دَرد" کو اُلٹا لکھو یا سیدھا "دَرد" ، "دَرد" ہی رہتا ہے۔ "دَرد" کا پہلا 'د' نکال دیں تو 'رَد' بنتا ہے اور دوسرا 'د' نکال دیں تو 'دَر' بنتا ہے اور بس یہ جان لیں کسی کے 'دَر' سے جب انسان 'رَد' کر دیا جاتا ھے تو "دَرد" ملتا ہے اور یہی "دَرد" انسان کو اُس 'دَر' سے جوڑ دیتا ہے جہاں سے کوئی بھی 'رَد' نہیں ہوتا @malik🌙
ڈیلیٹ جتنا تیزی سے ہوتا ہے اُتنی تیزی سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہوتا. کیونکہ وقت بنانے میں لگتا ہے بگاڑنے میں نہیں. پھر چاہے وہ ایپلیکیشن ہو یا رشتے...! *اگر ان میں کوئی error آ رہا ہو تو ڈیلیٹ کرنے کی بجائے ایک مرتبہ update کر کے دیکھ لیں ہو سکتا ہے ڈیلیٹ کرنے کی ضرورت باقی نہ رہے...💞💯 @🌙malik
*دل کرتا ہے زندگی کے تمام لمہات لفظوں میں لکھ ڈالوں مگر کچھ لمہات ایسے آ جاتے ہیں کہ میرے ہاتھ کانپ جاتے ہیں،میرا دل دھڑکنے لگتا ہے ،قلم رک جاتی ہے اور پھر میں وہ لکھ نہیں پاتی جو میں لکھنا چاہتی ہوں،میرے ہاتھ میرا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں،دل مکر جاتا ہے،دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے،ایسے ہی زندگی کے کچھ کربناک لمہات میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں،اسی لیے خود کو اتنا مضبوط بناؤ کہ جب سب ساتھ چھوڑ دیں تو اپنا سہارا خود بنو اور اللہ پر یقین رکھو وہ کبھی تمھیں مایوس نہیں کرے گا @malik🌙
طویل ہے مسافت مگر منزل کا یقین ہے۔ آزمائش سخت ہے مگر وہ بھی تو رحیم ہے مجھے راستوں سے مت ڈراؤ اے دنیا والوں میں جس کی آس پر ہو وہ رب بہت رحیم ہے۔ @malik----🌙
کتابیں میرے بستے میں قلم ہے میرے بستے میں ٹفن کی شکل میں رب کا کرم ہے میرے بستے میں اسی میں اک طرف بوتل میں پانی میں نے رکھا ہے ضرورت کی سبھی چیزوں کو یعنی میں نے رکھا ہے کھلونے بھی ہیں چھوٹے چھوٹے جس سے دل بہلتا ہے مجھے پڑھتے ہوئے جب کھیلنے کو دل مچلتا ہے بہت وزنی مرا بستہ ہے اس کو کم کروں کیسے؟ لگا ہے زخم تو اس زخم پر مرہم رکھوں کیسے؟ کتابیں جتنی موٹی ہیں تو کاپی اس سے بھی موٹی مرا قد یوں بھی کم ہے اور میں ہوں عمر میں چھوٹی اٹھالیتی ہوں بستے کو مگر بے حد مشقت سے اثر کچھ بھی نہیں ہوتا کہیں کوئی شکایت سے میں روؤں پھر بھی میرا بستہ کوئی لے نہیں سکتا مجھے لگتا ہے غم میں ساتھ کوئی دے نہیں سکتا اکیلے ہی یہ گاڑی زندگی کی کھینچنی ہوگی تن تنہا ہی کھیتی اپنی ساری سینچنی ہوگی @🌙Malik💫