Damadam.pk
Gulab_007's posts | Damadam

Gulab_007's posts:

Gulab_007
 

❤💛❤💛❤ ✍
*بُرے آدمی سے بھی اچھا سلوک*
❤💛❤💛❤ ✍
ایک روز حضور ﷺ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف فرما تھے ۔ ایک شخص نے آ کر ملاقات کی اجازت طلب کی ۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ**یہ اپنے قبیلے کا بہت بُرا آدمی ہے ۔**پھر آپ باہر تشریف لے گئے اور اس سے بڑی نرمی کے ساتھ بات کی ۔ گھر میں واپس تشریف لائے تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا آپ نے تو اس سے بڑی اچھی طرح گفتگو فرمائی ، حالانکہ باہر جاتے وقت آپ نے اس کے متعلق وہ کچھ فرمایا تھا ۔ جواب میں آپ نے فرمایا :**خدا کے نزدیک قیامت کے روز بد ترین مقام اس شخص کا ہو گا جس کی بد زبانی سے ڈر کر لوگ اس سے ملنا جلنا چھوڑ دیں . ( بخاری و مسلم )**اس واقعہ پر غور کیجیے تو معلوم ہو گا کہ حضور ﷺ نے اس شخص کے متعلق بُری رائے رکھنے کے باوجود اس کے ساتھ اچھی طرح بات چیت تو اس لیے کی کہ

Gulab_007
 

❣🤲🏻 🌙۔
*وسوسے کی دو قسمیں ہیں*
*اول : جو بغیر اختیار کے خود بخود دل میں پیدا ہو جاتا ہے، جس میں آدمی کا ذاتی ارادہ شامل نہیں ہوتا۔ یہ وسوسہ تمام شریعتوں میں قابلِ معافی ہے۔*
*دوم : اپنے اختیار اور ذاتی ارادے کے ساتھ دل میں بُرائی کا تصور پیدا کرنا۔ یہ وسوسہ شریعتِ محمدیہ میں اس وقت تک قابلِ معافی ہے، جب تک اس وسوسے والا زبانی اظہار یا جسمانی عمل نہ کر دے۔*
*رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بے شک اللہ نے میری اُمت کے اُن وسوسوں سے درگزر فرمایا ہے جو سینوں میں پیدا ہوتے ہیں، جب تک لوگ ان پر عمل نہ کریں یا زبانی اظہار نہ کریں۔*
*[صحیح بخاری : 2528، صحیح مسلم :127 / 331]*
*❣دَبِستَانِ اَدَب 🌙*

Gulab_007
 

🏮🔮آگ میں ستر سال کی مسافت
🕯🎁رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک ایک آدمی ایسی بات کرتا ہے، جبکہ وہ اس میں حرج بھی محسوس نہیں کرتا، لیکن اس کی وجہ سے آگ میں ستر سال کی مسافت تک گر جاتا ہے۔
📘 مسند احمد 9915

Gulab_007
 

🌻⛲ہنسانے کے لیے
🌀💕رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس شخص کے لیے ہلاکت ہے، جو لوگوں سے بات کرتا ہے اور ان کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے، اس کے لیے ہلاکت ہے۔
📘 مسند احمد 9913

Gulab_007
 

💐🍁بچوں سے جھوٹ
🏵💗رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس آدمی نے بچے سے کہا: اِدھر آ اور یہ چیز لے لے، پھر اس کو وہ چیز نہیں دی تو یہ جھوٹ ہو گا۔
📘 مسند احمد 9911

Gulab_007
 

🌴🌷وہ جھوٹا نہیں جو۔۔
🌸💠رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے ایمان والو! تم لوگوں کو کون سی چیز اس طرح لگاتار جھوٹ بولنے پر آمادہ کرتی ہے، جیسے پتنگے لگاتار آگ میں گرنا شروع ہو جاتے ہیں، ابن آدم پر اس کے ہر جھوٹ کو لکھ لیا جاتا ہے، ما سوائے تین امور کے، (۱) وہ خاوند جو اپنی بیوی سے جھوٹ بولتا ہے، تاکہ اس کو راضی رکھے، (۲) وہ آدمی جو جنگ میں دشمن کو دھوکہ دینے کے لیے جھوٹ بولتا ہے اور (۳) وہ آدمی جو دو مسلمانوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے۔
📘 مسند احمد 9897

Gulab_007
 

*🎀آج کی دعا🎀*
✨ اللَّهُمَّ اجْعَلْ خَيْرَ عُمْرِي آخِرَهُ، وَخَيْرَ عَمَلِي خَوَاتِمَهُ، وَاجْعَلْ خَيْرَ أَيَّامِي يَوْمَ أَلْقَاكَ.
اے الله میری عمر کا آخری حصہ سب سے بہتر ، میرے آخری اعمال ہر عمل سے بہتر اور اس دن کو تمام دنوں سے بہتر بنا دے *جس دن میں تجھ سے ملوں* ۔۔
✨ آمیــن یــا رب العــالمیــن

Gulab_007
 

🏻🌼بہترین متبادل سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو بندہ کسی مصیبت میں مبتلا ہونے کے بعد یہ دعا پڑھتا ہے: {اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ} اَللّٰھُمَّ أْجُرْنِیْ فِیْ مُصِیْبَتِیْ وَاخْلُفْ لِیْ خَیْرًا مِنْھَا۔ (بیشک ہم اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں اور بیشک ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں، اے اللہ! مجھے میری مصیبت میں اجر اور بہترین متبادل عطا فرما)تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کی مصیبت میں اجر دیتا ہے اور اس کو بہترین متبادل عطا کرتا ہے۔ پس جب میرے خاوند سیدنا ابو سلمہ رضی اللہ عنہ فوت ہوئے اور میں نے کہا: صحابی ٔ رسول ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے بہتر کون ہو سکتا ہے، لیکن پھر اللہ تعالیٰ نے مجھے طاقت اور برداشت عطا کی اور میں نے یہ دعا کرتے ہوئے کہا: اے اللہ! مجھے میر

Gulab_007
 

🌷🌀صبر کر جنت لے۔
💐🎍یہ سیاہ فام عورت ہے، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور کہا: مجھے مرگی کا دورہ پڑ جاتا ہے اور اس وجہ سے میں ننگی بھی ہو جاتی ہوں، اس لیے آپ میرے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کر دیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہتی ہے تو صبر کر لے اور تجھے جنت مل جائے گی اور اگر تو چاہتی ہے تو میں اللہ تعالیٰ سے تیری عافیت کے لیے دعا کر دیتا ہوں۔ اس نے کہا: جی میں صبر کروں گی، لیکن آپ اللہ تعالیٰ سےیہ دعا تو کر دیں کہ میں ننگا نہ ہو جایا کروں، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے حق میں یہ دعا کر دی۔
📘 مسند احمد 9379

Gulab_007
 

Aye Allah sb ki bhenon ko salamt rakh ya Allah meri wo bhenen jo meri thi.. . .. . hn un ko bhi hamesha kamybiyan tarqiyan naseeb frma un k naseeb mia dehroon khushiyan likh dy

Gulab_007
 

*جوش میں بھی ھوش کی ضرورت ھوتی ھے ... اور ھوش صرف عقل والوں کے پاس ھوتا ھے ... عقل علم کا محتاج ھے ... اور علم عمل کے بغیر بیکار ھے ... لیکن قسمت ساتھ نہ دے تو یہ سب بیکار اور رکھا رھ جاتا ھے .......!!!*💞💞

Gulab_007
 

⚜💦💦💦⚜۔
*کسی کو کچھ دینا ہی ہدیہ نہیں ہوتا بلکہ کسی پر غصہ آجائے تو اُس کا اظہار نہ کرنا اور کسی کے راز معلوم ہوتو اُس کو چھپانا کسی کی عزت کو تار تار کرنے سے اپنی زبان کو بچانا بھی ہدیہ ہی ہے۔*
⚜💦💦💦⚜۔

