Damadam.pk
Hadiaa's posts | Damadam

Hadiaa's posts:

Hadiaa
 

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے بہترین بات کہی ہے
انھوں کہاہے کہ پاکستان پاکستانیوں کے لئے قبرستان ہے
پیوٹن کا کہنا ہے
کہ جب کوئی پاکستانی امیر ہوجاتاہے تووہ اپنا بینک اکاؤنٹ سوئیزر لینڈمیں رکھتا ہے ۔
وہ علاج معالجہ کے لئے امریکہ اور برطانیہ جاتاہے وہ شاپنگ دوبئی اور یورپ سے کرتا ہے وہ چائینہ کی چیزیں خریدتا ہے وہ عبادت مکہ اور مدینہ میں کرتا ہے
اسکے اولاد یورپ میں تعلیم حاصل کرتا ہے وہ سیر کرنے کے لئے امریکہ برطانیہ اور کینڈا کا سفر کرتا ہے
اور وہ جب مرجاتا ہے تو وہ اپنے ابائی وطن پاکستان دفن ہوتا ہے۔پاکستان پاکستانیوں کے لئے
صرف قبرستان ہے
اور قبرستان کیسے ترقی کرسکتاہے ؟؟

Hadiaa
 

ایک بار دلی میں رات گئے کسی مشاعرے یا دعوت سے مرزا صاحب مولانا فیض الحسن فیضؔ سہارنپوری کے ہمراہ واپس آرہے تھے۔ راستے میں ایک تنگ و تاریک گلی سے گزر رہے تھے کہ آگے وہیں ایک گدھا کھڑا تھا۔ مولانا نے یہ دیکھ کر کہا:
’’مرزا صاحب ، دلی میں گدھے بہت ہیں ۔‘‘
’’نہیں حضرت، باہر سے آجاتے ہیں ۔‘‘
مولانا فیض الحسن جھینپ کر چپ ہورہے ۔

Hadiaa
 

#چائے کے لیے سب سے زیادہ جہدوجہد بھارت نے کی ہے 1965 کو پینے آئے تھے 2019 کو پلائی گئ۔
54 سال کا طویل انتظار😄😄😄😄

Hadiaa
 

استاد نے اسٹوڈنٹ سے پوچھا کہ ناکام عشق اور مکمل عشق میں کیا فرق ہوتا ہے؟😊😊
اسٹوڈنٹ نے جواب دیا؛
ناکام عشق بہترین شاعری کرتا ہے، غزلیں اور گیت گاتا ہے، پہاڑوں میں گھومتا ہے عمدہ تحاریر لکھتا ہے دل میں اتر جانے والی موسیقی ترتیب دیتا ہے ہمیشہ امر ہوجانے والی مصوری کرتا ہے۔ 😁😁
مکمّل عشق سبزی لاتا ہے، آفس سے واپس آتے ہوئے آلو، گوشت، انڈے وغیرہ لاتا ہے، لان کی سیل کے دوران بچوں کو سنبھالتا ہے، پیمپر خرید کر لاتا ہے، تیز بارش میں گھر سے نہاری لینے کے لیے نکلتا ہے، سسرال میں نظریں جھکا کر بیٹھتا ہے، ماں بہنوں سے زن مریدی کے طعنے سنتا، اور پھر گھر آ کر یہ بھی سنتا ہے کہ آپ کتنے بدل گئے ہیں شادی سے پہلے کتنے اچھے تھے !!!

Hadiaa
 

*عمر اور وقت گزرنے کے ساتھ بندہ باشعور ہوتا چلا جاتا اس کے زہن میں بہت سوالات جنم لینا شروع کردیتے ہیں*
*میں کون ہوں؟*
*کہاں سے آیا ہوں ؟*
*کیوں آیا ہوں؟*
*کہاں جانا ہے؟*
*ان سوالوں کے غوروفکر میں اتنا کھو گئے کہ وقت کا پتہ ہی نہ چلا.*
تبھی کچن میں کام کرتی بیوی کی آواز آتی ہے
*ایک نمبر کے کاہل، ہڈ حرام ہو* تم
پتہ نہیں *جہنم کے کس دروازے سے بھاگ کر آئے ہو۔*
میری زندگی عذاب بنانے۔
*اٹھو، ناشتہ* کرو، *کام پہ جاؤ*...
🤣😂🤣😂🤣
*چاروں سوالوں کے جواب اتنی آسانی سے مل گئے۔ روحانی سفر بھی مکمل ہوگیا اور علم میں بھی اضافہ ہوا.

