Wtf K-electric 😠😠😠 قائد کو بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے لوڈ شیڈنگ کی پیش گوئی کردی۔کے الیکٹرک کی جانب سے سستے فرنس آئل کی عدم دستیابی کو جواز بنا کر لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ کی جا ئے گی۔کراچی میں بڑھتی گرمی نے شہریوں کو ویسے ہی پریشان کررکھا ہے اور اسی دوران کے الیکٹرک نے بھی لوڈ شیڈنگ بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔کے الیکٹرک کے مطابق شہر میں گرمی میں اضافے اور کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے بجلی کی طلب میں اچانک اضافہ ہوا جبکہ فرنس آئل کی مطلوبہ مقدار بھی فراہم نہیں کی جارہی جس کی وجہ سے سسٹم میں بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق طلب میں اضافہ اور پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کے بعد کراچی میں لوڈ شیڈنگ ہوگی او مستشنی علاقوں میں بھی بجلی منتقطع کی جائے گی
کراچی: تیز آندھی اور طوفان کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔سعدی ٹاؤن میں مکان کی دیوار منہدم ہونے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ سرجانی تیسرٹاؤن میں چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ گلشن معمار میں گھر کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔شہر بھر میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں اب تک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق، جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