہو
بیچو یوسفؑ کو کبھی مصر کے بازاروں میں
آخر کار شہِ مصر بنا دیتے ہو
جذب و مستی کی جو منزل پہ پہنچتا ہے کوئی
بیٹھ کر دل میں اناالحق کی صدا دیتے ہو
خود ہی لگواتے ہو پھر کفر کے فتوے اس پر
خود ہی منصور کو سولی پہ چڑھا دیتے ہو
تم اک گورکھ دھندہ ہو
نہ پوچھ دل کی حقیقت مگر یہ کہتے ہیں
وہ بے قرار رہے جس نے بے قرار کیا
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain