Damadam.pk
Gum_Naam11's posts | Damadam

Gum_Naam11's posts:

Gum_Naam11
 

حضرت ابوہریرہ رضی الله تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول الله صلی الله تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایاکہ آخری زمانہ میں (ایك گروہ)فریب دینے والوں اور جھوٹ بولنے والوں کا ہوگا وہ تمھارے سامنے ایسی باتیں لائیں گے جن کو نہ تم نے کبھی سناہوگا نہ تمھارے باپ دادا نے،تو ایسے لوگوں سے بچو اور انھیں اپنے قریب نہ آنے دو تاکہ وہ تمھیں گمراہ نہ کریں اور فتنہ میں نہ ڈالیں۔(

Gum_Naam11
 

لله تعالٰی ہمارا خاتمہ خیر اور بھلائی میں فرمائے اور ہمیں اپنی پسند و رضا کی توفیق دے اور حشر کے روز اولیاء مقربین کی حمایت اور حضورعلیہ الصلٰوۃ والسلام کے جھنڈے کا سایہ عطافرمائے❤❤❤❤❤

Gum_Naam11
 

کیا انہوں نے اپنے دلوں میں غوروفکر نہیں کیا کہ الله نے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کو حق اور ایک مقررہ مدت کے ساتھ پیدا کیااور بیشک بہت سے لوگ اپنے رب سے ملنے کے منکر ہیں

Gum_Naam11
 

الله کا وعدہ ہے۔ الله اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ۔ آنکھوں کے سامنے کی دنیوی زندگی کو جانتے ہیں اور وہ آخرت سے بالکل غافل ہیں

Gum_Naam11
 

بیشک جو لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں بے حیائی کی بات پھیلے ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔ اور اگر اللہ کا فضل اور اس کی رحمت تم پر نہ ہوتی اور یہ کہ اللہ نہایت مہربان، رحم فرمانے والا ہے(تواس عذاب کا مزہ چکھتے

Gum_Naam11
 

تمام تعریفیں الله تعالی کے لئے ہیں جس پر نیند طاری نہیں ہوتی اور افضل درود و سلام ہر روز آنات کی تعداد کے مطابق اس ذات پر جس کا دل نہیں سوتا اور جس کا وضو نیند سے
نہیں ٹوٹتا اور آپ کی آل پر اور آپ کے صحابہ پر جو بیدار ہوئے اور قوم کو خوابِ غفلت سے بیدار کیا

Asalam.o.Alaikum
G  : Asalam.o.Alaikum - 
Gum_Naam11
 

اے دل اب چھوڑ دے تو ہر اک
امیدیں بھی جو لگارکھی ہے تونے
اس خود غرض دنیا میں تجھے
کسی کے اوپر اتنا آسرا کیوں ہے!!

Gum_Naam11
 

میں کسی اور سے پگھلوں بھی تو کیسے پگھلوں
میں آج تک تیرے عشق کے نقطہ انجماد میں ہوں
تجھے بھی سمیٹ رکھا ہے اس دل بد بخت میں
اور میں خود بھی جاناں اسی دل برباد میں ہوں

Gum_Naam11
 

رات پڑتی ہے تو آتا ہے کوئی یاد مجھے
تو نے رکھا نہ کہیں قابلِل دلشاد مجھے
جو خوشی آپ کی وہ میری خوشی
آپ کرتے ہیں تو کر دیجئیے برباد مجھے

Gum_Naam11
 

کوئی عاشق کوئی پاگل کوئی فنکار ہو جائے
تمھیں دیکھیں اگر ہم دیکھتے ہی پیار ہو جائے
تری زلفوں نے توڑا ہے گھٹاوں کا بھرم جاناں
تری شوخی کبھی قاتل کبھی تلوار ہو جائے
لبوں سے گر چرا لیں یہ تری مخمور لالی کو
گلابِ گلشنِ مہر و وفا گلزار ہو جائے
چلے آو سجا کر تم رخِ روشن کو آنچل میں
مِری چھت پر مجھے بھی چاند کا دیدار ہو جائے
مری رگ رگ میں شامل ہے لہو بن کر تری الفت
خدارا تو کبھی دلبر کبھی غمخوار ہو جائے
نگاہِ شوق ڈالی جب صراحی کی طرف اس نے
سبھی میکش پکار اٹھے کہ پھر اک بار ہو جائے
خیال و خواب کی باتیں لکھو گے کب تلک یوں ہی
چلو ذاکر حقیقت کا بھی کچھ اظہار ہو جائے

Gum_Naam11
 

ہاتھ تھاما ہے تو مجھ پر بھروسہ بھی رکھنا...
ڈوب جاؤں گا تمہیں ڈوبنے نہیں دوں گا...!!💖

Gum_Naam11
 

لاتا ہوں سمجھ سوچ کے ہر بات زباں پر
کہتا ہوں وہی جس سے مکرنا نہیں ہوتا

Gum_Naam11
 

داغ تھا درد تھا غم تھا کہ الم تھا کچھ تھا
لے لیا عشق میں جو ہم کو میسر آیا
داغ دہلوی

Gum_Naam11
 

Ye dard bhi 1 jaga nhi tikta kabhi sar mai tu kabhi pet mai kabhi kamar mai tu kabhi jigar mai 😒😒😒😒😒😒

Gum_Naam11
 

Kuch bc boys ki wajah se yaha pe sharif bache bhi badnam hai ya bc yaha se chale q nhi jate 😠😠😠😠😠😠😠😠😠😠

Gum_Naam11
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی زنانے ( مخنث ) مردوں پر، اور مردانہ پن اختیار کرنے والی عورتوں پر۔

Gum_Naam11
 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھینکنا اللہ کی جانب سے ہے اور جمائی شیطان کی جانب سے ہے۔ جب کسی کو جمائی آئے تو اسے چاہیئے کہ جمائی آتے وقت اپنا ہاتھ منہ پر رکھ لے، اور جب جمائی لینے والا آہ، آہ کرتا ہے تو شیطان جمائی لینے والے کے پیٹ میں گھس کر ہنستا ہے۔ اور بیشک اللہ چھینک کو پسند کرتا ہے اور جمائی لینے کو ناپسند کرتا ہے۔ تو ( جان لو ) کہ آدمی جب جمائی کے وقت آہ آہ کی آواز نکالتا ہے تو اس وقت شیطان اس کے پیٹ کے اندر گھس کر ہنستا ہے

Gum_Naam11
 

بدگمانی سے بچو کیونکہ بدگمانی سب سے بڑا جھوٹ ہے۔اسے ائمہ حدیث امام مالک، بخاری، مسلم، ابوداؤد اور ترمذی نے حضرت ابوھریرہ رضی الله عنہ سے روایت کیا ہے

تمہِیں حاکمِ برایا تمہِیں قاسمِ عطایا
تمہِیں دافعِ بلایا تمہِیں شافعِ خطایا
کوئی تم سا کون آیا
G  : تمہِیں حاکمِ برایا تمہِیں قاسمِ عطایا تمہِیں دافعِ بلایا تمہِیں شافعِ خطایا -