تُجھ کو دیکھا تو سیرِ چشم ہوئے
تُجھ کو چاہا تو اور چاہ نہ کی
تیرے دستِ ستم کا عجز نہیں
دل ہی کافر تھا جس نے آہ نہ کی
فیض احمد فیض



کاگا سب تن کھائیو
چُن چُن کھائیو ماس
دو نیناں مت کھائیو
اِنہیں
پیا ملن کی آس
❣__________❣




اُسے کہنا
کہ وہ ہم سے
ہزاروں کوششوں کے بعد بھی
بُھلایا نہیں جاتا
❣________❣
تیری ہر بات محبت میں گوارہ کر کے
دل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کے
آتے جاتے ہیں کئی رنگ میرے چہرے پر
لوگ لیتے ہیں مزہ ذکر تمہارا کر کے
ایک چنگاری نظر آئی تھی بستی میں اُسے
وہ الگ ہٹ گیا آندھی کو اشارہ کر کے
آسمانوں کی طرف پھینک دیا ہے میں نے
چند مٹی کے چراغوں کو ستارہ کر کے
میں وہ دریا ہوں کہ ہر بوند بھنور ہے جس کی
تم نے اچھا ہی کیا مجھ سے کنارہ کر کے
منتظر ہوں کہ ستاروں کی زرا آنکھ لگے
چاند کو چھت پہ بُلا لوں گا اشارہ کر کے
راحت اندوری
کسی شام______
اے میرے بے خبر
وہی رنگ دے میری آنکھ کو
وہی بات کہہ میرے کان میں
مجھے دیکھ مجھ پہ نگاہ کر
کہ میں جی اُٹھوں تیرے دھیان میں
❣_________❣
زندگی آدھی ہے __ اُدھوری ہے
تیرا آنا بہت ضروری ہے
سامنے تو ہے لمحہ لمحہ مرے
اور زمین و آسمان کی دوری ہے
کوئی منطق کوئی دلیل نہیں
تو ضروری تو بس ضروری ہے
جیسے قسمت پہ اختیار نہیں
یہ محبت بھی لا شعوری ہے
کون سیکھا ہے صرف باتوں سے
سب کو ایک حادثہ ضروری ہے
ایک بس تو رہا میری حسرت
اور ہر آرزو تو پوری ہے
لکھتے لکھتے گزر گیا ابرک
داستاں آج بھی اُدھوری ہے
اتباف ابرک
مُردہ محبت
سب سے بھاری جنازہ مُردہ محبت کا ہوتا ہے جِسے نا زمین قبول کرتی ہے نا آسمان قبول کرتا ہے نا ہی سمندر روح جسم کے خالی پنجروں میں پھڑپھڑاتی رہتی ہے بالاآخر امیدیں کفن اوڑھ کر دم توڑ دیتی ہیں
❣________❣




کون کہتا ہے کسی شخص سے ایک بار محبت ہونے کے بعد اُس سے نفرت ہو سکتی ہے جو کہتا ہے وہ دنیا کا سب سے بڑا جھوٹا ہے
❣______❣

submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain