Damadam.pk
Gghhhko's posts | Damadam

Gghhhko's posts:

Gghhhko
 

سو رکھ دیے تری آنکھوں پہ شبنمی بوسے
ہمیں خبر تھی، تصور کی حد متعیّن ہے !
🤍🖤
بشریٰ مسعود

Gghhhko
 

قربت سے ناشناس رہے ، کچھ نہیں بنا
خوش رنگ ، خوش لباس رہے ، کچھ نہیں بنا
ہونٹوں نے خود پہ پیاس کے پہرے بٹھا لئے
دریا کے آس پاس رہے ، کچھ نہیں بنا
اب قہقہوں کے ساتھ کریں گے علاجِ عشق
ہم مدتوں اداس رہے ، کچھ نہیں بنا
جس روز بے ادب ہوئے ، مشہور ہو گئے
جب تک سخن شناس رہے ، کچھ نہیں بنا
اس شخص کے مزاج کی تلخی نہیں گئی
ہم محوِ التماس رہے ، کچھ نہیں بنا
پھر ایک روز ترکِ محبت پہ خوش ہوئے
کچھ دن تو بدحواس رہے ، کچھ نہیں بنا
شاعرہ : محترمہ کومل جوئیہ
انتخاب : ڈاکٹر میاں عُمر فاروق

Gghhhko
 

تیری ہجرتوں کا ملال تھا، مگر اب نہیں
مجھے صرف تیرا خیال تھا، مگر اب نہیں
تیری بے مثال محبتوں کے نثار میں!
تو زمانے بھر میں مثال تھا، مگر اب نہیں
جسے تو نے درد عطا کیا، وہی آدمی
تیری قربتوں میں نہال تھا، مگر اب نہیں
تیرا ہجر میری بشارتوں کو نگل گیا
مجھے شاعری میں کمال تھا، مگر اب نہیں
میں تیری تلاش میں ریزہ ریزہ بکھر گیا
وہ جنونِ شوقِ وصال تھا، مگر اب نہیں
تیرے در پہ آخری بار آ کے پلٹ گیا
میری زندگی کا سوال تھا، مگر اب نہیں
🍂
محسن نقوی

Gghhhko
 

ہم تو پابند وفا پہلے بھی تھے آج بھی ہیں
آپ ہی فاصلے لے آئے تو لو جاتے ہیں
بس یوں ہی کہتے ہیں وہ میرے ہیں میرے ہوں گے
اور اک پل میں کسی اور کے ہو جاتے ہیں
پرسو رام میرا

Gghhhko
 

میرا ظرف هے جو خاموش بیٹھا ہوں
تیرا ہجر هے جو مجھے سونے نہیں دیا
کمال هے جو سنبھال رکھا هے خود کو
میرا صبر هے جو مجھے رونے نہیں دیتا
تو میرا نہیں تو چھوڑ دے یاد آنا بھی
تیرا اثر کسی کا مجھے ہونے نہیں دیتا۔
#ہجرزادی

Gghhhko
 

لوگ تو مانگ لیا کرتے ہیں سائے واپس
ہم یہ جنگل کو بتاتے ہوئے آئے واپس
میں مقفل نہیں رکھتی ہوں کبھی دروازے
جس نے جانا ہے بہت شوق سے جائے واپس
یہ زبردستی مجھے چاک پہ لایا گیا تھا
کوئی کوزے سے مجھے خاک بنائے واپس
ایسے پنجروں میں پرندے نہیں رہتے تادیر
کون اب دل سے گئے شخص کو لائے واپس
کچھ ہماری ہی صفوں میں تھے ہمارے دشمن
تیر جو پھینکے وہی پشت پہ کھائے واپس
یار کیا دکھ کہ نہیں لوٹا پرانا موسم
میں نے چاہا ہی نہیں تھا کہ وہ آئے واپس
ن. م

