تکلیف یہ نہیں ھوتی کہ آپ یکطرفہ محبت کریں اور دوسرے دل میں آپکے لیے محبت نہ جاگے تکلیف یہ بھی نہیں ھوتی کہ آپ کسی کو پسند کریں اور وه آپ کو ٹھکرا دے...تکلیف تو یہ ھوتی ھے کہ آپ محبت اور اس کے وجود سے بے خبر اپنے طریقے سے زندگی گزار رھے ھوں پھر اچانک سے کوئی آپ کی زندگی میں آۓ آپ کا ھاتھ تھامے آپکے راستے پہ کہکشاں بٹھاۓ پھر جب آپ کو ان عنایتوں کی عادت ھو جاۓ آپ کے دل کی بنجر زمین پہ محبت کی کونپلیں پھوٹنے لگیں وه شخص اچانک سے منہ موڑ لے اس شخص کے منہ موڑتے ھی وه کونپلیں یکدم درخت بن جائیں اور دیکھتے ھی دیکھتے یہ درخت آکٹوپس بن جاۓ اور آپکی ھڈیوں کو اپنی گرفت میں اس طرح لے کہ وه تڑخنے لگ جائیں آپ اس شخص کی طرف دیکھیں اور وه آپکو نظر انداز کرے..آپ پر اپنے دروازے بند کر دے آپکے غم اور خوشی سے بے نیاز ھو جاۓ یہ ھوتی ھے تکلیف_یہ ھوتی ھے اذیت_یہ