Damadam.pk
Gghhhko's posts | Damadam

Gghhhko's posts:

Gghhhko
 

دیوتا ہے کوئی ہم میں، نہ فرشتہ کوئی۔۔۔۔۔
چھو کے مت دیکھنا ھر رنگ اتر جاتا ہے ـ
ملنے جلنے کا سلیقہ ہے ۔ضروری ورنہ ۔
آدمی چند ملاقاتوں میں مر جاتا ہے 🙂♥️

Gghhhko
 

آپ ہی کے بِنا ہوں کیوں بے چین
آپ ہی کیوں میری ضرورت ہیں
وہم اتنا حَسیں نہیں ہوتا
واقعی آپ خوبصورت ہیں_________________!!🥀🖤
محشر آفریدی

Gghhhko
 

تینوں انج نگاہواں لبھن
مردے جیوے ساہواں لبھن
آج وی میریاں جھلیاں نظراں
نھیریں چ پرچھاواں لبھن

Gghhhko
 

فطرتاً تنکا ہوں، بنتا ہوں سہارا جس کا
وہ ڈبو کر مجھے، خود پار چلا جاتا ہے
غم کی تشہیر سے ہم نے یہ سبق پایا ہے
غم وہیں رہتا ہے، غم خوار چلا جاتا ہے 😔💔

Gghhhko
 

جہاں سوال کے بدلے سوال ہوتا ہے
وہاں سے محبتوں کا زوال ہوتا ہے
کسی کو اپنا بنانا ہنر ہی صحیح
کسی کا بن کے رہنا کمال ہوتا ہے
💐خوشبوں کی شاعرہ 💐

Gghhhko
 

ہائے وہ شوق جو نہیں تھا کبھی
ہائے وہ زندگی جو کبھی تھی ہی نہیں

Gghhhko
 

مقام بے حسی پے لائی ہے بے بسی کہ مجھے
کوئی بھی دکھ نہیں باقی نہ انتظار تیرا
تیرے ہی دھوکے سے دنیا سمجھ میں آئی ہے
لہذا شکریہ اے شخص بے شمار تیرا

Gghhhko
 

حُکم تیرا ہے تو تَعمِیل کِیے دیتے ہیں،
زِندَگی ہِجَر میں تَحلِیل کِیے دیتے ہیں،
تُو مَیری وَصل کی خواہِش پہ بِگَڑتا کِیُوں ہے،
راستَہ ہی ہے چَلو تَبدِیل کِیے دیتے ہیں،
آج سَب اَشکوں کو آنکھوں کے کِنارے پہ بُلاؤ،
آج اِس ہِجَر کی تَکمِیل کِیے دیتے ہیں،
ہَم جو ہَنستے ہُوئے اَچھّے نَہِیں لَگتے تُم کو،...
تُو حُکم کَر آنکھ اَبھی جھِیل کِیے دیتے ہیں...!
..🍁🖤

Gghhhko
 

فقط یہ آپ کا گلہ نہیں ہے،، محترمہ
ہمارے ساتھ جو رہا،، قرار میں نہیں رہا

Gghhhko
 

سو خوش دِلی سے گھڑی بھر گلے لگاؤ ہمیں
ہمارے سارے مسائل کا حل محبّت ہے۔ 🖤❤️🩹

Gghhhko
 

بُھول کر تُجھ کو بھرا شہر بھی تنہا دیکُھوں
یاد آ جائے تو خود اپنا تماشا دیکُھوں
مُسکُراتی ہُوئی اُن آنکھوں کی شادابی میں
مَیں تِری رُوح کا تپتا ہُوا صحرا دیکُھوں
اِتنی یادیں ہیں کہ جمنے نہیں پاتی ہے نظر
بند آنکھوں کے دریچوں سے مَیں کیا کیا دیکُھوں
وقت کی دُھول سے اُٹھنے لگے قدموں کے نُقُوش
تُو جہاں چھوڑ گیا ہے وہی رستہ دیکُھوں
یُوں تو بازار میں چہرے ہیں حسیں ایک سے ایک
کوئی چہرہ تو حقیقت میں شناسا دیکھوں
شاعرہ۔۔ پروین سید فنا

Gghhhko
 

یا تو ساحل سے کنارہ تمہیں کر جانا تھا
تشنہ لب تھے تو سمندر میں اتر جانا تھا
مجھ کو منظور بہر رُخ تری خوشنودی تھی
تو اگر شہ بھی نہ دیتا مجھے ہر جانا تھا
اس نے خود دھوپ کے بیلے میں نہ ملنا چاہا
ورنہ سورج کو کھجوروں میں اتر جانا تھا
میرے آنگن میں تو گملے ہیں نہ انگور کی بیل
اے خزاں تجھ کو کسی اور کے گھر جانا تھا
اس نے جب برف نظر ڈالی تھی تجھ پر بیدل
آگ کپڑوں کو لگا لینی تھی مر جانا تھا
بیدل حیدری

