Damadam.pk
Gumnaam3210's posts | Damadam

Gumnaam3210's posts:

Gumnaam3210
 

المستدرک للحاکم 1/ 116 ح 399 وسندہ صحیح، ولہ شاھد حسن لذاتہ عند الطبرانی فی الکبیر 12/ 447 ح 13623)
اس آیت کریمہ اور حدیث صحیح سے ثابت ہوا کہ اجماعِ اُمت حجت ہے۔ (تفصیل کے لئے دیکھئے میری کتاب: تحقیقی مقالات ج 5 ص 74۔110)
اُمت مسلمہ کا سب سے بہترین حصہ صحابہ کرام (رضی اللّٰہ عنہم اجمعین) صحیح العقیدہ تابعین عظام اور تبع تابعین کی جماعت ہے اور صحابہ و تابعین کا اس بات پر اجماع ہے کہ موٹی جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے۔ اس اجماع کے دلائل درج ذیل ہیں:
… دلیل نمبر 1 ………
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ:
’’رأیت علیًّا بال ثم تو ضأ ومسح علی الجوربین‘‘
میں نے علی (بن ابی طالب رضی اللّٰہ عنہ) کو دیکھا، انھوں نے پیشاب کیا پھر وضو کیا اور جرابوں پر مسح کیا۔
(الاوسط لابن المنذر 2/ 115 ح 477 وسندہ صحیح، دوسرا نسخہ 1/ 462 ث 479)

Gumnaam3210
 

موٹی جرابوں پر مسح جائز ہے
تحریر: محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللّٰہ
الحمد للّٰہ ربّ العالمین والصلٰوۃ والسّلام علٰی رسولہ الأمین، أما بعد:
اللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا:
((وَمَنْ يُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَـهُ الْـهُدٰى وَيَتَّبِــعْ غَيْـرَ سَبِيْلِ الْمُؤْمِنِيْنَ نُـوَلِّـهٖ مَا تَوَلّـٰى وَنُصْلِـهٖ جَهَنَّـمَ ۖ وَسَآءَتْ مَصِيْـرًا))
اور جو شخص ہدایت واضح ہو جانے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور مومنین کے راستے کو چھوڑ کر دوسرے راستے پر چلے تو وہ جدھر پھرتا ہے ہم اُسے اُسی طرف پھیر دیتے ہیں اور اسے جہنم میں داخل کریں گے اور وہ (جہنم) بُرا ٹھکانہ ہے۔
(سورۃ النساء: 115)
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا:
اللّٰہ میری اُمت کو گمراہی پر کبھی جمع نہیں کرے گا اور اللّٰہ کا ہاتھ جماعت (اجماع) پرہے۔

Gumnaam3210
 

السلام عليكم رحمت الله و بركاتہ،
*إِنَّ رَبِّي لَسَمِيعُ الدُّعَاء.*
بیشک میرا رب دُعاؤں کا سننے والا ہے
یا رحیم ،ہمیں کفر، شرک، شیطان اور اپنی مخلوق کے شر سے اپنی پناه میں رکھ، آمین
اے میرے رب،
میں کمزور و ناتواں ہوں اور تجھ ہی سے میری تمام اُمیدیں وابستہ ہیں
تومیرے جسم کوشفاء، دل کو اپنی ذات کایقین کامل بخش اور آنکھوں کو نور بصیرت عطا فرما، آمین
یااللہ ، ہمیشه اپنےذکرکو میری زبان پرجاری فرما اور مجھے مسلسل رزق حلال عطا فرما. آمین
یا الله ہم سب کو اپنی ناراضگی ، زمینی و آسمانی عذاب اور وبائ مرض کورونا سے محفوظ فرما.
آمین یارب العالمین.

Gumnaam3210
 

اس طرح آپ کو اللّٰہ تعالیٰ اپنی Company دے دے گا اور آپ کی ڈپریشن دور ہو جائے گی۔
اس لئے آپ تنہائی کے سجدے ، میں وفاداری اور تابعداری سے یہ دعا مانگو کہ:-
یااللّٰہ !
اے آگ کو گلزار بنانے والے،
اس ڈپریشن کی آگ سے مجھے بچا۔
اے پانیوں میں راستے بنا دینے والے!
مجھے اس عذاب سے اور اس سیلاب سے بچا!
ڈپریشن ایک ایسا سیلاب ھے جو غرق کر دیتا ھے اور ایک ایسا ریگستان ھے جو جلا دیتا ھے۔
انسان کبھی صحرا میں جلتا ھے اور کبھی دریا میں ڈوبتا ھے،
دونوں صورتوں میں ڈپریشن ھے۔ دوست دھوکہ دے جائے تب بھی ڈپریشن ھے۔
اس لئے آپ تلاوت کرنا شروع کر دو تو ڈپریشن ختم ہو جائے گی،
درود شریف پڑھنا شروع کر دو تو ڈپریشن ختم ہو جائے گی،
اللّٰہ کے آگے Surrender کر دو تو ڈپریشن ختم ہو جائے گی !!!

Gumnaam3210
 

ڈپریشن میں اللّٰہ کے حضور سجدہ کیا کرو ،
اور دعا کیا کرو کہ
"یااللّٰہ تو ہی طوفان سے نجات دینے والا ھے،
تُو ہی مچھلی کے پیٹ سے نکالنے والا ھے،
تُو ہی یوسف علیہ السلام کو کنوئیں سے نکالنے والا ھے،
تُو ہی قیدیوں کو آزاد کرتا ھے،
تُو ہی پوری کائنات کا مالک ھے،
تُو مجھے اس مصیبت سے نجات دے جو مجھ پر میری وجہ سے آئی ھے ۔
تو اس طرح کا والہانہ سجدہ ضرور کیا کرو۔
وہی ایک آخری سہارا ھے۔
باقی سب سہارے جھوٹے ہیں اور ساری وفائیں بے وفا ہو جاتی ہیں۔
دنیا والے تو جھکے ہوئے سر کو بھی نہیں مانتے اور ڈپریشن دیتے رہتے ہیں۔
انسان کے وجود کو کوئی قبول نہیں کرتا۔
وہ ایسا مالک ھے کہ جس نے انسان کو تنہائی میں بھی کبھی نہیں چھوڑا ،
اور پریشان شخص کی بات بڑی سنتا ھے۔

Gumnaam3210
 

*﷽*
*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ*
💐 *صبحِ بخیر*💐
*زندگی کے سفر میں کبھی کبھی محنت اور ڈگریاں ہار جاتی ہیں قسمت اور دعائیں جیت جاتی ہیں*
*اللہ کریم ہمیں خوشیوں بھری صحت وتندرستی والی زندگی وسیع رزق حلال عطا فرمائے اور رزق حرام سے محفوظ رکھے*
*اے الله پاک ھمیں حوادث زمانہ نامسائد حالات وبائی امراض حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھنا*
💐 *آمین یا رب العالمین*💐

Gumnaam3210
 

یہ سچ ہے کہ ہم آئے دن لوگوں کے بنیادی عقائد اور زندگی کی گراں قدر اشیاء کے سلسلے میں ان کے جذبات کو چھلنی کر دیتے ہیں؛ مگر ہم معذرت کے الفاظ تک زبان سے ادا نہیں کرتے اور "معاف کر دیجیے" جیسا ایک عدد لفظ کہتے ہوئے بھی ہمیں شرم آتی ہے🙏
معافی مانگنا عمدہ ثقافت اور بہترین اخلاق ہے۔ جب کہ کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ خود کی بے عزتی اور اہانت ہے🤲
ہم سب مسافر ہیں، اور سامانِ سفر نہایت تھوڑا ہے۔
ہم سب دنیا و آخرت میں اللہ سے معافی اور درگزر کا سوال کرتے ہیں👏
🙏🙏

Gumnaam3210
 

اور میں ذلیل و خوار!!
یہ دیکھکر بلال روتے ہوئے آئے اور ابوذر کے قریب ہو کر ان کے رخسار کو چوم لیا🤗
اور بے ساختہ گویا ہوئے: خدائے پاک کی قسم! میں اس رخسار کو کیسے روند سکتا ہوں، جس نے ایک بار بھی خدا کو سجدہ کیا ہو۔ پھر دونوں کھڑے ہو کر گلے ملے اور بہت روئے!!
اور آج ہم میں سے ہر ایک دوسرے کی دسیوں بار ہتک کرتا ہے؛ مگر کوئی یہ نہیں کہتا کہ::
"بھائی! معاف کریں۔ بہن! معذرت قبول کریں"۔