Hadiaa
 

لائف انشورنس والے کے ساتھ بندہ ایک گھنٹہ بیٹھے تو لگتا ہے زندہ رہنے سے زیادہ مرنے میں فائدہ ہے-
😕😕😂🤣😂😂🤣

Hadiaa
 

مرد کو محبت اس عورت سے ہوتی ہے جو اس کی بات پوری توجہ سے سنتی ہے۔۔۔۔۔۔۔!!!!
اور شادی اس عورت سے ہوجاتی ہے جو اس کی ایک بھی نہیں سنتی۔۔۔۔۔۔۔!!!!
😜😝😝😄😃😀😀😂😂😂😂

Hadiaa
 

لڑکے نے دکان میں داخل ہوکر دکاندار کے سامنے بنے کاؤنٹر پر رکھے مرتبان سے ایک ٹافی نکال کر منہ میں ڈالی ، جیب سے ایک روپیہ نکال کر دکاندار بابا جی کو دیا تو سستی سے اونگھتے بابے نے مسکرا کر دو انگلیاں اٹھائیں اور لڑکے کو وکٹری کا نشان بنا کر دکھایا .
لڑکا بابا جی کی زندہ دلی سے بہت متاثر ہوا اور اس نے بھی ہاتھ کھڑا کرکے دو انگلیوں سے وکٹری کا نشان بنا کر بابا جی کو مسکراتے ہوئے دیکھا اور کہا : بابا جیوندے رہو ، مولا خوش رکھے تے وسدا رہوے ساڈا سوہنا دیس
بابے نے اپنی کرسی سے اٹھتے ہوئے لڑکے سے کہا : وڑ جانی دیا ، ٹافی دو روپے دی اے ایک روپیہ ہور کڈ🙈🙊😂😂

Hadiaa
 

اخبار میں ایک آرٹیکل آیا
"بیوی کو قابو میں کیسے رکھیں؟"😯🙄😐
اتنی خوشی ہوئی کہ دھڑکن بڑھ گئی
پورا آرٹیکل ایک ہی سانس میں پڑھ لیا🙄😐
لکھا تھا😯😐🙄
صبح ٹہلنے جائیں ،زیادہ ہری سبزیاں کھائیں ،
غصہ نہ کریں ،کھانے پینے کا دھیان رکھیں
ریگولر چیک اپ کرائیں ، وغيرہ وغيرہ🙄😐
بعد میں پھر سے عنوان پڑھا🙄😐
دماغ خراب ہوگیا😒😒
لکھا تھا🙄😐
"بی پی کو قابو میں کیسے رکھیں؟"🤦♂️😐
*اب کل آنکھیں چیک کرانے جانا ہے*😒😒

Hadiaa
 

خود کو اہمیت دینا سیکھیں۔ جب آپ خود کی قدر خود نہیں کرتے تب تک کوئی دوسرا آپ کی قدر نہیں کرتا۔۔۔
✨کسی کے سامنے بار بار احساس کمتری کا شکار ہوں گے تو آپ کبھی بھی اپنی عزت نہیں کراسکتے۔ خود کو خود عزت دینا سیکھیں۔ »جہاں قدر نہ ہو وہاں بار بار التجائیں کرنے سے رک جائیں۔
»کسی کے سامنے اپنی کسی کمی کا ذکر بار بار نہ کریں۔ اگر کوئی کمی ہے تو خود سے خود تک اسکو ٹھیک کرلیں۔۔۔
مثبت رویہ اپنائیں۔ خود کو کسی سے حقیر بھی نہ جانیں اور نہ ہی کسی سے اونچا۔۔۔
کسی کے سامنے اپنی کمزوری ظاہر کریں گے تو وہ ایک وقت پر اسکا فائدہ ضرور اٹھائے گا۔ اسلیے اپنی قدر خود کرنا سیکیھیں، کوئی بھی انسان پرفیکٹ نہیں ہے۔۔۔
مثبت رہیں، خوش رہیں♥

برے حالات کا صرف ایک قطرہ بڑے سے بڑے محبت بھرے دل کو کڑوا کردیتا ہے
H  : برے حالات کا صرف ایک قطرہ بڑے سے بڑے محبت بھرے دل کو کڑوا کردیتا ہے - 
Hadiaa
 

