انجان اگر ہو تو گزر کیوں نہیں جاتے
پہچان رہے ہو تو ٹھہر کیوں نہیں جاتے
دل پہ یک طرفہ عذابوں کو اترتے دیکھا
ہم نے چپ چاپ، اسے خود سے بچھڑتے دیکھا
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے
سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈتی رہتی ہیں نگاہیں
کیا بات ہے میں وقت پہ گھر کیوں نہیں جاتا
کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتے
کسی کی آنکھ میں رہ کر سنور گئے ہوتے
دو طرفہ اس سکوت کی بھی خیر ہو مگر
خواہش ہے تجھ سے بات چلے، دیر تک چلے
دیکھنا حشر میں جب تم پہ مچل جاؤں گا
میں بھی کیا وعدہ تمہارا ہوں کہ ٹل جاؤں گا
اب تو یہ عالم ہے کہ صورت ہی نظر آجائے
وہ محبت بھی کرے، یہ میں کب کہتا ہوں
مت برا اس کو کہو گرچہ وہ اچھا بھی نہیں
وہ نہ ہوتا تو غزل میں کبھی کہتا بھی نہیں
جانتا تھا کہ ستمگر ہے مگر کیا کیجے
دل لگانے کے لئے اور کوئی تھا بھی نہیں
بارہا گفتگو ہوتی رہی لیکن میرا نام
اس نے پوچھا بھی نہیں ہم نے بتایا بھی نہیں
دوستی اس سے نبھ جائے بہت مشکل ہے
اپنا تو وعدہ ہے اس کا تو ارادہ بھی نہیں
مرے اشعار وہ سن سن کے مزے لیتا رہا
میں اسی سے ہوں مخاطِب، وہ یہ سمجھا بھی نہیں
مرے وہ دوست مجھے دادِ سخن کیا دیں گے
جن کے دل کا کوئی حصہ ذرا ٹوٹا بھی نہیں
مجھ کو بننا پڑا شاعر کہ میں اپنا غمِ دل
ضبط بھی کر نہ سکا پھوٹ کہ رویا بھی نہیں
شاعری جیسی ہو عاجز کی، بھلی ہو کہ بری
آدمی اچھا ہے لیکن بہت اچھا بھی نہیں
💔
نیت شوق بھر نہ جائے کہیں
تو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیں
آج دیکھا ہے تجھ کو دیر کے بعد
آج کا دن گزر نہ جائے کہیں
نہ ملا کر اداس لوگوں سے
حسن تیرا بکھر نہ جائے کہیں
آرزو ہے کہ تو یہاں آئے
اور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
جی جلاتا ہوں اور سوچتا ہوں
رائیگاں یہ ہنر نہ جائے کہیں
آؤ کچھ دیر رو ہی لیں ناصرؔ
پھر یہ دریا اتر نہ جائے کہیں
"ناصر کاظمی"
ہماری نیند ھے پُوری نہ خواب پُورے ہیں
ادھورے لوگ ہیں لیکن عذاب پُورے ہیں
💔
ﺑﮩﺖ ﺁﺳﺎﻥ ﮨﮯناں...!ﺗﻌﻠﻘﺎﺕ ﺧﺘﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﻧﻤﺒﺮ ڈﯾﻠﯿﭧ ﮐﺮﻧﺎ...ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺑﻼﮎ ﮐﺮﻧﺎ یا ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﺗﺼﻮﯾﺮﯾﮟ ﻣﭩﺎ دینا...ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﻣﺸﮑﻞ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ.؟؟؟
ﮐﺴﯽ ﮐﯽ ﯾﺎﺩﻭﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﮐﻮ ﺁﺯﺍﺩ ﮐﺮﻧﺎ...ﺍﺱ ﺣﺼﺎﺭ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﺎ ﺑﮩﺖ ﻣﺸﮑﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺣﺼﺎﺭ ﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﭼﮭﻮﮌ ﺟﺎﻧﮯ ﺳﮯ ﺧﻮﺩ ﺑﺨﻮﺩ ﺑﻦ ﮔﯿﺎ ﮨﻮ...