Gumnaam3210
 

تاریخ کی طاقتــــــــور ترین معذرت👏
جب حضرتِ ابوذرؓ نے بلالؓ کو کہا: "ائے کالی کلوٹی ماں کے بیٹے! اب تو بھی میری غلطیاں نکالے گا؟
بلال یہ سن کر غصے اور افسوس سے بے قرار ہو کر یہ کہتے ہوئے اٹھے! خدا کی قسم! میں اسے ضرور بالضرور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و سلم کے سامنے اٹھاؤں گا!
یہ سن کر اللہ کے رسول کے چہرے کا رنگ بدل گیا اور آپ نے ارشاد فرمایا:
ابوذر! کیا تم نے اسے ماں کی عار دلائی؟؟؟ تمھارے اندر کی جہالت اب تک نہ گئی!!
اتنا سننا تھا کہ ابوذر یہ کہتے ہوئے رونے لگے:
یا رسول اللہ! میرے لیئے دعائے مغفرت کر دیجئے۔ اور پھر روتے ہوئے مسجد سے نکلے😰
باہر آکر اپنا رخسار مٹی پر رکھ دیا😢
اور بلال سے مخاطب ہو کر کہنے لگے: "بلال! جب تک تم میرے رخسار کو اپنے پاؤں سے نہ روند دوگے، میں اسے مٹی سے نہ اٹھاؤں گا۔ یقیناً تم معزز و محترم ہو

Gumnaam3210
 

جب ریل کسی سرنگ میں سے گزرتی ہے اور ایک دم سے اندھیرا ہو جاتا ہے تو آپ اپنی ٹکٹ کو پھینک کر ریل سے باہرکودنہیں جاتے کیونکہ آپ کو ریل کے ڈرائیور پر بھروسہ ہوتاہے
اسی طرح جب زندگی کی ریل دکھوں مصیبتوں اور پریشانیوں کے اندھیروں ںسے گزررہی ہو تو زندگی کی ٹرین کو چلانے والے پر بھروسہ رکھو وہ ان اندھیروں سے ضرور نکال لے جائے گا بس کبھی کبھی یہ سرنگ چھوٹی ہوتی ہے اور کبھی کبھی بہت بڑی مگر یقین رکھو ہوتی یہ سرنگ ہی ہے جس کے دوسرے سرے پر روشنی اور اجالا ہی اجالا ہوتا ہے
بس ہمیں صرف اس سفر کے ختم ہونے کا انتظارکرناہے...
اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
صبح بخیر

Gumnaam3210
 

زندگی کو اپنی مرضی سے جیؤ۔ہر کوئ صرف اپنے مطلب کے لئے آپکی چاہت کرتا ہے۔مطلب نکل جانے پر بڑی سے بڑی نیکی کو لمحوں میں بھلا دیا جاتا ھے.
تلخ حقیقت

Gumnaam3210
 

کائنات کا یہ حسن، یہ وجود، یہ قیام، یہ طے شدہ وقت سب اللہ تعالیٰ ہی کا حکم اور تخیلق ہے ⁦❤️⁩
أنا سلفی 🌾
الحَمْدُ ِلله

Gumnaam3210
 

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
سب بہن بھائیوں سے گزارش ہے میری صحت کے لیے دعا کریں اللہ مجھے شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین یارب العالمین کافی دنوں سے میری طبعیت خراب ہے پلیز سب اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھیں
جزاک اللہ خیرا کثیرا

اس کامطلب یہ نھیں کہ ۔۔۔؟؟؟
G  : اس کامطلب یہ نھیں کہ ۔۔۔؟؟؟ - 
Gumnaam3210
 

*سَــــــــــرد لَہجـُــــوں*
کی *بَرف باری* شروع ہو جاٸے تَو،
*تَعَلُّقات کانپتے ہی رہا کرتے ہیں•*

Gumnaam3210
 

بکھرے ہوئے اس شہر میں چہرے بھی بہت تھے
اظہار کے انداز پہ پہرے بھی بہت تھے
ہم بے سر و سامان تھے جاتے تو کدھر کو
دریا جو تھے اطراف میں گہرے بھی بہت تھے
ہم سے بھی رہ و رسم نبھاتا رہا، لیکن
اس چہرۂ شب تاب کے چہرے بھی بہت تھے
اک عدل ہی نایاب تھا بس شہر میں تیرے
مُنصف بھی تھے، مُجرم بھی کٹہرے بھی بہت تھے
کچھ ہم بھی تھے ناواقفِ آدابِ تمدن
کچھ خواب زمانے کے سنہرے بھی بہت تھے💔

Gumnaam3210
 

موجود ہونے کے باوجود آگ لگائے بغیر ہنڈیا نہیں پَک سکتی بالُکل اسی طرح نماز ، روزہ ، زکواہٌ ، خیرات کرنے سے اُس وقت تک کچھ حاصل نہیں ہو گا جب تک اپنے وجود کوتقویٰ اور پرہیزگاری کی آگ پر نہیں چڑھاؤ گے اور یہ آگ آپکے ضمیر اور کردار نے لگانی ہے ،
غُصہ ، غیبت ، حِرص ، منافقت ، ہوس اور بُغض سے جان چھڑاؤ ، اپنی ذات کو مخلوق کی خدمت کا تڑکا لگاؤ تب جا کر وجود کی ہنڈیا پَکے گی ، پھر بات بنے گی پھر اللہ سے رابطہ ہو گا
ربِ کریم سے دُعا ہے کہ وہ ہم سب کے دینی و دُنیاوی معاملات سیدھے رکھے : آمین

Gumnaam3210
 

سبق آموز واقعہ۔۔۔
ایک دِن میں محلے میں باورچی کے پاس بیٹھا تھا ، دِل بہت بے چین تھا ، میں نے باورچی سے سوال کیا :
یار میں نمازیں پڑھتا ہوں ، روزے رکھتا ہوں ، کوئی بُرا کام نہیں کرتا ، پھر بھی تنگدستی رہتی ہے ، رب کے ہاں بات نہیں بنتی ،
باورچی کہنے لگا : باؤ جی ذرا ہنڈیا پکا لیں پھر اِس پر بات کرتے ہیں ، یہ کہہ کر باورچی نے ہنڈیا چولہے پر رکھی ، پیاز ڈالا ، لہسن ڈالا ، ٹماٹر نمک مرچ مصالحہ سب کچھ ڈال کر میرے پاس آ کر بیٹھ گیا ، اور باتیں کرنے لگا ، باتیں کرتے کرتے اچانک میری نظر چولہے پر پڑی ، دیکھا باورچی آگ جلانا بُھول گیا ، میں نے اُسکی توجہ دلائی ،تو کہنے لگا ، باؤ جی ہنڈیا میں سب کچھ تو ڈال دیا ہے پَک جائے گی ، میں نے کہا آگ نہیں جلائی تو ہنڈیا کیسے پَک جائے گی ؟ جواب میں کہنے لگا ، باؤ جی جس طرح ہنڈیا میں سب کچھ

Gumnaam3210
 

16:ڈیرہ اسماعیل خان : 𝑺𝒖𝒃 𝒌𝒐 𝒂𝒑𝒏𝒂 𝒔𝒂𝒎𝒂𝒋𝒉𝒏𝒚 𝑾𝒂𝒍𝒚 𝑶𝒓 𝑯𝒓 𝑲𝒊𝒔𝒊 𝑺𝒆 𝒑𝒊𝒚𝒂𝒂𝒓 𝒌𝒂𝒓𝒏𝒚 𝒘𝒂𝒍𝒚🤗
17:سرگودھا : 𝒇𝒖𝒏𝒏𝒚 𝒘𝒂𝒇𝒂𝒅𝒂𝒓 𝑷𝒂𝒕𝒍𝒖 𝒂𝒏𝒅 𝑪𝒖𝒕𝒆
18:میرپور خاص : 𝑨𝒕𝒕𝒓𝒂𝒄𝒕𝒊𝒗𝒆 𝑨𝒏𝒅 𝑴𝒐𝒕𝒚😉
19 شیخوپورہ 𝑫𝒊𝒍 𝒌𝒚 𝒂𝒄𝒉𝒚 𝒍𝒐𝒈😜
20 رحیم یار خان 𝒍𝒐𝒗𝒆𝒍𝒚 𝒘𝒂𝒇𝒂𝒅𝒂𝒓😁
21 کشمیر 𝒄𝒖𝒕𝒆𝒏𝒆𝒔𝒔 𝒉𝒂𝒏𝒅𝒔𝒐𝒎𝒆
22 مانسہرہ 𝑪𝒖𝒕𝒆 𝑨𝒏𝒅 𝑺𝒎𝒂𝒓𝒕🙈😂
23 اٹک 𝒛𝒊𝒅𝒅𝒊 +𝒉𝒂𝒏𝒅𝒔𝒐𝒎𝒆+ 𝒘𝒂𝒇𝒂𝒅𝒂𝒓🤨😯
23 اوکاڑ6 𝒅𝒊𝒍 𝒌 𝒂𝒄𝒉𝒚+ 𝑩𝒉𝒂𝒅𝒂𝒓
24 جہلم 𝒂𝒏𝒂 𝒑𝒂𝒓𝒂𝒔𝒕
25 ایبٹ آباد 𝒔𝒂𝒓 𝒑𝒉𝒊𝒓𝒆
26 چکوال : , 𝑩𝒂𝒓𝒓𝒚 𝒅𝒊𝒍 𝒋𝒊𝒈𝒓𝒂𝒚 𝒘𝒂𝒍𝒚

Gumnaam3210
 

فرض کریں آپ میرے استاد ہیں،
مجھے ایسی نصیحت کریں جو ساری زندگی کام آۓ۔🥀☺