خود سے بیزار ہوں دُعا کیجئے اور لگاتار ہوں دُعا کیجئے کام اپنے بھی اب نہیں آتی اِتنی بیکار ہوں دُعا کیجئے خود ہی خوشیوں کی راہ تکتی ہوں خود ہی دیوار ہوں دُعا کیجئے انسان ہوں کوئی شعر نہیں ایک ہی بار ہوں دُعا کیجئے مجھ تک آسانیاں نہیں آتیں اتنی دشوار ہوں دُعا کیجئے اچھا موقع ہے کُوچ کرنے کا سخت بیمار ہوں دُعا کیجئے ❣______❣
پُر تکلف سی مِہکتی وہ سُہانی چائے اب کہاں ہم کو میسر ہے تمہاری چائے میں نے چینی کی بھی مقدار بڑھا کر دیکھا بِن تیرے لگتی ہے کڑوی کُسیلی چائے ❣________❣
مجھے اب سمجھ میں آتا ہے کہ میں کیوں اتنا بے وجہ بولتی تھی کیوں اتنی بے مطلب باتیں کرتی تھی میں جان گئی ہوں سب کچھ اتنا تیزی سے کیوں ہوا کیونکہ ہمارا ساتھ مختصر تھا ہمارا نہیں تمہارا اور میرا ساتھ مختصر تھا مگر مجھے ایک گلہ ہے تم سے میں تمہیں سب سے مختلف سمجھتی تھی کیونکہ مجھے امید تھی تم کسی اور کے ہونے کے بعد بدلو گے نہیں مگر تم بدل گئے خیر میں تو کچھ نہیں تھی ہمیشہ سے___مگر تمہارے لئے عزت و احترام میرے دل میں میری آخری سانس تک رہے گا کیونکہ تم جیسے بھی تھے مجھے جھوٹی تسلی نہیں دیتے تھے ❣_______❣
اور پھر میں اُس کی زندگی سے نکل آئی جِس کو کبھی خبر ہی نہ ہو سکی کہ ایک پاگل سی لڑکی اُس سے محبت سے کہیں آگے اب عشق کرنے لگی تھی میں اُسکی ہر بات برداشت کرتی رہی اُس کا دُھتکارنا بے رُخی بات نہ کرنا غصہ سب برداشت کر گئی لیکن مجھ سے شراکت نہ برداشت ہو سکی میں اُسے بانٹ نہیں سکتی تھی کاش کہ اُسے میں بتا پاتی کہ کتنی اذیت ہوتی ہے مجھے لیکن اُسے ایک محبت کے کھو جانے کا کیا فرق پڑتا جب کہ اُس کے اردگرد بے پناہ نئی و پرانی مُحبتوں کے ہجوم ہوں ❣______❣
بہت بھاگی تھی تیرے پیچھے ہاں مگر اب تھک چُکی ہوں بہت روئی تھی میں تیرے لئے ہاں مگر اب صبر کر چُکی ہوں تیرے حوصلے بہت بلند تھے مجھے چھوڑ جانے کے ہاں تیری ہی خوشی کے لئے چپ ہو چُکی ہوں بہت لڑی تھی میں اپنے رب سے تیرے لئے ہاں مگر اب اللہ کی رضا میں راضی ہو چُکی ہوں ہاں میں اب تَھک چُکی ہوں صبر کا سفر طے کر چُکی ہوں ❣_______❣
وحشت ہوتی ہے اب مجھے اپنے آپ سے اپنی آنکھوں سے اِن آنکھوں سے تمہیں دیکھا تھا تمہارا نقش آج بھی اِن آنکھوں میں محفوظ ہے میں سو نہیں پاتی جب آنکھیں بند کرتی ہوں تو تم دِکھتے ہو تمہارا ہنستا ہوا چہرہ چھوٹی مگر گہری آنکھیں تمہاری بھاری آواز میرے کانوں میں گونجتی ہے میں تمہیں کس طرح سمجھاؤں میرا دل پھٹنے پہ آ چکا ہے مگر چاہ کے بھی تم سے کچھ کہہ نہیں سکتی یک طرفہ محبت اذیت دیتی ہے صرف اذیت ❣_________❣
submitted by
uploaded by
profile:
Sorry! Ap apne item ya profile ko report nahi kar saktey, na hi apne ap ko block kar saktey hain