Damadam.pk
Gghhhko's posts | Damadam

Gghhhko's posts:

Gghhhko
 

کرو گے کیا ؟ جو کبھی سچ کا باب کھولا گیا
تمہارے شہر میں تو اتنا جھوٹ بولا گیا
کہاں سے قتل کے سارے ثبوت ملنے تھے
کہ قاتلوں کو تو ؛ میزانِ زر میں تولا گیا
یہ آگ لگتا ھے اب آسماں کو چھو لے گی
جو ابتدا بنا اس کی ؛ کہاں وہ شعلہ گیا؟
مجھے یقیں ھے ؛ تری دھجیاں اڑیں گی یہاں
جو تیرے واسطے در واپسی کا کھولا گیا
کوئی سنے نہ سنے ؛ بات میں سناؤں گا
میں اتنا بولوں گا جتنا بھی مجھ سے بولا گیا
محمود غزنی

Gghhhko
 

خود کو مغالطے میں رکھا ہے تمام عمر.!!
دنیا تمھارے ساتھ تو دھوکا نہیں کیا.!!
لوگوں کو جانے مجھ سے شکایت رہی ہے کیوں.!!
میں نے تو اپنے ساتھ بھی اچھا نہیں کیا.!!🥀🖤

Gghhhko
 

یوں ہی تنہائی میں ہم دل کو سزا دیتے ہیں
نام لکھتے ہیں تیرا، لکھ کے مٹا دیتے ہیں
جب بھی ناکامِ محبت کا کوئی ذکر کرے
لوگ ہنستے ہیں،میرا نام بتا دیتے ہیں
اب خوشی کی کوئی ترکیب نہ سوچے دنیا
اب یہ عالم ہے کچھ غم بھی مزہ دیتے ہیں
اب تسلی نہیں دی جاتی مریضِ غم کو
دیکھنے والے بھی مرنے کی دعا دیتے ہیں
کیا ضرورت ہے رفیق برق کو یہ زحمت ہو
لاؤ ہم خود ہی نشیمن کو جلا دیتے ہیں ...
~نام لکھتے ہیں تیرا، لکھ کے مٹا دیتے ہیں ۔۔۔!!!~
🌹عشق💔 ممنوع🌹

Gghhhko
 

ہر وقت میسر کی بھی وقعت نہیں رہتی
ہر وقت محبت کا بھی نقصان یہی ہے
اپنوں کے بدلتے ہوئے اندازِ تکلّم
اے دوست بُرے وقت کی پہچان یہی ہے
فیصل محمود
#HIJRZADI

Gghhhko
 

ہمیں تو راس نہیں آیا وصل کا ملبوس🍁
جسے لبادہ یہ خوش آئے وہ قبول کرے🖤
دیا ہے ترک تعلق کا مشورہ دل کو🍁
سو اب پسند اسے ہو نہ ہو قبول کرے🖤
کومل جوئیہ

Gghhhko
 

مجھے سب لوگ کہتے ہیں پڑھو تم صبر کی آیت
اسے کوئی نہیں کہتا کہ وہ واپس چلا آئے۔🖤
کومل جوئیہ

Gghhhko
 

ایک مدت سے اُجڑتے ہی چلے آئے ہیں
ایک لمحے میں کہاں ہم نے سنور جانا ہے
جس طرح رات کٹی دن بھی گیا ہاتھوں سے
ِاس طرح ہم نے بھی اک شام گُزر جانا ہے

Gghhhko
 

دیوار پہ لرزہ ھے ؛ تو دَر کانپ رہا ھے
بچھڑے ہو تو اُجڑا ہُوا گھر کانپ رہا ھے
تم آنکھ کی پتلی میں چُھپے سچ کو بھی دیکھو
مجرم تو نہیں ھے ؛ وہ اگر کانپ رہا ھے۔۔۔۔۔۔!
ویران ھے اس درجہ ترے بعد مرا دِل۔۔؛
اِس شہر میں آتے ہُوئے ڈر کانپ رہا ھے
اِک مَیں کہ جُدائی نے مجھے کر دیا ساکت
اِک تُو ھے کہ صدمے سے اُدھر کانپ رہا ھے
آنگن کو پلٹ جاؤں نہ مَیں چھوڑ کے اُس کو
صحرا میں مرا خوابِ سفر کانپ رہا ھے
یا تو مری بینائی پہ ھے خوف مُسلط
یا نہر کے پانی میں شجر کانپ رہا ھے
بُجھنے نہیں دُوں گا مَیں کبھی ہجر کے صدمے
دِل میں تری یادوں کا شرر کانپ رہا ھے۔۔!
وصی شاہ

Gghhhko
 

ھمارے ساتھ ٫ کوئی بیٹھ کر نہیں رویا
سبھی نے جان چُھڑائی ٫ دُعائیں دیتے ھٗوئے

Gghhhko
 

حرفِ غلط نہ تھا مجھے سمجھا گیا غلط
لکھا گیا غلط ؛ کبھی بولا گیا غلط۔۔۔..!
میں بھی غلط نہ تھا میری باتیں غلط نہ تھیں
مجھ کو ؛ میرے کلام کو ؛ جانچا گیا غلط
میزان ٹھیک تھا ؛ پلڑے بھی تھے درست
لیکن یہ کون دیکھے ؟ کہ تولا گیا غلط۔۔!
مجھ میں نہیں تھے عیب کسوٹی میں عیب تھے
میرا تھا یہ قصور ؛ مجھے پرکھا گیا غلط۔۔۔۔!!
طوفاں کے بعد ؛ ابل تدبر کو ھے یہ فکر
ساحل کا تھا قصور ؛ کہ دریا گیا غلط
افراد ہیں غلط ؛ یا غلط ہیں تصورات
یا اس معاشرے کو ہی ڈھالا گیا غلط
عبداللہ جاوید
.

Gghhhko
 

تُمھارے ساتھ تَخیُّل کے کورے کاغذ پر
میں دن بناتا رہا ----اور شام ہوتی رہی

Gghhhko
 

شام غم تجھ سے جو ڈر جاتے ہیں
شب گزر جائے تو گھر جاتے ہیں
وقت رخصت انہیں رخصت کرنے
ہم بھی تا حد نظر جاتے ہیں
یوں نمایاں ہیں تیرے کوچے میں
ہم جھکائے ہوے سر جاتے ہیں
اب انا کا بھی ہمیں پاس نہیں
وہ بلاتے نہیں پر جاتے ہیں
وقت سے پوچھ رہا ہے کوئی
زخم کیا واقعی بهر جاتے ہیں
زندگی تیرے تعاقب میں ہم
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں
مجھ کو تنقید بھلی لگتی ہے
آپ تو حد سے گزر جاتے ہیں
طاہر فراز

Gghhhko
 

کبھی تیرا تجسس ، کبھی خود اپنی تلاش
میں پلٹ جاؤں یا اب بھی تیرا رستہ دیکھوں ؟

Gghhhko
 

ہم مُحبت کے اسیروں نے کبھی۔۔۔!!
قید خانوں سے نِکلنا ہی نہیں۔۔۔!!
زِندگی پِھر ہم تُمہیں ترسیں گے۔۔۔!!
اور زِندگی بَھر تُم نے مِلنا ہی نہیں۔۔۔🙂🖤

Gghhhko
 

جس سے مدت سے رابطہ ہی نہیں
آج تک اس سے رابطے میں ہیں
ہم تو خود بھی نہیں ہیں اپنے ساتھ
آپ تو خیر_________ قافلے میں ہیں

Gghhhko
 

_اس نے سب کچھ مجھ سے چھپ کر بدلا❤🩹_
_چہرہ بدلا رستہ بدلا بعد میں گھر بدلا🥀_
_میں اسکے بارے میں لوگوں سے کہتا تھا🖤_
_میرا نام بدل دینا اگر وہ شخص بدلا💔_

Gghhhko
 

کیا مسیحا کی منتیں کرنی ؟
درد سہنے میں ہی سہولت ہے
💔🤕

Gghhhko
 

وہ بھی آخر تری تعریف میں ہی خرچ ہوا
میں نے جو وقت نکالا تھا شکایت کے لئے۔🖤🌸

Gghhhko
 

ہزار ذائقے ہیں اس بدن میں پوشیدہ
نہ صرف ترش نہ تیکھا نہ صرف میٹھا ہے

Gghhhko
 

اتنا شدید غم تھا، یہ غمِ روزگار کا
تُجھ سا حَسِین شخص بُھلانا پڑا مجھے!