Gghhhko
 

اک پل بغیر دیکھے اسے کیا گزر گیا
ایسے لگا کہ ایک زمانہ گزر گیا
سب کے لیے بلند رہے ہاتھ عمر بھر
اپنے لیے دعاؤں کا لمحہ گزر گیا
کوئی ہجومِ دہر میں کرتا رہا تلاش
کوئی رہِ حیات سے تنہا گزر گیا
ملنا تو خیر اس کو نصیبوں کی بات ہے
دیکھے ہوئے بھی اس کو زمانہ گزر گیا
دل یوں کٹا ہوا ہے کسی کی جدائی میں
جیسے کسی زمین سے دریا گزر گیا
اس بات کا ملال بہت ہے مجھے عدیمؔ
وہ میرے سامنے سے اکیلا گزر گیا
ہم دیکھنے کا ڈھنگ سمجھتے رہے عدیمؔ
اتنے میں زندگی کا تماشا گزر گیا
عدیمؔ ہاشمی ❤️

Gghhhko
 

درد تھمتا ہی نہیں، دل کہ سنبھلتا نہیں ہے
عُمر تو دُور، یہاں دن بھی گزرتا نہیں ہے
دور تک بکھرا ہوا ہے کسی پیمان کا کانچ
دل تو کہتا تھا کہ وہ شخص مکرتا نہیں ہے
سیماب ظفر

Gghhhko
 

َاب اِس پہ پُھونکیے ہزار دم کیجئیےجتن ہزار
مُمکن نہیں شِفا اب یہ آسیب برائے عشق ھے
✍️ عاصم حجازی

Gghhhko
 

چھڑا کر ہاتھ ........ گیا وہ جب سے.....!!
میری انگلیوں کے وقفے اداس رہتے ہیں...

Gghhhko
 

قائم تو شہر شہر ہیں دارالشّفاء____مگر
غم کا طبیب کوئی نہیں، کوئی بھی نہیں!!

Gghhhko
 

مسلسل سوچتے رہتے ہیں تم کو
تمہیں جینے کی عادت ہو گئی ہے
اہتمام صادق

Gghhhko
 

یہ جو رنگین تبسم کی ادا ہے مجھ میں
مجھ کو لگتا ہے کوئی میرے سوا ہے مجھ میں
ایک خوشبو سی اُبھرتی ہے نفس سے میرے
ہو نہ ہو آج کوئی آن بسا ہے مجھ میں۔
مسعودہ حیات

Gghhhko
 

دیکھوں تو ہیں نگاہ میں دنیا کے ہفت رنگ
سوچوں تو کوئی سامنے تیرے سوا نہیں ❤
سید مبارک شاہ

Gghhhko
 

بجھ رہے ہیں ایک اک کر کے عقیدوں کے دیے
اس اندھیرے کا بھی لیکن سامنا کرنا تو ہے
جھوٹ کیوں بولیں فروغِ مصلحت کے نام پر
زندگی پیاری سہی لیکن ہمیں مرنا تو ہے
ساحر لدھیانوی/😥

Gghhhko
 

ھم کو تادیبِ تمنّا یہ کہاں لے آئی
اب تیری یاد بھی ایسی ھے کہ جیسے تُو ھے
🔥
انورؔ مسعود

Gghhhko
 

سچ ہوگیا گُمان" یا سچ میں گُمان ہی ہے یہ
ایسے کوئی نہیں ہوا جیسے تباہ ہوئی ہوں میں۔❤️🩹

Gghhhko
 

ہم تجھے چُھو کے اگر دیکھ نہیں سکتے تو
ہم تجھے سوچ کے محسوس تو کر سکتے ہیں

Gghhhko
 

تُمہارے لَمس کا اِک قَرض مجھ پہ واجَب ہے
نَزَع سے پہلے مِلو چُھو کے سُرخرُو ٹھہروں
تُمہارا حُسن جو اِک عارضی حوالہ ہے
میں تُم سے عِشق کروں اِس کی آبرُو ٹھہروں
مجھے نظر میں سمو لو یہ میری خواہش ہے
تمہارے دل میں رہوں اور رُو برُو ٹھہروں
میں شاعری ہوں مِرے لفظ ڈھونڈتے ہیں تمہیں
مِرا خیال بنو تو میں خُوبرُو ٹھہروں
سلیم کاوش

Gghhhko
 

مفلس جو اگر تن کی قبا بیچ رہا ہے
واعظ بھی تو منبر پہ دعا بیچ رہا ہے
دونوں کو ہے درپیش سوال اپنے شکم کا
ایک اپنی خودی، ایک خدا بیچ رہا ہے
✍️حبیب جالب