Damadam.pk
H@CKER's posts | Damadam

H@CKER's posts:

H@CKER
 

ہمیشہ ویب سائیٹ کا بیک اپ ضرور رکھیں کیونکہ کسی مشکل کی صورت میں سب سے آسان حل بیک اپ کو ریسٹور کرنا ہی ہوتا ہے

H@CKER
 

(((((ٹِپ:-)))))
عام طور پر ہیکر ویب سائیٹ کی index اور جاوا سکرپٹ والی فائلوں کو نشانہ بناتے ہیں اور اگر کوئی سی ایم ایس ہو تو پھر اس کی تھیم کو۔ تھیم میں بھی ایسی فائلیں خاص طور پر نشانہ بنائی جاتی ہے ہیں جن میں فنکشن وغیرہ ہوتے ہیں۔ جیسے ورڈپریس کے تھیم کی function.php فائل ہے۔ ویب سائیٹ کو وائرس سے پاک کرتے ہوئے کسی چھوٹی سے چھوٹی اور معمولی سے معمولی فائل کو بھی نظر انداز نہ کریں۔ حتی کہ تصاویر والی فائلز کی بھی اچھی طرح جانچ کریں۔
ویب سائیٹ صاف کرنے کے بعد ایک مرتبہ دوبارہ احتیاط کے طور پر ہوسٹنگ اور ایڈمن لیول کے پاسورڈ تبدیل کر دیں۔ اگر کوئی سی ایم ایس استعمال کر رہے ہیں تو اگر اس کی کوئی اپڈیٹ وغیرہ آئی ہوئی ہے تو اسے بھی اپڈیٹ کر لیں

H@CKER
 

ملیشیئس سکرپٹ (((((Malicious Script)))))
وائرس زدہ ویب سائیٹ کی صفائی کے دوران سب سے مشکل اور اصل کام یہی ہوتا ہے۔ اصل وائرس/مال ویئر یہی کوڈ ہوتا ہے جو کہ کئی دفعہ ایک وقت میں ویب سائیٹ کئی ایک فائلوں میں پھیلا ہوتا ہے۔ عام طور پر یہ کوڈ جاوا سکرپٹ میں لکھا ہوتا ہے۔ اگر کسی ویب سائیٹ سکینر ٹول کی مدد لی جائے تو وہ اس کوڈ کو آسانی سے پکڑ لیتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ براؤزر میں یہ کوڈ اپنے نتائج دکھا رہا ہوتا ہے جبکہ ویب سائیٹ کی فائلوں میں انکرپٹ صورت میں ہوتا ہے۔ خیر گوگل ویب ماسٹر یا اس سے ملتے جلتے دیگر ٹولز کی مدد سے اس کوڈ کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے ختم کر دیں۔

H@CKER
 

((((((آئی فریم))))
تیسرے نمبر پر یہ کیا جاتا ہے کہ ویب سائیٹ کی تمام فائلوں میں آئی فریم (iframe) کوڈ کی تلاش کی جاتی ہے۔ عموماً ہیکر اشتہارات یا ری ڈائریکٹ کرنے کے لئے ویب سائیٹ کے کسی کونے کھدرے میں آئی فریم شامل کر دیتے ہیں اور آئی فریم کا کوڈ کچھ اس طرح رکھتے ہیں کہ جس سے یہی لگتا ہے کہ یہ کوئی بہت ضروری کوڈ ہے۔ ویب سائیٹ کی تمام فائلوں میں iframe کی تلاش کیجئے اور جس جگہ غیرضروری کوڈ ملے اسے ختم کر دیجئے۔

H@CKER
 

(((((htaccess. فائل))))))
اپاچی اور اکثر کئی سرور ڈائریکٹریز کو کنٹرول کرنے کے لئے ایک Hidden فائل htaccess. کو استعمال کرتے ہیں۔ ہوسٹنگ کی روٹ اور دیگر ڈائریکٹریز جہاں جہاں پر بھی htaccess. فائل موجود ہے اس کو چیک کریں۔ کئی دفعہ اس فائل میں تبدیلی کر کے ویب سائیٹ کو کنٹرول کیا جاتا ہے۔ عام طور پر اس فائل کے ذریعے ری ڈائریکٹ کیا جا رہا ہوتا ہے۔ اگر htaccess. فائل میں کسی دوسری ویب سائیٹ کا ایڈریس، کوئی آئی پی یا دیگر کوئی کوڈ وغیرہ آپ کی اجازت کے بغیر شامل ہو چکا ہے تو اسے ختم کر دیں۔

H@CKER
 

ہیکر کی شامل کردہ فائلوں کی تلاش
جب ہیکر اپنی مرضی کی فائلیں شامل کر لیتا ہے تو پھر وہ جو چاہے کر سکتا ہے۔ وائرس زدہ ویب سائیٹ کی صفائی کے دوران سب سے پہلا کام یہی کیا جاتا ہے۔ جس میں دیکھا جاتا ہے کہ کہیں کوئی غیرضروری اور زائد فائل تو شامل نہیں۔ ایسی فائلوں کو فوری ختم کر دیا جاتا ہے۔ عام طور پر ہیکر ایسی فائلیں خفیہ حالت میں شامل کرتے ہیں یعنی فائلیں Hidden رکھتے ہیں۔ یاد رہے لینکس سرور پر Hidden فائلیں ڈاٹ(.) سے شروع ہوتی ہیں۔

H@CKER
 

خیر ویب سائیٹ ٹھیک کرنے کے لئے درج ذیل کام کریں۔

H@CKER
 

ہوسٹنگ پر موجود php.ini فائل کو تفصیل سے چیک کریں اور اگر اس میں کوئی تبدیلی ہو چکی ہے تو اسے واپس اصلی حالت میں لے آئیں۔
یہ تمام کام کرنے کے بعد اگر ویب سائیٹ کی بہتر حالت کا بیک اپ موجود ہے تو اسے ری سٹور کر لیں اور دوبارہ ہوسٹنگ اور ایڈمن لیول کے پاسورڈ تبدیل کر دیں۔ اگر بیک اپ موجود نہیں تو پھر درج ذیل اقدام کریں۔
عام طور پر چھوٹی موٹی ویب سائیٹ کو ٹھیک کرنے کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اس کی تمام چیزوں کا بیک اپ بنا کر لوکل مشین پر لوکل سرور بنا کر اس پر سیٹ اپ کر لیں اور سارا کام آف لائن کریں۔ یوں کسی کوڈ کی تلاش اور دیگر کئی کام بہت آسان ہو جاتے ہیں۔ یہ لازمی نہیں کہ ضرور لوکل سرور پر ہی کام کیا جائے، جو جس طرح آسانی محسوس کرے وہ اس طرح کر لے۔ اگر آپ سارا کام آن لائن ہی کر رہے تو پھر ویب سائیٹ کو Maintenance موڈ پر کر دیں

H@CKER
 

ہوسٹنگ کے کنٹرول پینل کو تفصیل سے چیک کریں اور اگر کوئی غیرضروری یا آپ کی اجازت کے بغیر ایف ٹی پی اکاؤنٹ، ریموٹ ڈیٹابیس ایکسس یا دیگر کوئی اکاؤنٹ بنا ہوا ہے تو اسے ختم کر دیں۔
»»» ہوسٹنگ کی سسٹم لاگ باریکی سے چیک کریں اور جس جس ایف ٹی پی یا دیگر کسی اکاؤنٹ سے تبدیلی کا ذرا بھی شک پڑے اسے فوراً ختم کر دیں۔
»»» ہوسٹنگ پر موجود تمام فائلز اور ڈائریکٹریز کی پرمیشن دیکھیں کہ کہیں کسی کی پرمیشن کمزور تو نہیں کر دی گئی، اگر ایسا ہو تو پھر پرمیشن کو واپس اس کی بہتر حالت میں کریں

H@CKER
 

»»» سب سے پہلے اپنی لوکل مشین کو چیک کریں کہ کہیں اس میں کوئی وائرس یا کی لوگر وغیرہ تو موجود نہیں۔ اگر ہو تو پہلے لوکل مشین کو وائرس سے پاک کریں یا پھر ویب سائیٹ ٹھیک کرنے کے لئے کسی دوسری وائرس سے پاک مشین کا انتخاب کریں۔
»»» جیسا کہ پہلے لکھا کہ ویب سائیٹ کے ساتھ کچھ بھی کرنے سے پہلے ڈیٹابیس، فائلوں اور سسٹم لاگ کا بیک اپ بنا لیں۔
»»» ہوسٹنگ اور دیگر ایڈمن لیول کے پاسورڈ اور ای میل فوری تبدیل کریں۔
»»» اگر آپ کے اکاؤنٹ میں کوئی حساس معلومات محفوظ ہے جیسے کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی معلومات تو اسے فوراً ختم یا تبدیل کر دیں۔