ﺍﻭﺭ ہاں...!ﻣﺸﮑﻞ ﯾﮧ ﺑﮭﯽ ﮨﮯ کہ ﮨﻤﯿﺸﮧ ﻣﻨﺎﺋﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﺎ ﺍﻧﺘﻈﺎﺭ ﮐﺮﻧﺎ...شاید ﻭﮦ ﺁ ﺟﺎﺋﮯ ﮔﺎ ﻣﻨﺎﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ نہیں آتے...
💔💔
بابا جی سے ملاقات ھوئی تو میں نے گزارش کی کہ کچھ نصیحت کیجئے.
انہوں نے عجیب سوال کیا کہ
"کاکا کبھی برتن دھوۓ ھیں"
میں ان کے سوال پر حیران ھوا اور جواب دیا کہ
"جی دھوۓ ھیں"
پوچھنے لگے کہ کیا سیکھا؟؟میں نے کہا
"اس میں سیکھنے والی کیا بات ھے؟"
وہ مسکراۓ اور کہنے لگے،
""برتن کو باھر سے کم اور اندر سے زیادہ دھونا پڑتا ھے"
وہ مہرباں ہے تو اقرار کیوں نہیں کرتا
وہ بدگماں ہے تو سو بار آزمائے مجھے
لمس کی آنچ پہ جذبوں نے اُبالی چائے!
عشق پِیتا ہے کڑک چاہتوں والی چائے
کیتلی ہجر کی تھی , غم کی بنا لی چائے
وصل کی پی نہ سکے ,ایک پیالی چائے
میرے دالان کا منظر کبھی دیکھو آ کر
درد میں ڈوبی ہوئی شام ,سوالی چائے
ہم نے مشروب سبھی مضر ِ صحت ترک کئے
ایک چھوڑی نہ گئی ہم سے یہ سالی , چائے
یہ پہیلی کوئی بُوجھے تو کہ اُس نے کیونکر
اپنے کپ سے مرے کپ میں بھلا ڈالی , چائے
میں یہی سوچ رہا تھا کہ اجازت چاہوں
اُس نے پھر اپنے ملازم سے منگالی چائے
اس سے ملتا ہے محبت کے ملنگوں کو سکوں
دل کے دربار پہ چلتی ہے دھمالی چائے
رنجشیں بھول کے بیٹھیں کہیں مل کر دونوں
اپنے ہاتھوں سے پِلا خیر سگالی ,چائے
عشق بھی رنگ بدل لیتا ہے اے جان ِ حیا !
ٹھنڈی ہو جائے تو پڑ جاتی ہے کالی, چائے
پروین شاکر
بہت رویا وہ ہم کو یاد کرکے
ہماری زندگی برباد کرکے
پلٹ کر پھر یہیں آجایئں گے ہم
وہ دیکھے تو ہمیں آزاد کرکے
رہائی کی کوئی صورت نہیں ہے
مگر ہاں منت صیاد کرکے
بدن میرا چھوا تھا اس نے لیکن
گیا ہے روح کو آباد کرکے
ہر آمر طول دینا چاہتا ہے
مقرر ظلم کی معیاد کرکے
اُن کا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے...!!!
میرے ہر عیب کی کرتے ہیں وہ پردہ پوشی
میرے جرموں کا تماشا نہیں ہونے دیتے...!!!
اپنے منگتوں کی وہ فہرست میں رکھتے ہیں سدا
مجھ کو محتاج کسی کا نہیں ہونے دیتے...!!!
آپﷺ کی یاد سے رہتی ہے نمی آنکھوں میں
میرے دریاؤں کو صحرا نہیں ہونے دیتے...!!!
بات کرتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی
میرے لہجے کو وہ میلا نہیں ہونے دیتے...!!!
ہے یہ ایماں کہ آئیں گے لحد میں میری
اپنے منگتوں کو وہ تنہا نہیں ہونے دیتے...!!!
'🌺 ﺻَﻠّﯽ ﺍﻟﻠّٰﮧُ ﻋَﻠٰﯽ ﺣَﺒِﯿﺒِﮧ ﻣُﺤَﻤَّﺪٍ ﻭَّﺁﻟِﮧ ﻭَﺳَﻠَّﻢَ 🌺
تم ناحق شیشے چن چن کر
دامن میں چھپائے بیٹھے ہو
شیشوں کا مسیحا کوئی نہیں
کیا آس لگائے بیٹھے ہو
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات میں جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain