سرور کہوں کہ مالک و مَولیٰ کہوں تجھے باغِ خلیل کا گلِ زَیبا کہوں تجھے تیرے تو وَصف عیب تناہی سے ہیں بَری حیراں ہُوں میرے شاہ میں کیا کیا کہوں تجھے لیکن رضاؔ نے ختم سخن اس پہ کر دیا خالِق کا بندہ خلق کا آقا کہوں تجھے 💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕
زمین و زماں تمہارے لئے مَکِین و مکاں تمہارے لئے چُنین و چُناں تمہارے لئے بنے دو جہاں تمہارے لئے دَہن میں زباں تمہارے لئے بدن میں ہے جاں تمہارے لئے ہم آئے یہاں تمہارے لئے اٹھیں بھی وہاں تمہارے لئے اِصالتِ کل امامتِ کل سِیادَتِ کل اِمارتِ کل حکومتِ کل وِلایتِ کل خدا کے یہاں تمہارے لئے❤❤❤💕💕💕💕💕
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس میں چار چیزیں ہوں، وہ منافق ہے، یا ان چار میں سے کوئی ایک خصلت ( عادت ) ہو تو اس میں نفاق کی ایک خصلت ہے جب تک کہ وہ اسے چھوڑ نہ دے: جب بات کرے تو جھوٹ بولے، وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے، عہد و پیمان کرے تو توڑ دے، اور جب جھگڑا کرے تو گالی گلوچ کرے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان کی ستر سے زائد شاخیں ہیں، ان میں سب سے سب سے بہتر لا الٰہ الا اللہ اور سب سے کم تر راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا ہے، اور حیاء ( شرم ) بھی ایمان کی ایک شاخ ہے
🌹اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ،،🌹 کبھی معراج ، کبھی شب براءت ، کبھی شب قدر دیتا ہے تُو کتنا مہربان ہے میرے اللّٰہ!!! بخشش کے وسیلے دیتا ہے تُو جب بھی غلطی کا احساس ہو تو معافی مانگ لیا کرو کیونکہ زندگی ہر بار شب براءت تک پہنچنے کے مواقع نہیں دیتی
عرشِ حق ہے مسندِ رِفعت رسول اللہ کی دیکھنی ہے حشر میں عزّت رسول اللہ کی لَا وَرَبِّ الْعَرْش جس کو جو مِلا ان سے ملا بٹتی ہے کونین میں نعمت رسول اللہ کی سُورج اُلٹے پاؤں پلٹے چاند اِشارے سے ہو چاک اندھے نجدی دیکھ لے قدرت رسول اللہ کی تجھ سے اور جنّت سے کیا مطلب وہابی دُورہو ہم رسول اللہ کے جنّت رسول اللہ کی 😍😍😍😍