H@CKER
 

۔ چاہے مسئلہ معلوم کرنے کے بعد اسے ٹھیک کر دیں پھر بھی بالترتیب درج ذیل اقدامات ضرور کریں۔ اگر مسئلہ کی نشاندہی نہ بھی کر پائیں تو پھر درج ذیل اقدامات کے ذریعے حفاظتی تدابیر، مسئلہ کی تلاش اور پھر اس کا حل کریں۔

H@CKER
 

جب آپ ویب ہوسٹنگ لیتے ہیں تو اس پر کچھ بھی کرنے سے پہلے اس کا ایک بیک اپ بنائیں تاکہ سسٹم اور کنفگریشن فائل وغیرہ کا اصل حالت میں بیک اپ آپ کے پاس موجود ہو اور کسی خرابی کی صورت میں اگر چند فائلیں واپس اصل حالت میں لے جانی پڑیں تو زیادہ مشقت نہ کرنی پڑے۔ اس کے علاوہ ویب سائیٹ کی ہر بڑی اپڈیٹ کے بعد یا وقتاً فوقتاً بیک اپ بناتے رہیں۔
اگر ویب سائیٹ وائرس/مال ویئر وغیرہ سے متاثر ہو چکی ہے تو پھر ویب سائیٹ کو وائرس سے پاک یا ٹھیک کرنے سے پہلے بھی فائلوں اور ڈیٹابیس کا بیک اپ ضرور بنائیں تاکہ خرابی در خرابی کی صورت میں زیادہ نقصان نہ اٹھانا پڑے۔ اس کے بعد گوگل ویب ماسٹر ٹول، سوکوری سکیورٹی یا ان جیسی دیگر سروس کے ذریعے مسئلے کی جڑ معلوم کرنے کی کوشش کریں

H@CKER
 

ویب سائیٹ وائرس ختم کرنے کا طریقہ چلے دیکھتے ہیں۔

H@CKER
 

پہلے ھم نے دیکھا تھا کے ویب سائٹ ھیکر کیا ھے آور کیسے ھیک کرتے ہیں آج ھم دیکھتے ھیں کہ ویب سائیٹ سے وائرس کیسے ختم کرتے ھیں۔۔۔۔۔۔۔

H@CKER
 

اسلام علیکم!!!
امید ہے کہ اپ سب ھیرت سے ہونگے

H@CKER
 

blank Like always. why there is no tech people on damadam disappointed......

WhatsApp spamming script. Now spamming is started on target.
(Part 2)
H  : WhatsApp spamming script. Now spamming is started on target. (Part 2) - 
WhatsApp spamming scrip. Send unlimited message to anyone.
H  : WhatsApp spamming scrip. Send unlimited message to anyone. - 
H@CKER
 

کئی فائلوں کو کمپریس کرنا
اگر آپ بہت سی ہائی کوالٹی فائلوں کو بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے
اپنے فون میں ہائی کوالٹی تصاویر کے فولڈر یا تصاویر کو فائل منیجر یا کمپریشن یوٹیلیٹی سے کمپریس کرلیں۔
اس کمپریس فائل کو اٹیچمنٹ کے طور پر اپنے دوست کو بھیج دیں۔
اپنے دوست سے کہیں کہ اس کمپریس فائل کو ڈی کمپریس کر لے
اس طرح آپ اپنے دوست کو بہت سی فائلیں ایک ساتھ ہائی کوالٹی میں بھیج سکتے ہیں۔

H@CKER
 

اس کے لیے
اپنے فائل منیجر کو کھولیں اور وہ فائل تلاش کریں، جسے آپ ہائی کوالٹی میں بھیجنا چاہتے ہیں۔
اس فائل کو ری نیم کر کے image.doc کر دیں یعنی اس فائل کی ایکسٹینشن .doc کر دیں
اس کے بعد وٹس ایپ میں اس شخص کے ساتھ چیٹ اوپن کریں، جسے اپ تصویر بھیجنا چاہتے ہیں۔
اٹیچمنٹ کے ذریعے فائل بھیجنے کا آپشن منتخب کریں اور ڈاکیومنٹ کی مدد سے وہ تصویر، جو اب ڈاکیومنٹ میں بدل چکی ہے، کو منتخب کر کے بھیج دیں۔
جس شخص کو آپ نے تصویر بھیجی ہے،ا سےبتا دیں کہ اپنے پاس موجود فائل منیجر کے ذریعے تصویر کا نام ری نیم کر کے image.jpg کر لے۔