#عورت تب تک تمہاری ہوتی ہے
جب تک وہ تم سے روٹھتی ہے، لڑتی ہے اور آنسو بہاتی ہے
کہہ دیتی ہے جو من میں آتا ہے، بنا سوچے بے دھڑک
لیکن جب وہ دیکھ لیتی ہے کہ اس کے روٹھنے کا،
آنسوؤں کا تم پہ کوئی فرق نہیں پڑ رہا
تو یکایک وہ روٹھنا چھوڑ دیتی ہے،رونا چھوڑ دیتی ہے، خود کو سمیٹ لیتی ہے
کسی کچھوے کی طرح اپنے ہی خول میں
🌸🌸اور مرد سمجھتا ہے سب کچھ ٹھیک ہو گیا ہے
تم جان ہی نہیں پاتے کہ اُس کے دل میں طوفان
امنڈ رہا ہوتا ہے۔۔
کہیں نہ کہیں گلا گھونٹ دیا ہے اس نے اپنے جذبات کا
اب جو تمہارے پاس ہے وہ تمہاری ہو کے بھی تمہاری نہیں
عورت کو محبت چاہے کم دیں لیکن عزت پوری دیں...🙂

Hadiaa
 

کبھی کبھی ہم اندر ہی اندر چیختے ہیں چلّاتے ہیں خود ہی سے لڑتے ہیں اور اپنا ہی گریبان پکڑ کر خود کو جھنجھوڑ کر کہتے ہیں کہ مجھے خوش رہنا ہے،مجھے اس تکلیف سے نکلنا ہے ہم اپنے آگے ہی ہاتھ جوڑ دیتے ہیں کہ خدا کے لیۓ اس تکلیف کو یہیں ختم کر دیا جاۓ اور ہمّت نہیں رہی،پر ہم اپنے آگے ہی بےبس ہو جاتے ہیں کیونکہ اپنی ہی بات سن نہیں پاتے خود کو ہی سمجھ نہیں پاتے اور کتنی تکلیف ہوتی ہے نا جب آپ خود کو ہی سمجھ نا پإیں خود ہی سے ہار جإیں اپنے آگے ہی ہاتھ جوڑ لیں اور سب سے بڑھ کر کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے نا جب آپ خوش رہنا چاہیں پر رہ نا پإیں۔😪

Hadiaa
 

ایک آسٹریلوی سیاح اپنے سفرنامے میں پاکستان کے بارے میں لکھتا ہے کہ جب میں بلوچستان کا سفر ختم کر کے کراچی کے علاقے شیرشاہ پہنچا تو ریل۔گاڑی کا پھاٹک بند تھا۔
اور اسی دوران ایک شخص سائیکل پر رُکا لیکن چند سیکنڈوں میں ہی اپنا سائیکل اپنے کندھوں پر اٹھا کر پھاٹک سے چھلانگیں لگا کر اسے کراس کر لیا اس نے اس ٹرین کی بھی پرواہ نہیں کی جو تھوڑی سی فاصلہ پر شور مچاتی ہوئی تیزی سے آرہی تھی۔میں حیران رہ گیا اور سوچا کہ اس ادمی کو کسی بہت ہی ضرور کام سے جانا ہے اس لئے اس نے اپنے کام کے مقابلے میں اپنے زندگی تک کو اہمیت نہ دی میں نے سوچا کہ اپنے کام سے محبت رکھنے والے وقت کے پابند اس بہادر قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا نہ ہی یہ لوگ کسی کے مختاج رہیں گے۔انھی سوچوں میں گم جب میں شیر شاہ چوک پہنچا تو دیکھا کہ ایک مداری بندر نچا رہا تھا

Hadiaa
 

سچائی اور اچھائی کے لئے پوری دنیا گھوم لیں اگر وہ آپ کے اندر نہیں تو کہیں بھی نہیں

Hadiaa
 

پشتو کے مشہور ادیب پریشان خٹک مرحوم کو ایک سیمینار کے سلسلے میں کراچی جانا تھا۔ منتظمین نے انہیں لینے کے لئے ائر پورٹ گاڑی بھیجی تھی جس کا ڈرائیورجو کہ پٹھان اور پڑھا لکھا نہیں تھا ۔ وہ ایک تختی، جس پر پریشان خٹک کا نام لکھا تھا، اٹھائے جہاز کے آنے کا انتظار کر رہا تھا۔ شومئی قسمت سے جہاز لیٹ ہو گیا۔ جہاز آنے کے بعد جب پریشان خٹک جہاز سے اتر کر باہر آئے تو دیکھا ایک شخص ان کے نام کی تختی اٹھائے کھڑا ہے۔ وہ سیدھا اس کے پاس گئے اور بطور تعارف کہا: "میں پریشان ہوں"
ڈرائیور نے انہیں غصے میں دیکھا اور کہا" زہ مڑہ! ہم کیا کرے ہم تم سے زیادہ پریشان ہے"🙄
🤣😜😂