Gghhhko
 

انا کو روند کے ہم ایسا کام کر نہ سکے
امیرِ شہر کو بڑھ کے سلام کر نہ سکے
بچھا نہ پائے ہم آنکھوں کے سرخ غالیچے
تمہارے آنے پہ کچھ اہتمام کر نہ سکے
جو تیرے سنگ کسی جھیل پر گزاری تھی
وہ شام ہم تری آنکھوں کے نام کر نہ سکے
تمہارے شہر کی آب و ہوا تھی راس مگر
تپاک دیکھ کے یاں بھی قیام کر نہ سکے
فقیہِ شہر سے مرعوب تو ہوئے تھے سبھی
پر اس کا دل سے کبھی احترام کر نہ سکے
بہت تھا دبدبہ اہلِ ستم کے لشکر کا
وہ پھر بھی شہرِ وفا کو غلام کر نہ سکے
ہمیں جو دیکھا دعا کے حصار میں ثاقب
وہ اپنی تیغِ ستم بے نیام کر نہ سکے
✍️حُسین ثاقب

Gghhhko
 

نظر کا جادُو ہے، دل کو بہا لیا اُس نے
ادب کا پردہ تھا، پھر بھی اُٹھا لیا اُس نے
حیا کی اوٹ میں ایسے جتن دکھائے گئے
کہ ہر گُماں کو حقیقت بنا لیا اُس نے
کبھی خفا، کبھی مسکان کے اشارے سے
ہر ایک پل کو نیا رنگ دے لیا اُس نے
سکوتِ لب بھی تھا اور بات کی کرن بھی تھی
فریب ایسا کہ دل کو لگا لیا اُس نے
وفا کے وعدوں میں ایسا فسوں چھپا رکھا
کہ زخمِ دِل کو بھی مرہم بنا لیا اُس نے
نظر ملی تو کئی راز کھل گئے امیرؔ
بڑا حریف تھا، پھر بھی ہرا لیا اُس نے
نجم الحسن امیرؔ

Gghhhko
 

کوئی سنے نہ سنے بات میں سناؤں گا
میں اتنا بولوں گا جتنا بھی مجھ سے بولا گیا

Gghhhko
 

کرو گے کیا ؟ جو کبھی سچ کا باب کھولا گیا
تمہارے شہر میں تو اتنا جھوٹ بولا گیا
کہاں سے قتل کے سارے ثبوت ملنے تھے
کہ قاتلوں کو تو میزانِ زر میں تولا گیا
یہ آگ لگتا ہے اب آسماں کو چھو لے گی
جو ابتدا بنا اس کی ، کہاں وہ شعلہ گیا؟
جدھر بھی دیکھتا ہوں خون کی لکیریں ہیں
کہاں اتار کے مجھ کو اڑن کھٹولا گیا
ابھی زمین ہی زخمی ہوئی ہے شعلوں سے
ابھی ہوا میں نہیں سارا زہر گھولا گیا
مجھے یقیں ہے تری دھجیاں اڑیں گی یہاں
جو تیرے واسطے در واپسی کا کھولا گیا
کوئی سنے نہ سنے بات میں سناؤں گا
میں اتنا بولوں گا جتنا بھی مجھ سے بولا گیا
محمود غزنی

Gghhhko
 

وہم و گماں کے لوگ تھے، وہم و گماں میں ہی رہے
دیکھا تو کوئی بھی نہ تھا، سوچا تو شہر بھر گیا ۔۔۔

Gghhhko
 

لپٹی ہوئی خراب طبیعت کا کیا بنا ؟
اے شخص تیرے دل کی اذیت کا کیا بنا ؟
اے شخص تیرے گہرے تعلق کہاں گئے
اے شخص تیری پہلی محبت کا کیا بنا ؟
#HIJRZADI

Gghhhko
 

تیرے سائے میں کھڑا شخص گرائے گا تجھے۔۔
میں نے یہ بات بھی دیوار کو سمجھائی تھی۔۔
#HIJRZADI

Gghhhko
 

خدا کرے تیرے دامن پہ گردِ غم نہ پڑے
تجھے نہ دشتِ مصائب میں لائے زندگی ۔
#HIJRZADI