کبھی تم سوچو محبتوں میں انا کا تعلق کہاں لکھا ہے ؟ کہاں لکھا ہے کہ چاہت ہو تو جو روٹھ جاو تو پھر نا مانو کہاں لکھا ہے ذرا سی رنجش میں چاہتوں کو دفن ہی کردو بتاو مجھکو کہاں لکھا ہے؟ محبتیں تو انا کی بدبو سے پاک ہوتی ہیں محبتیں تو خوشبوں کا نساب ہوتی ہیں محبتیں تو گلاب ہوتی ہیں
نہیں میری واپسی کا کوئی اعتبار کہنا وہ کرے نہ زندگی بھر میرا انتظار کہنا وہ محبتوں کے موسم تجھے یاد بھی ہیں ہمدم میرا ایک بار سننا تیرا بار بار کہنا وہ ہر ایک بیتا لمحہ مجھے یاد آ رہا ہے تیرا مجھ سے بات کرنا میرا تجھ کو یار کہنا
ہوتے کَہِیں ہو اَور بَتاتے کَہِیں ہو تُم اِس دَرجہ اِحتِیاط سے تَھکتے نہیں ہو تُم جَیسا دِکھائ دینے کی کَرتے ہو کوشِشیں مَیں خُوب جانتا ہُوں کہ ایسے نہیں ہو تُم۔۔۔! وسیم بریلوی
کچھ وصال آخر تک ، معتبر نہیں ہوتے ساتھ چلنے والے بھی ، ہمسفر نہیں ہوتے کچھ کہے بنا اکثر ، بولتی ہیں آنکھیں بھی گفتگو کے سب لمحے، حرف گر نہیں ہوتے کتنا خوف ہوتا ھے ، شام کے اندھیرے میں پوچھ ان پرندوں سے ، جن کے گھر نہیں ہوتے عمر بھر نہیں ملتا واپسی کا دروازہ آگہی کے زنداں میں بام و در نہیں ہوتے