Hadiaa
 

مشتاق احمد یوسفی( تین مرغے )
ایک دن موسلا دھار بارش ہورہی تھی۔ مشتاق احمد یوسفی تھکے ماندے بارش میں شرابور گھر پہنچے تو دیکھا کہ تین مرغے ان کے پلنگ پر باجماعت اذان دے رہے ہیں۔ سفید چادر پر جا بجا پنجوں کے تازہ نشان تھے، جہاں جہاں جگہ خالی رہ گئی تھی، وہاں سفید دھبے نہایت بدنما معلوم ہورہے تھے۔یوسفی صاحب نے بیگم سے ذرا درشتی سے سوال کیا:’’آخر یہ گلا پھاڑ پھاڑ کے کیوں چیخ رہے ہیں۔‘‘بولیں: ’’آپ تو خواہ مخواہ الرجک ہوگئے ہیں۔ یہ بے چارے چونچ کھولیں تو آپ سمجھتے ہیں کہ مجھے چڑا رہے ہیں۔‘‘یوسفی صاحب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، بولے:’’بس ہوچکا، آئو آج دو ٹوک فیصلہ ہوجائے، اب گھر میں یا تو یہ رہیں گے یا میں...بیگم کی آنکھوں میں سچ مچ آنسو بھر آئے، ہراساں ہوکر کہنے لگیں:’’اتنی تیز بارش میں آپ کہاں جائیں گے۔‘😔
😜😝😝😝

Hadiaa
 

حضرت موسیٰ علیہ سلام، نے اٙللّٰہ تعالیٰ سے پوچھا. یااٙللّٰہ جب آپ اپنے بندے پر مہربان ہوتے ہیں. تو کیا عطا کرتے ہو. اٙللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا.
اگر شادی شدہ ہو تو بیٹی، حضرت موسیٰ نے پھر کہا. یا اٙللّٰہ اگر ذیادہ مہربان ہو تو. اٙللّٰہ تعالیٰ نے پھر فرمایا. تو میں دوسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. حضرت موسیٰ نے پھر فرمایا. یا اٙللّٰہ اگر سب سے ذیادہ بہت ذیادہ مہربان ہوتے ہو تو پھر. تو اٙللّٰہ تعالیٰ نے پھر فرمایا. ٰ اے موسیٰ میں تیسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. اٙللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ جب میں اپنے بندے کو بیٹا عطا کرتا ہوں. تو اس بیٹے کو بولتا ہوں جاو اور اپنے باپ کا بازو بنو. اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں. تو مجھے اپنی خُدائی کی قسم کہ میں اس کے باپ کا بازو خود بنوں گا.
بیٹی اٙللّٰہ کی رحمت ہوتی ہے❤️

Hadiaa
 

اپنے گھر بیٹی پیدا ہوئی تو مٹھائی تک نہ بانٹی بلکہ منہ لٹکا لئے
لیکن نادان بہو ہیرے جیسی ڈھونڈتے ہیں
*◦•●◉✿ ✿◉●•◦*

Hadiaa
 

اُن صاحب کی بہت یاد آتی ہے جنہیں انگریزی ذرا مناسب ہی آتی تھی. انگلستان میں ایک ریستوران میں گئے اور مینیو پر یونہی انگلی چلا کر آرڈر دے دیا. خوراک آئی تو بہت مزیدار تھی. اس لیے کہنے لگے "اینڈ برنگ" یعنی "اور لاؤ". پھر کھانے سے فارغ ہو کر بولے."برنگ میتھے میٹک"یعنی "حساب لے آؤ"
اُس زمانے میں اسے لطیفہ سمجھا جاتا تھا جو اب حقیقت بن چکا ہے. کیونکہ ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر کچھ اسی نوعیت کی انگریزی کا چلن ہے.
"بے عزتی خراب" سے اقتباس
😄😛😜