Gulab_007
 

👈🏻 *_✍🏻آج کــــــا پیــــــغام*
*✍🏻 الله کی ذات پر یقین رکھنے سے کبھی کبھی وہ بھی مل جاتا ہے جس کی امید نہیں ہوتی۔ کیونکہ الله کی خوبصورت صفت یہ ہے کہ وہ با اختیار ہوتے ہوئے بھی بہت جلدی مان جاتا ہے۔ الله پاک ھماری تمام دعائیں قبول فرمائے۔*
❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥
*ဩ࿙منجانب اصلاحِ مُعاشرہ ٹیم࿚ဩ*
❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥
🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥🍀♥

G  : مومن كا دل - 
Gulab_007
 

*وقت کے ساتھ ساتھ آپکو معلوم ھوتا ھے ... کہ وھی لمحے وھی پل جن کی طرف ھم کبھی غور سے دیکھتے بھی نہیـں ... جب گٌزر جاتے ھیــــں ... تو اٌن میں ھمیں کیسے کیسے رنگ نظر آتے ھیــــں .....!!!*💞💞💞

Gulab_007
 

*کسی رشتے کو کتنی بھی محبت سے باندھا جائے لیکن اگر عزت اور لحاظ چلا جائے تو محبت بھی چلی جاتی ہے .....!!!*💞💞

Gulab_007
 

*کبھی کبھی زندگی میں رونے کے لیے اتنی وجوہات ہوتی ہیں کہ ہم تعین ہی نہیں کر پاتے کہ اصل میں وہ کونسی وجہ ہے جو ہمیں اندر تک گھائل اور لہولہان کر رہی ہے .....!!!*💞💞

Gulab_007
 

🌻اقوالِ زریں🌴🍃
اقوالِ زریں:1’اگر تم اُس وقت مسکرا سکتے ہو جب تُم پوری طرح ٹُوٹ چکے ہو،تو یقین جانوکہ دنیا میں تمہیں کبھی کوئی توڑ نہیں سکتا‘‘
اقوالِ زریں:2یہ کیسا دور ہے یہاں کوئی اپنے دُکھ سے اِتنا دُکھی نہیں جتنا دُوسرے کے سُکھ سے دُکھی ہے ۔
اقوال زریں3 :نفس وہ بھوکا کُتا ہے جو اِنسان سے غلط کام کروانے کے لیے اُس وقت تک بھونکتا رہتا ہے جب تک وہ غلط کام کروا نہ لے، اور جب اِنسان وہ کام کر لیتا ہے تو یہ کُتا سو جاتا ہے لیکن سونے سے پہلے ضمیر جگا جاتا ہے۔4:اقوالِ زریں
اگر ہم سے غلطی ہو جائے تو اِبلیس کی طرح دلیر نہیں ہو نا چاہیے بلکہ معافی مانگ لینی چاہیے کیونکہ ہم اِبن آدم ہیں ،اِبنِ اِبلیس نہیں۔
اقوالِ زریں:5
میں آج تک اپنی خاموشی پر نہیں پچھتایا، جب بھی پچھتایا اپنے بولنے پر پچھتایا۔

Gulab_007
 

💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜       ⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲             🇵🇰   *آج کا کیلینڈر*  🌤
🔖 *29 جمادی الاول 1441ھ* 💎
🔖 *25 جنوری        2020ء*
🔖ماگھ۔      2076ب* 💎
🌄 *بروز ہفتہ Saturday* 🌅
🌺 *صبح و شام کیا دعا پڑھے؟*
🔹 *نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان یا کوئی آدمی یا کوئی بندہ ( یہ راوی کا شک ہے کہ کون سا کلمہ ارشاد فرمایا ) صبح و شام یہ کہتا ہے: «رضيت بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد نبيا» ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی و خوش ہیں ) تو اللہ تعالیٰ پر اس کا یہ حق بن گیا کہ وہ قیامت کے دن اسے خوش کرے ۔*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ -3870»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜

Gulab_007
 

❤❤❤❤❤❤❤❤
*جب مشکل وقت آتا ہے تو ہم اپنوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن یاد رکھیئے گا کہ جن کو تلاش کرنا پڑے وہ اپنے نہیں ہوتے۔*
❤❤❤❤❤❤❤❤