﷽ اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ الفت بدل گئی کبھی نیت بدل گئی خود غرض جب ہوئے تو پھر سیرت بدل گئی اپنا قصور دوسروں کے سر ڈال کر کچھ لوگ سوچتے ہیں حقیقت بدل گئی 💔
نہ جانے کتنے لڑکے اورلڑکیوں نے محض اپنا وقت پاس کرنےکے چکر میں کسی دوسرے کی پوری کی پوری زندگی جہنم بنا دی ہے۔۔۔ ان کا تو ٹائم پاس ہو جاتا ہے لیکن وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ ہو سکتا ہے اگلا بندہ مخلص ہو۔۔ لیکن کچھ لوگ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اگلا بندہ مخلص ہے پھر بھی وقتی طور پر اس کے ساتھ رہتے ہیں اور جب اگلا بندہ عادی ہو جائے تو کسی مجبوری کا بہانہ بنا کر چھوڑ جاتے ہیں۔
مرد کا کام عورت کو سمجھنا نہیں، اسکو محسوس کرنا، حفاظت کرنا، عزت کرنا اور اس سے محبت کرنا ہے ۱ور یہی باتیں عورت کو کڑے سے کڑے وقت میں بھی جینے کا حوصلہ دیتی ہیں ♥️