اپنے بچوں کو بلخصوص دائیں ہاتھ سے ہر چیز پکڑنے کی نصیحت کریں
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دائیں ہاتھ کے استعمال کو پسند فرمایا کرتے تھے آپ دائیں ہاتھ کے ساتھ پکڑتے اور دائیں ہاتھ کے ساتھ دیتے اور آپ اپنے تمام کاموں میں دائیں ہاتھ کا استعمال ہی پسند فرماتے تھے -
*****صیح نسائی #٥٠٥٩ سند صیح ******
...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا !
(تم میں ہر کوئی ) اپنے دائیں ہاتھ سے لے اور اپنے دائیں ہاتھ سے ہی دے ، بلا شبہ شیطان اپنے بائیں ہاتھ سے دیتا ہے اور بائیں ہاتھ سے ہی لیتا ہے -
*****صیح الجامع صغیر # ٣٤٨ سند صیح ****